تعارف ناعمہ عزیز کا تعارف

ناعمہ عزیز

لائبریرین
گڈ :)
ویسے گھر والوں کے سامنے رونے میں بھی کوئی حرج نہیں اور نہیں تو ایک گلاس پانی اور ایک آدھ ٹشو پیپر بھی مل جاتا ہے :)
چلیں اب بجلی آنے کے بعد مزید سوال۔
اور ہاں کل نو بجے سے بارہ بجے تک میرے لئے خصوصی دعا کرنی ہے۔

ہی ہی ہی پر مجھ سے رویا نہیں جاتا نا ، کبھی کبھی برداشت نا ہو رہا ہو تو رو بھی لیتی ہوں اپیا :laugh:

ضرور اپیا میری دُعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔
 
مہندی کبھی لگانا آتی تھی ، اور میں نے لگائی بھی بہت ، لیکن پھر امی سے ڈانٹ بھی بہت کھائی :laugh: اس لئے ذرا لگانا چھوڑ دی اب تو مجھے لگانا بھی بھول گئی ہے ، عائشہ لگا دیتی ہے چاند رات پر، اور لاسٹ ٹائم دو ماہ پہلے ایک دن میری میم نے لگائی تھی مجھے مہندی ، یونہی ہم لیب میں بیٹھے تھے کہ انہوں نے کہہ دیا ناعمہ آپ کو مہندی پسند ہے ؟ میں نے بولا جی میم ، تو انہوں نے کہا لاؤ آج میں آپ کو مہندی لگا دوں ، واضح رہے کہ وہ ہم سے بہت پیار کرتیں ہیں :inlove:
یہ وہی والی میم ہیں ناں جن کی شادی سے آپ ملول تھیں؟ :) :) :)

ویسے جب ہم چھوٹے تھے (بوڑھے تب بھی تھے) ان دنوں گاؤں میں عید وغیرہ کے موقع پر مہندی لگانے کی ذمہ داری اکثر ہمارے سر ہوتی تھی۔ ظاہر ہے گاؤں میں کوئی مہندی ایکسپرٹ تو ہوتا نہیں تھا اور ہمارے مدرسے میں ڈرائنگ وغیرہ بھی نہیں پڑھائی جاتی تھی تو خود ہی جو آڑی ترچھی لکیریں کھینچ لیتے تھے اسی کی مدد سے جو بن جاتا تھا بنا دیتے تھے۔ اور تو اور، ان دنوں گاؤں میں "کون" وغیرہ کا بھی رواج نہیں تھا تو مہندی کے پودے سے توڑی گئی تازہ پسی ہوئی پتیاں ہوتی تھیں جن کو ماچس کی تیلی وغیرہ کی مدد سے پیالے سے نکال کر ہتھیلی پر پھیلانا ہوتا تھا۔ ایک دفعہ پڑوس کی ایک بچی کے ہاتھوں پر ہم نے بینگن بنا دیا۔ پہلے تو وہ بے چاری بہت خوش تھیں لیکن جب بعد میں سبھی نے چڑانا شروع کیا تو ان کی حالت دیکھنے لائق تھی۔ :) :) :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
یہ وہی والی میم ہیں ناں جن کی شادی سے آپ ملول تھیں؟ :) :) :)

ویسے جب ہم چھوٹے تھے (بوڑھے تب بھی تھے) ان دنوں گاؤں میں عید وغیرہ کے موقع پر مہندی لگانے کی ذمہ داری اکثر ہمارے سر ہوتی تھی۔ ظاہر ہے گاؤں میں کوئی مہندی ایکسپرٹ تو ہوتا نہیں تھا اور ہمارے مدرسے میں ڈرائنگ وغیرہ بھی نہیں پڑھائی جاتی تھی تو خود ہی جو آڑی ترچھی لکیریں کھینچ لیتے تھے اسی کی مدد سے جو بن جاتا تھا بنا دیتے تھے۔ اور تو اور، ان دنوں گاؤں میں "کون" وغیرہ کا بھی رواج نہیں تھا تو مہندی کے پودے سے توڑی گئی تازہ پسی ہوئی پتیاں ہوتی تھیں جن کو ماچس کی تیلی وغیرہ کی مدد سے پیالے سے نکال کر ہتھیلی پر پھیلانا ہوتا تھا۔ ایک دفعہ پڑوس کی ایک بچی کے ہاتھوں پر ہم نے بینگن بلا دیا۔ پہلے تو وہ بے ری بہت خوش تھیں لیکن جب بعد میں سبھی نے چڑانا شروع کیا تو ان کی حالت دیکھنے لائق تھی۔ :) :) :)

جی لالہ لیکن ابھی ان کی شادی فروری میں ہے :)

ہی ہی ہی مجھ یاد ہے ہم بھی ماچس کی تیلی سیے ہی چھوٹے ہوتے مہندی لگایا کرتے تھے لالہ اور ڈئزاین ہمیں بھی نہیں آتے تھے بعد میں ہی سیکھے :chill:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یہ وہی والی میم ہیں ناں جن کی شادی سے آپ ملول تھیں؟ :) :) :)

ویسے جب ہم چھوٹے تھے (بوڑھے تب بھی تھے) ان دنوں گاؤں میں عید وغیرہ کے موقع پر مہندی لگانے کی ذمہ داری اکثر ہمارے سر ہوتی تھی۔ ظاہر ہے گاؤں میں کوئی مہندی ایکسپرٹ تو ہوتا نہیں تھا اور ہمارے مدرسے میں ڈرائنگ وغیرہ بھی نہیں پڑھائی جاتی تھی تو خود ہی جو آڑی ترچھی لکیریں کھینچ لیتے تھے اسی کی مدد سے جو بن جاتا تھا بنا دیتے تھے۔ اور تو اور، ان دنوں گاؤں میں "کون" وغیرہ کا بھی رواج نہیں تھا تو مہندی کے پودے سے توڑی گئی تازہ پسی ہوئی پتیاں ہوتی تھیں جن کو ماچس کی تیلی وغیرہ کی مدد سے پیالے سے نکال کر ہتھیلی پر پھیلانا ہوتا تھا۔ ایک دفعہ پڑوس کی ایک بچی کے ہاتھوں پر ہم نے بینگن بنا دیا۔ پہلے تو وہ بے چاری بہت خوش تھیں لیکن جب بعد میں سبھی نے چڑانا شروع کیا تو ان کی حالت دیکھنے لائق تھی۔ :) :) :)
چھوٹے اور بوڑھے؟ یہ تو وہی صفت تضاد والی بات ہوئی۔ منصف عادل والی بات یاد ہے ناں۔
بینگن بنا دیا :shock: اگر سبزی ہی بنانی تھی تو کوئی اچھے والی سبزی بناتے ناں۔ یا گھیا توری کی بیل ہی بنا دیتے۔ :jokingly:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
مہندی کبھی لگانا آتی تھی ، اور میں نے لگائی بھی بہت ، لیکن پھر امی سے ڈانٹ بھی بہت کھائی :laugh: اس لئے ذرا لگانا چھوڑ دی اب تو مجھے لگانا بھی بھول گئی ہے ، عائشہ لگا دیتی ہے چاند رات پر، اور لاسٹ ٹائم دو ماہ پہلے ایک دن میری میم نے لگائی تھی مجھے مہندی ، یونہی ہم لیب میں بیٹھے تھے کہ انہوں نے کہہ دیا ناعمہ آپ کو مہندی پسند ہے ؟ میں نے بولا جی میم ، تو انہوں نے کہا لاؤ آج میں آپ کو مہندی لگا دوں ، واضح رہے کہ وہ ہم سے بہت پیار کرتیں ہیں :inlove:
واؤ اتنی اچھی ٹیچر :)۔
سکول سے لیکر اب تک کونسی /کونسے ٹیچر ابھی تک یاد ہیں؟ اور کیوں؟
سہیلیوں کے ساتھ کیسی دوستی ہے؟ سب سہیلیاں کالج کی ہی ہیں یا دوسری بھی ہیں؟ کالج سے آنے کے بعد بھی گھنٹوں گپ شپ ہوتی ہے فرینڈز کے ساتھ یا جب کام ہو تو ہی بات کرتی ہیں؟
بھائیوں کو تنگ کرتی ہیں؟ اگر ہاں تو کیسے؟
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
یہ وہی والی میم ہیں ناں جن کی شادی سے آپ ملول تھیں؟ :) :) :)

ویسے جب ہم چھوٹے تھے (بوڑھے تب بھی تھے) ان دنوں گاؤں میں عید وغیرہ کے موقع پر مہندی لگانے کی ذمہ داری اکثر ہمارے سر ہوتی تھی۔ ظاہر ہے گاؤں میں کوئی مہندی ایکسپرٹ تو ہوتا نہیں تھا اور ہمارے مدرسے میں ڈرائنگ وغیرہ بھی نہیں پڑھائی جاتی تھی تو خود ہی جو آڑی ترچھی لکیریں کھینچ لیتے تھے اسی کی مدد سے جو بن جاتا تھا بنا دیتے تھے۔ اور تو اور، ان دنوں گاؤں میں "کون" وغیرہ کا بھی رواج نہیں تھا تو مہندی کے پودے سے توڑی گئی تازہ پسی ہوئی پتیاں ہوتی تھیں جن کو ماچس کی تیلی وغیرہ کی مدد سے پیالے سے نکال کر ہتھیلی پر پھیلانا ہوتا تھا۔ ایک دفعہ پڑوس کی ایک بچی کے ہاتھوں پر ہم نے بینگن بنا دیا۔ پہلے تو وہ بے چاری بہت خوش تھیں لیکن جب بعد میں سبھی نے چڑانا شروع کیا تو ان کی حالت دیکھنے لائق تھی۔ :) :) :)
ہائیں سچی سعود بھیا ؟ بہت مزے کی بات بتائی آپ نے ۔۔اس اسے مجھے یاد آگیا کہ جب ایک دفعہ عید پر ناعمہ میرے سے روٹھ گئی تھی میری ساری دوستوں کے مہندی لگا رہی تھی اور میرے نہیں لگا رہی تھی تو میں بڑی اداس ہوئی ۔۔ ایسے میں میرے پیارے بلال بھیا ہیں ناں انہوں نے کون لے کر کاپی سے ڈیزائن دیکھا اور میرے لگانا شروع کیا ۔ مجھے یاد ہے وہ تھا تو بڑا سا پھول پر بھیا نے پتا نہیں اس کا کیا بنا دیا تھا۔ لگانے کے بعد بولے تم نے مجھے پہلے کیوں نہیں بتایا میں تمہیں اپنے فرینڈ کی بہن کے پاس لے جاتا مہندی لگوانے :) ۔۔ پر یقین کریں مجھے لگ رہا تھا سب سے اچھی مہندی میرے لگی ہے :) :) :)

نوٹ : ناعمہ کو کچھ نہ کہا جائے میں نے شاید اس کی کوئی بات نہیں مانی تھی اس لیے ۔۔۔ ویسے وہ سب کو لگانے کے بعد میرے بھی لگا دیتی اگر میں نے بھیا سے پہلے ہی نہ لگوا لی ہوتی :)
 
زبردست۔ :)
 
خوش آمدید :!
اینڈَ، آداب ہماری طرف سے بھی:!
welcome-animation.gif
 
لگتا ہے سبھی بہنوں نے سعود بھیا کو رلانے کی در پردہ سازش کر رکھی ہے۔ :) :) :)
 
فہیم

لائبریرین
ایک دو سوال میں بھی پوچھ لوں :)

میں نے پڑھا تھا کہ تمہیں صوفی ازم سے گویا عشق ہے۔
یہ کیسے ہوا۔
اور یہ تمہاری زندگی پر کس حد تک اثر انداز ہے۔
جبکہ شاکر بھائی کی کچھ پوسٹس پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ
وہ ان خیالات کے نہیں۔
تو کبھی انہوں نے تمہیں کچھ کہا اس بارے میں۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
واؤ اتنی اچھی ٹیچر :)۔
سکول سے لیکر اب تک کونسی /کونسے ٹیچر ابھی تک یاد ہیں؟ اور کیوں؟
سہیلیوں کے ساتھ کیسی دوستی ہے؟ سب سہیلیاں کالج کی ہی ہیں یا دوسری بھی ہیں؟ کالج سے آنے کے بعد بھی گھنٹوں گپ شپ ہوتی ہے فرینڈز کے ساتھ یا جب کام ہو تو ہی بات کرتی ہیں؟
بھائیوں کو تنگ کرتی ہیں؟ اگر ہاں تو کیسے؟

سکول میں ایک ٹیچر ہوا کرتیں تھی مس محمودہ ، شی واز ویری نائس، ان میں غصہ بھی تھا اور شفقت بھی، لیکن وہ ہر چیز کو اعتدال میں رکھتیں تھیں اس لئے آ بھی یاد آتی ہیں ، سکول چھوڑنے کے بعد ان سے ایک بار ہی ملاقات ہو پائی :) اور اب میم بینش جن کا میں نے ذکر کیا اور میم شاہدہ رائے شی :)

ہمیشہ سب کے ساتھ خلوص سے ملتی ہوں اور بے غرض ہو کر :) اور سکول کی دوستیں بھی ہیں ، بی اے تک کی بھی اور اب بھی چار دوستیں بن گئیں ہیں ہم :laugh:
اور فارغ وقت میں ہم لوگ مختلف موضوعات پر باتیں ہوتی رہتی ہیں، اور میں بہت بڑی گپی ہوں :laugh:

بھائیوں کو بالکل تنگ نہیں کرتی ہوں ، البتہ کبھی کبھار مذاق کر لیتی ہوں :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ایک دو سوال میں بھی پوچھ لوں :)

میں نے پڑھا تھا کہ تمہیں صوفی ازم سے گویا عشق ہے۔
یہ کیسے ہوا۔
اور یہ تمہاری زندگی پر کس حد تک اثر انداز ہے۔
جبکہ شاکر بھائی کی کچھ پوسٹس پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ
وہ ان خیالات کے نہیں۔
تو کبھی انہوں نے تمہیں کچھ کہا اس بارے میں۔

صوفی ازم کی عادت سر سجاد نے ڈالی تھی ، اس کے بارے میں باتیں کر کر کے ، پھر مجھے تجسس پیدا ہو گیا :)
اور یہ میری زندگی پر بہت زیادہ اثر انداز ہوا لیکن ابھی میں اس کے بارے میں زیادہ جانتی نہیں ہوں ، شاکر بھائی سے کبھی اس بارے میں بات نہیں ہوئی لیکن وہ ایسی کتابیں ضرور لا دیتے ہیں جس سے میری پیاس بُجھ سکتی ہوں :)
 
ابھی بجھ گئی پیاس پوری طرح
کہ تشنگی ابھی بھی باقی ہے :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
زبردست۔ ناعمہ پسندیدہ ٹیچرز پر بھی کوئی دھاگہ شروع کریں کہ کن کی کون سی بات اچھی لگتی تھی۔

اچھا میرا اگلا سوال تقریباً ویسا ہی تھا جو فہیم نے پوچھ لیا۔
مجھے آپ اشفاق احمد سے بہت متاثر لگتی ہیں۔ ان کے علاوہ کن کو پڑھا یا سنا ہے؟ اور کیا بابا ازم پر یقین رکھتی ہیں؟ کتنا؟
 
ویسے آپی آپ تو واقعی بہت زبردست انٹرویو لیتی ہیں :)
 
Top