مبارکباد ناعمہ عزیز کا پہلا ہدف

شمشاد

لائبریرین
اچھا جی خود تو گھر کے پتے پر منگواؤ اور مجھے وہاں آنا پڑے گا۔ یہ کہاں کا انصاف ہے؟ زرداری والا یا پرویز مشرف والا؟
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میر ے خیا ل میں تو زرداری والا ہے کیونکہ مشر ف انکل نے تو کچھ رعائیت ہی رکھی تھی ہمارے ساتھ:)
 

شمشاد

لائبریرین
تم فیصل آباد میں ہو اور وہ بھی فیصل آباد میں ہی ہیں، ذرا معلوم تو کرو کہ کھیر کا کہہ کے کہاں غائب ہو گئے؟
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے گرما گرم کھیر نہیں کھانی، ٹھنڈی ٹھار کھیر کھانی ہے اور ٹھنڈی کھیر کا مزہ گرمیوں میں ہی آتا ہے۔
 
ناعمہ عزیز اردو محفل کی ایسی رکن ہےجسں نے دیکھتے ہی دیکھتے 1000 پیغامات کا ہدف عبور کر لیا ہے۔ اگر یہ ایسے ہی بولتی رہی تو کچھ ہی عرصے میں یہ مجھ سے آگے نکل جائے گی۔

اللہ کرئے زور کلام اور زیادہ۔

بہت بہت مبارک ہو ناعمہ۔ اسی طرح محفل میں آتی رہو اور رونق لگاتی رہو۔ خوش رہو۔

مبارك ہو ناعمہ :)
 

شمشاد

لائبریرین
گنے کے رس کی کھیر خود نہیں بنتی۔ اس کے لیے ہمارے گاؤں میں ایسا کرتے ہیں کہ ایک بڑے سارے دیگچے میں گنے کا رس ڈال دیتے ہیں اور اس کو اُپلوں کی آگ پر رکھ دیتے ہیں۔ پھر اس میں تھوڑے سے چاول ڈال دیتے ہیں۔ اور اس کے گرد پیڑھیاں لیکر دو، تین، چار خواتین بیٹھ جاتی ہے۔ اُپلوں کی آگ سینکھتی رہتی ہیں اور گپیں مارتی رہتی ہیں۔ اور کبھی کبھار چمچہ بھی ہلا لیتی ہیں۔ صبح تک کھیر تیار ہو جاتی ہے۔
 
Top