ناعمہ کا چائے خانہ (2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میم نون

محفلین
تو پارٹی بناتے کونسی دیر لگتی ہے، چند ایک ورکرز کی ضرورت ہوتی ہے، اور آپ تو بہت ہی اچھے ورکر ہیں :grin:
ایک نام کی ضرورت ہوتی ہے، اردو محفل پارٹی رکھا جا سکتا ہے ;)
ووٹرز کی بھی ضرورت ہوتی ہے، میں ہوں ناں :cool:
الیکشن کمیشن میں درویش بھائی کی بھرتی کروا دیتے ہیں :)
اور مجمعے کو جمع کرنے کیلئیے دال روٹی بانٹنے کا علان کر دیتے ہیں، صرف علان :rolleyes:

لیں جی سارا بندوبست ہو گیا :battingeyelashes:
 
شمشاد

لائبریرین
میں ورکر نہیں ہوں۔ میں تو خود الیکشن لڑنے کے لیے تیاری کر رہا ہوں۔ بس گیلانی صاحب کے استغفیٰ دینے کی دیر ہے۔
 
میم نون

محفلین
بھائی ہم ڈائریکٹ وزیراعظم کو نہیں مانتے، ایوانوں میں نچلی سطع سے لوگ ہونے چاہئیں، اس لئیے آپ پہلے پارٹی ورکر کی حیثیت سے کام کریں پھر کچھ پوزیشن کے بارے میں بھی سوچا جا سکتا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
ہاہاہاہاہا، جب سینما کی ٹکٹیں بیچنے والے ڈائریکٹ ملک کے صدر بن سکتے ہیں تو میں وزیر اعظم کیوں نہیں بن سکتا؟ ہیں جی۔
 
شمشاد

لائبریرین
چلو معائدہ کر لیتے ہیں، تم صدر میں وزیر اعظم

لیکن سوچ لو صدر بننے کے لیے کم از کم عمر 40 سال ہونی چاہیے۔
 
میم نون

محفلین
چلو معائدہ کر لیتے ہیں، تم صدر میں وزیر اعظم

لیکن سوچ لو صدر بننے کے لیے کم از کم عمر 40 سال ہونی چاہیے۔

اب اتنے سال کون انتظار کرے، ہم قانون میں امینڈمنڈ کروا لیں گے :grin:

لیکن وزیراعظم بننے کے لئیے بی اے کی اصلی ڈگری چاہئیے :laugh:
 
میم نون

محفلین
انکی تو شرم گھاس کھانے گئی ہے لیکن ہم تو بی اے فیل کو اپنا وزیراعظم نہیں بنا سکتے ناں :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
سیاست اور شرم کا آپس میں کوئی رشتہ نہیں ہے۔ سیاست ہو تو شرم نہیں ہوتی، شرم ہو تو سیاست نہیں ہوتی۔
 
mfdarvesh

محفلین
تو پھر ویسی ایسی ہوں گی :grin:

تو پارٹی بناتے کونسی دیر لگتی ہے، چند ایک ورکرز کی ضرورت ہوتی ہے، اور آپ تو بہت ہی اچھے ورکر ہیں :grin:
ایک نام کی ضرورت ہوتی ہے، اردو محفل پارٹی رکھا جا سکتا ہے ;)
ووٹرز کی بھی ضرورت ہوتی ہے، میں ہوں ناں :cool:
الیکشن کمیشن میں درویش بھائی کی بھرتی کروا دیتے ہیں :)
اور مجمعے کو جمع کرنے کیلئیے دال روٹی بانٹنے کا علان کر دیتے ہیں، صرف علان :rolleyes:

لیں جی سارا بندوبست ہو گیا :battingeyelashes:

بسم اللہ، دیر کس بات کی، میں نے تو خوب مال بنانا ہے، پلاننگ شروع

تو پھر میں بھی صدر بن سکتی ہوں۔
دنیا کی سب سے کم عمر صدر:rolleyes: پھر شمشاد لالہ کو بھی مزہ چکھاؤں گی:)
18 سال مزید انتظار کریں اور شمشاد بھائی اور ایج ہیں :rolleyes:

بی کی ڈگری کی بجائے ایم اے کی ڈگری چلے گی کیا؟
چھوڑیں جی، ایویں کی ڈگری چلے گی
 
شمشاد

لائبریرین
کل میں نے کمپیوٹر پر تین ڈگریاں بنائی تھیں، دوستوں کو بھی دکھائی تھیں، انہوں نے ہر ایک میں کوئی نہ کوئی نقص نکال دیا۔ آج پھر کوشش کرتا ہوں۔
 
mfdarvesh

محفلین
ابھی کون سا وہ ان سے آگے ہیں، چانس دیں دیکھیں کیسے لوٹتے ہیں اور وہ بھی دونوں ہاتھوں اور دونوں پاؤں سے
 
شمشاد

لائبریرین
کون سی پارٹی ہے آپ کی؟ ذرا مجھے بھی تو معلوم ہو۔

ویسے میری پارٹی کا نام plo ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top