ناعمہ کا چائے خانہ (2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہاہاہاہاہا بڑے شریف بن رہے ہیں لالہ۔ میں نے آپ کے لئے کر لی پسند۔ دیکھیں نا وہ لڑکی اتنی خوبصورت ہے اور آپ ہیں کہ بیچاری کو دیکھ ہی نہیں رہے۔ حالانکہ سب کتنا اصرار کر رہے ہیں:)
 
شمشاد

لائبریرین
ناعمہ کی بات پر بعد میں بات کریں گے۔

پاکستانی حکمرانوں کی انتہائی درجے کی بے غیرتی ہے جو انہوں نے ریمنڈ ڈیوس کو رہا کر دیا ہے۔
 
mfdarvesh

محفلین
غیرت کب تھی جی ان میں، اب تو دیکھنا پڑتا ہے کہ بے غیرتی زیادہ تو نہیں ہو گئی ہے
 
غیاث

محفلین
پاکستانی حکمرانوں کی انتہائی درجے کی بے غیرتی ہے جو انہوں نے ریمنڈ ڈیوس کو رہا کر دیا ہے۔

ایسی بات نہیں کرتے اسیے باغیرت حکمران دنیا میں کم ملیں گے
پاکستانی حکمرانوں کی انتہائی درجے کی بے غیرتی ہے جو انہوں نے ریمنڈ ڈیوس کو رہا کر دیا ہے۔

جتنی غیرت عوام میں ہے اتنی ہی حکمرانوں میں بھی ہے۔ آخر کو عوام بھی تو انتخابات میں یہی کہتے ہیں کہ شریف اور اچھا آدمی تھا کدھر آگیا اسکا تو یہ کام ہی نہیں تھا۔
 
mfdarvesh

محفلین
ایسی بات نہیں کرتے اسیے باغیرت حکمران دنیا میں کم ملیں گے

جتنی غیرت عوام میں ہے اتنی ہی حکمرانوں میں بھی ہے۔ آخر کو عوام بھی تو انتخابات میں یہی کہتے ہیں کہ شریف اور اچھا آدمی تھا کدھر آگیا اسکا تو یہ کام ہی نہیں تھا۔

کیا آپ کو اب بھی یقین ہے کہ حکمران ووٹ سے آتے ہیں، حیرت ہے
 
غیاث

محفلین
کیا آپ کو اب بھی یقین ہے کہ حکمران ووٹ سے آتے ہیں، حیرت ہے

اگرچہ ووٹ سے حکمران نہیں +تے مگر کچھ ہاتھ ووٹوں کا ضرور ہوتا ہے۔ آخر اپنے حلقے کانمائندہ تو ہم منتخب کرتے ہیں ساتھ ہی انکے خلاف جدو جہد بھی تو نہیں کرتے۔باقی حقائق یہ ہیں کہ پولنگ کا نتیجہ وہی ہوگا جو پولنگ افسر دستخط کر دیگا۔ لہذا اللہ دے حوالے۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
نہیں کہاں ؟؟؟ ہمیں ہمیں اپنے جھنجٹوں سے ہی فرصت نہیں ملتی اور پھر جب ظلم ہوتا ہے تو گالیاں اور کوسنے دیتے ہیں حکمرانوں کو:):)
 
میم نون

محفلین
اور حکمران بھی اپنی اور اپنے آقاؤں کی مرضی سے جو چاہتے ہیں کرتے ہیں، کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ ہم (عوام) سوائے کوسنے اور گالیاں دینے کے کچھ نہیں کریں گے۔
ہم اپنے ووٹ کی اہمیت کو نہ ہی جانتے ہیں اور نہ ہی جاننے کی کوشش کرتے ہیں، ہمارے ووٹ سے جیتا ہوا ایم پی اے یا ایم این اے اگر کہیں مل جائے تو اس سے یہ سوال کیا جاتا ہے کہ ہمارے گلی کب بنے گی، ہمارے علاقے میں گیس کب آئے گی اور بس۔
کیا ہم نے کبھی عوامی ایشوز پر اسکی ذمہ داری جتائی ہے؟ اور کیا کبھی پوچھا ہے کہ تم نے اسکے لئیے کیا کیا؟
نہیں، کونکہ ہمیں صرف اپنے پیٹ سے تعلق ہے، ہمارا ہمسائیہ جئیے یا مرے ہمیں اس سے کیا غرض۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ ووٹوں سے جیتتے ہی کپ ہیں۔ یہ تو پہلے ہی طے شدہ ہوتا ہے کہ کس حلقے سے کس نے جیتنا ہے۔ الیکشن کرانا تو پاکستانی عوام کو ایک ڈرامہ دکھانا مقصود ہوتا ہے۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
مٹی پاؤ۔ ہم تو اس امید پہ جی رہے ہیں کہ ’’ ہر رات کے بعد ایک صبح آتی ہے۔‘‘
شاید وہ ہمارے مرنے سے پہلے آ جائے:rolleyes:
 
mfdarvesh

محفلین
اگرچہ ووٹ سے حکمران نہیں +تے مگر کچھ ہاتھ ووٹوں کا ضرور ہوتا ہے۔ آخر اپنے حلقے کانمائندہ تو ہم منتخب کرتے ہیں ساتھ ہی انکے خلاف جدو جہد بھی تو نہیں کرتے۔باقی حقائق یہ ہیں کہ پولنگ کا نتیجہ وہی ہوگا جو پولنگ افسر دستخط کر دیگا۔ لہذا اللہ دے حوالے۔

کوئی کردار نہیں ہوتا، ووٹر کا، بس جس نے آنا ہوتا ہے آجاتا ہے

کیا ہم کبھی اپنے ووٹ کو اسکا حق دلانے کے لئیے لڑے ہیں؟

ہمیں کوئی لڑنا سیکھائے گا تو لڑیں گے نا، یہاں تو ہارس ٹریڈنگ پہ ہی یقین کیا جاتا ہے

نہیں کہاں ؟؟؟ ہمیں ہمیں اپنے جھنجٹوں سے ہی فرصت نہیں ملتی اور پھر جب ظلم ہوتا ہے تو گالیاں اور کوسنے دیتے ہیں حکمرانوں کو:):)

پھر کیا کریں، ہم میں سے تو اکثر تو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ ظلم وہی کر رہا ہے یا اس کے ایما پہ ہو رہا ہے جس کو ووٹ دیا تھا

گزشتہ الیکشن میں نے ایک عورت سے پوچھا تھا کہ ووٹ کس کو دینا ہے تو اس نے کہا فلاں شاہ جی کو میں نے پوچھا کیوں تو کہنے لگے پورے پانچ سو دے کہ گیا تھا اور یہ بھی کہہ رہا تھا کہ مجھے آنے دو، گلی بھی بنواؤں گا اور پانی کا نل بھی لگ جائےگا، اب یہاں تعلیم کی ضرورت ہے، ایک پڑھے لکھے پی ایچ ڈی اور اس خاتون کا ووٹ کا وزن برابر ہے، یہ خامی ہے جمہوریت میں، میں نے سنا ہے کہ کچھ ممالک میں ووٹ کا وزن ہوتا ہے
 
میم نون

محفلین
تعلیم تو ہمارے ہاں خوب ہو رہی ہے، ابھی چند ماہ پہلے ہی تمام سیاسی پارٹیوں نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن میں حصہ لینے کے لئیے ایف اے سے کم تعلیم نہیں ہونی چاہئیے :mad:

آگے آگے دیکھئیے ہوتا ہے کیا۔

خرابی ہم میں ہی ہے جو سو دو سو میں اپنا ووٹ بیچتے ہیں اور یہ بھی نہیں سوچتے کہ بعد میں وہی پیسے دس گناہ کے حساب سے ہم سے ہی وصول کئیے جانے ہیں۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اتنی محنت کی ضروت ہے:)
آج چائے کے ساتھ گرما گرم خبر یہ ہے پاکستان میچ جیت چکا ہے اور اتنا اچھا میچ جیتنے کی خوشی میں آج ہم سب کے بہتتتتتت کچھ کھایا۔:)
 
میم نون

محفلین
ہیں، میچ جیتنے کی خوشی میں خود ہی کھا لیا؟
ایسے موقعوں (ایسے ہی لکھتے ہیں؟) پر تو دوسروں کو بانٹنا چاہئیے :grin:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ارے نہیں لالہ بس خوشی خوشی میں ہی اتنا کچھ کھا لیا:)
اور میچ دیکھتے ہلنے کودل ہی نہیں کر رہا تھا کہ کسی کو بانٹتے:)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top