ناعمہ کا چائے خانہ (2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
بابرہ ہے تو پھر تو اللہ ہی حافظ ہے آپ کا۔ چاہے وہ شریف ہو یا نہ ہو۔ ہے تو بابرہ ہی ناں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو وہ نظم محفل کا چائے خانہ والے دھاگے میں لگا آیا ہوں۔

میں لحاف ہوں کسی اور کا، مجھے اوڑھتا کوئی اور ہے
میری بابرہ تو شریف ہے، تیری بابرہ کوئی اور ہے

مین شکار ہوں کسی اور کا، مجھے مارتا کوئی اور ہے
میں رقیب ہوں کسی اور کا، مجھے تاڑتا کوئی اور ہے

مجھے چکروں میں پھنسا دیا، مجھے عشق نے تو رلا دیا
میں تو مانگ تھی کسی اور کی، مجھے مانگتا کوئی اور ہے

ہے عجیب نطام زکوۃ کا میرے ملک میں میرے دیس میں
اسے کاٹتا کوئی اور ہے، اسے بانٹتا کوئی اور ہے

یہ سیاسیات کا کھیل ہے، یہ منافقوں ہی کی جیل ہے
یہا ں بھونکتا کوئی اور ہے، یہاں کاٹتا کوئی اور ہے

عجب آدمی ہے یہ قاسمی، اسے بے قصور ہی جانیے
یہ تو یار ہے کسی اور کا، اسے چھیڑتا کوئی اور
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
جی نہیں۔۔۔۔ میں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہے۔۔۔۔۔۔
فوری طور پر معلوم کریں کہ آپ کس کے خیال ہیں اور آپ کو کون سوچ رہا ہے۔ ایسا نہ کہ معاملہ بگڑ جائے۔
میں سمجھ رہی ہوں شمشاد لالہ :)
امین لالہ کی غزلیں، اور ان کا دھیان بھی ٹھیک نہیں لگتا مجھے:p:p
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو بابرہ کو بچپن سے پسند کرتے ہیں یعنی جب بابرہ کا بچپن تھا اور اب بابرہ پچپن سے بھی اوپر کی تو ہو گی، تو امین انکل کی عمر کتنی ہو گی۔ :confused:
 

محمد امین

لائبریرین
بات یہ ہے کہ بابرہ کا بچپن تو نہیں تھا مگر وہ بنتی بالکل بچی تھیں، اسی چیز سے ہم دھوکہ کھاگئے۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ناعمہ تمہیں علم نہیں ہے ان کی غزلوں کا۔

یہ بیک وقت کئی ایک غزلوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تین یہ اور چوتھی نصیب والی، ہو گئی ناں چار۔ ویسے آجکل کے مہنگائی کے دور میں ایک بھی بہت ہے کہ ایک سے کم ہو نہیں سکتی۔
 

شمشاد

لائبریرین
چھڑا چھانٹ رہتا ہے تو کچھ نہیں اور اگر شادی شہداؤں میں شامل ہے تو کم از کم ایک تو ہے۔ تو جناب "نہیں اور ایک" کے درمیان کچھ نہیں ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top