ناعمہ کا چائے خانہ (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نبیل

تکنیکی معاون
یہ لیجیے آج میں آپ کو چائے پلا دیتا ہوں۔
tea_1857786c.jpg
 

شعیب صفدر

محفلین
چائے کے عشق میں ہم نے اے حمید کو پڑھا ہے!!! کیا افسانوی تحریریں انہوں نے لکھی ہیں چائے کی تعریف میں!!!
اور ہم اُس کی بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ چائے پینے کا اصل وقت رات کا پچھلا پہر جب ہر طرف خاموشی ہو!! آپ ہو اور چائے اتنی تنہائی ہو کہ آپ کی سوچیں بھی آپ کے قریب نہ آئیں!! اور ایسے میں چائے سے ملاقات کا لطف آتا ہے!!!
کیا ایسے وقت پر چائے دستیاب ہو گی ہمیں؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
زہے نصیب کہ شعیب بھائی نے چائے خانے کو رونق بخشی۔

میں خود آپ کے لیے چائے لاتا ہوں جناب۔

keep-calm-and-carry-on-mug-large.png
 

مقدس

لائبریرین
ارے تم شعیب بھائی کو خود سے چائے بنانے کا کہہ رہی ہو، تمہیں علم نہیں ہے ناں کہ یہ کون ہیں۔

شعیب بھائی اب اس کا ایک کارٹون بنا کر یہاں لگائیں۔ اس کی یہی سزا ہے۔
ہیں۔۔۔۔ وہ کیوں بھیا
وہ شعیب بھیا رات کو کہہ رہے تھے
رات کا پچھلا پہر اور خاموشی
اگر کوئی جن بھوت آگیا تو۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
جن بھوت تمہارے آگے بھلا کیا بیچتے ہیں؟

شعیب صفدر اس محفل کے بڑے پرانے رکن ہیں لیکن معلوم نہیں آجکل محفل میں کم کیوں آتے ہیں۔ کہیں ان کی شادی تو نہیں ہو گئی۔
 

مقدس

لائبریرین
ہیں آپ کو لگتا ہے وہ مجھ سے ڈرتے ہوں گے
ارے نہیں ناں بھیا

اوووو میرے کو نہیں پتا تھا ناں
شعیب بھیا آپ آئیں تو آپ کو چائے کے ساتھ سموسے بھی کھلائیں گے اور کیک بھی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top