ناعمہ کا چائے خانہ (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عائشہ عزیز

لائبریرین
میں تو اپنی امی جان سے پوچھتی ہوں اور باقی بھی اپنی اپنی امی جان سے پوچھیں ۔دور ہیں تو فون کرکے پوچھ لیں۔:)
 

میر انیس

لائبریرین
لو چائے کا پوچھا بھی تو کس سے
امین آپ کو نہیں پتہ کہ اس پوری محفل میں چائے کے سب سے بڑے رسیا شمشاد ہی تو ہیں۔ بات رہی مقدس بٹیا کی تو بھائی انکو ابھی کسی کھانے کی ترکیب لکھنے کا نہیں کہنا وہ آج کل بہت مصروف ہیں
 

میر انیس

لائبریرین
ہاں تو اب آپ نے دیکھ لیا میں صحیح کہ رہا تھا نا آپ نے صرف چائے بنانے کی ترکیب بھیجنے کہ ہی بات کہ ہے شمشاد نے اس کو آفر سمجھ کر قبول بھی کرلیا یہ ہے چائے سے دیرینہ محبت جتنی شاید شمشاد سے زیادہ کوئی نہیں کرسکتا
 

مقدس

لائبریرین
میں نے شمشاد بھیا کی بات مان لی ک. لڑکیوں کو چائے نہیں پینی چاہیے
وہ کالی ہو جاتی ہیں
ہی ہی ہی
 

عندلیب

محفلین
گپ شپ کا بھی اپنا ایک ذائقہ ہے :) لیکن میں سوچ رہی ہوں کہ اس تھریڈ کے ذریعے کچھ منفرد ریسیپی ایک جگہ جمع کر لیے جائیں تو کیا مضائقہ ہے ۔:)
 

میر انیس

لائبریرین
میں اس بات کا جرم قبولکرتا ہوں کہ میں بات کو دوسری طرف لے گیا تھا جس سے ایک سلسلہ باتوں کا چل پڑا۔ اب عندلیب میں آپ سے ہی سوال کرتا ہوں کے آپ کے پاس بہی یا بہ جو بھی اسکا تلفظ ہے(میرے سندھی بھائی اچھی طرح جانتے ہیں) اسکی قیمہ کے ساتھ کوئی ریسیپی بتائیں بہت آسان صرف اس لئے دی ہے کہ میں اتفاق سے خرید کر لے آیا ہوں پر آپ کی بھابھی کو پتہ ہی نہیں کیسے پکاتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو میں گپ شپ کے مراسلے یہاں اٹھا لایا ہوں۔ آپ کو ترکیب کے لیے کچن کارنر میں جانا پڑے گا۔
 

میر انیس

لائبریرین
تو یار جس طرح تم وہاں کی گپ شپ یہاں لاسکتے ہو یہ میری گزارش کیا وہاں نہیں لے جاسکتے اب مجھ کو دوبارہ ڈھونڈ کر وہاں بھی لکھنا پڑے گا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top