ناعمہ کا چائے خانہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ تو تمہارا کہنا ہے ناں، ہمیں کیا معلوم۔

یا تو اپنی آواز ریکارڈ کر کے یہاں لگاؤ تو معلوم بھی ہو۔
 

میم نون

محفلین
گرمیاں شروع ہو گئی ہیں، اس لئیے چائے کافی کے ساتھ لسی اور گنے کے رس کا بھی انتظام ہونا چاہئیے۔

آپ لوگوں کا کیا مشورہ ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
چائے تو گھر میں بن جاتی ہے اور جب جی چاہے بنا لی جاتی ہے۔ لسی اور گنے کا رس لینے کے لیے تو بازار جانا پڑے گا۔
 

میم نون

محفلین
اسی لئیے تو چائے خانہ چلتا ہے، اگر گنے کا رس بھی گھر ہی بن جائے تو چائے خانے میں کون آئے گا
 

شمشاد

لائبریرین
کل کو آپ کہو گے کہ گاجر کا رس، سیب کا رس فلاں کا رس اور فلاں کا رس سب کا بندوبست کریں۔
 

میم نون

محفلین
ہاں تو اپنے گاہکوں کو ساری سہولیات فراہم کرنی چاہئیں۔

ویسے بھی چھوٹے کاروبار کو بڑھا کر بڑا بھی تو کرنا چاہئیے :grin:
 

میم نون

محفلین
ہیں :eek: کسی اور دکان پر کیوں جائے بھلا، کیا ہم نے اپنے کاروبار کا ستیا ناس کرنا ہے۔

یہاں تو جو ایک دفعہ آیا بس ادھر کا ہی ہو گیا، آخر کو محفل چائے خانہ المعروف نوید ٹی سٹال ہے یہ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا پھر ایسا کریں کہ دو عدد پراٹھے اور چنے کی دال کی پلیٹ ساتھ میں آم کا اچار ادھر بڑھائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
چائے خانے میں آج کی خاص خبر یہ ہے کہ کچھ لوٹے آج پھر سے حکومت میں شامل ہو گئے ہیں۔
 

میم نون

محفلین
چنے اور پراٹھے کس نے آرڈر کئیے ہیں؟

4031401365_a4eb60f44f_o.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top