ناعمہ کا چائے خانہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
وہ کیسے جی؟ انڈے تو کچھوے کے بھی حلال ہیں اور بطخ کے بھی، مرغی کے ہیں ہی۔
 

ساجد

محفلین
ماشاء اللہ ، ہم تو یہاں چائے پینے آئے تھے لیکن باتیں اتنی دلچسپ ہو رہی ہیں کہ چائے پینے میں بھی اتنا مزہ نہ آتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کھائے تو کبھی نہیں۔ ہو سکتا ہے کراچی والوں نے کھائے ہوں۔ یہاں تو کچھوا ہی نہیں تو اس کے انڈے کہاں سے آئیں گے۔

ساجد بھائی آپ بھی اپنی رائے دیں۔
 

ساجد

محفلین
سنا ہے کہ کراچی میں مرغی کے انڈوں کے نام پہ کچھوے کے انڈے بیچے جاتے ہیں۔ ویسے یہ کام تو مرغیوں کا ہے کہ اس "انیائے" پر احتجاج کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
احتجاج :eek: ساجد بھائی پورا ملک سراپا احتجاج بنا ہوا ہے اور کسی کے کان پر جُوں تک نہیں رینگتی، مرغیاں بیچاری کیا کر لیں گی۔
 

ساجد

محفلین
آج کل کی جوئیں رینگتی نہیں ہیں کیوں کہ ان کے پر نکل آئے ہیں۔ مُرغیاں بمعہ ازواج سڑکوں پہ آئیں اور اپنے "انہوں" سے اتنی بانگیں دلوائیں کہ ان کی ککڑوں کوں ہو جائے پھر دیکھنا احتجاج کتنا مؤثر ہو گا۔ سب سے پہلے میں کوشش کرتا ہوں کہ کچھ "کُکڑیوں" کو اس پہ قائل کر سکوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ساجد بھائی جماعت اسلامی اور جمیعت علمائے اسلام کی عیش ہو جائے گی جو مرغے وافر مقدار میں سڑکوں پر نکل آئے۔
 

ساجد

محفلین
جماعت اسلامی تو شاید نہیں البتہ مذکور ثانی اس کو "آئین کے تناظر میں" اپنے پیٹ میں قید کرے گا۔
ویسے کیا خیال ہے محفل کے چائے خانہ میں ایک گوشہ مرغ مسلم کے پکوان کے لئیے مخصوص نہ کر دیں؟۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ دا واسطہ

ساجد بھائی یہ مرغ مسلم ‘کچن کارنر‘ میں ہی رہنے دیں تو اچھا ہے، ورنہ یہاں مرغے کھا کھا کر اسلام پر بحث شروع ہو جائے گی۔
 

ساجد

محفلین
تو ٹھیک ہے نا جی ، پیٹ بھرے ہوں تو اس قسم کی باتیں ہی نکلتی ہیں منہ سے۔ اگر ہم چین اور کوریا کی طرح مفلوک الحال ماضی کے مالک ہوتے تو آج بندے کے پتر نہ بن گئے ہوتے۔
 

شمشاد

لائبریرین
رزق دینا تو اللہ نے ہی ہے لیکن بندہ حیلہ تو کرتا ہی ہے لیکن بقول مشتاق احمد یوسفی ‘مرغ اور مُلا کے رزق کی فکر تو اللہ کو بھی نہین‘۔

اب بتائیں انہیں کیا ضرورت ہے کچھ حیلہ کرنے کی، ان کے پیٹ تو بھرے ہی ہوں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چائے خانے میں آج کی گرما گرم خبر کہ شاہد آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ سے استغفٰی دے دیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کپتانی سے ہٹا دیا ہے تو استغفٰی دے دیا ہے۔ کپتانی کر چکے ہیں تو اب عام کھلاڑی کے حثیت سے نہیں کھیلنا۔ پاکستان کے لیے تو ویسے بھی نہیں کھیلتے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ساجد بھائی آپ درست ہیں۔

اصل لفظ یوں ہے :

اِستِعفا (اِس۔تِع۔فا)
عربی لفظ ہے
اسم ہے
مذکر ہے
مطلب ہے
1) معافی مانگنا
2) نوکری کرنے سے معافی مانگنا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top