ناعمہ کا چائے خانہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
میں ہوں ناں، ویلا ای تو ہوں۔ ویسے ساتھ ساتھ گھر کا کام بھی کر رہا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آرام نہیں کرنے دیتی وہ، ہر وقت کوئی نہ کوئی کام تیار رکھا رہتا ہے۔

لیکن تم اب نیا دھاگہ کھول لو۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ویلکم ویلکم
یہاں خواتین کو آنے کی کھلی اجازت ہے:)
نوید لالہ کا چائے خانہ شمشاد لالہ کے ہڑپ کر لیا ہے ۔۔
اور یہ ہے ناعمہ کا چائے خانہ+ کافی خانہ+شربت خانہ+جوس خانہ
یہاں آپ کو گرم چائے اور ٹھنڈا جوس اور شربت ہر وقت دستیاب ملے گا۔:)
اور میرے ساتھ میری معاون ہوں گی مقدس:)
مقدس میری غیر موجودگی میں یہ تمھارے حوالےہے۔۔ پر دھیان رکھنا یہ بھائی بڑے تیز ہیں۔
اگر کسی نے میرے ساتھ لڑائی کرنے یا مجھ سے یہ چائے خانہ ہتھیانے کی کوشش کی تو بس پھر اس کی تو ایسی دی تیسی۔۔
اس لئے ذرا سوچ سمجھ کے۔۔
 

مقدس

لائبریرین
السلام علیکم

ارے واہ نیا والا چائے خانہ بھی کھل گیا ہے۔۔۔ کیا بات ہے جی۔
اور مجھے تو آتے ساتھ ہی جاب بھی مل گئی ہے۔۔ ذبردست۔۔ بس ناعمہ آپ بتا دینا کہ کرنا کیا ہے۔۔ بھائیوں کی آپ فکر نہ کرو۔۔ کوئی نہیں ہتھیا سکتا ہمارا چائے خانہ
 

شمشاد

لائبریرین
ایک گرما گرم چائے تو پلائیں پھر دیکھتے ہیں کہ یہ چائے خانہ باقاعدہ سرکاری اجازت سے کھلا ہے یا تجاوزات میں شمار ہوتا ہے۔
 

مقدس

لائبریرین
tea_biscuits.jpg


یہ لیں جی آپ کی چائے آ گئی ہے۔۔

میں بھی آپ کو بھائی بلا سکتی ہوں کیا؟
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں پوچھنے کی بھلا کیا بات ہے۔ ویسے بھی آپ نے چائے اتنے خلوص سے پلائی ہے تو انکار کی تو بالکل بھی گنجائش نہیں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
دیکھا اب پتا چل گیا نا کہ تجاوزات میں شمار نہیں ہوتا۔۔
اور خبردار اگر آئندہ ایسا کہا نا تو دوسال کی جیل کروا دوں گی:mad:
 

مقدس

لائبریرین
اس میں پوچھنے کی بھلا کیا بات ہے۔ ویسے بھی آپ نے چائے اتنے خلوص سے پلائی ہے تو انکار کی تو بالکل بھی گنجائش نہیں۔

بہت شکریہ بھائی



دیکھا اب پتا چل گیا نا کہ تجاوزات میں شمار نہیں ہوتا۔۔
اور خبردار اگر آئندہ ایسا کہا نا تو دوسال کی جیل کروا دوں گی:mad:

بالکل ناعمہ۔۔۔ دو سال با مشقت ۔۔ ایسے ہی بولتے ہیں ناں۔۔۔ میری اردو اتنی زیادہ اچھی نہیں ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی تو تحقیقات جاری ہیں، کاغذات کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ ابھی فیصلہ کہاں ہوا ہے کہ یہ چائے خانہ تجاوزات میں شامل ہے یا نہیں۔
 

مقدس

لائبریرین
ابھی تو تحقیقات جاری ہیں، کاغذات کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ ابھی فیصلہ کہاں ہوا ہے کہ یہ چائے خانہ تجاوزات میں شامل ہے یا نہیں۔
:cool:

وہ کیسے بھیا۔۔۔۔ آپ کو چائے کے ساتھ بسکٹس بھی ملے ہیں۔۔۔ سو اب تو فیصلہ ہو ہی گیا ہے

اور قید کی کیا بات کرتی ہیں، عمر قید بامشقت تو میں پہلے ہی بھگت رہا ہوں۔

اچھا یہ بات ہے بھیا تو اس میں اضافہ کیسے کیا جا سکتا ہے پھر۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
چائے اور بسکٹ اپنی جگہ لیکن قانون تو قانون ہے ناں

سزا میں مزید اضافہ نہیں ہو سکتا۔ اتنی کم ہے کیا؟ :mad:
 

مقدس

لائبریرین
بھیا یہ چائے خانہ مکمل قانونی ہے۔۔ بس ہم نے کہہ دیا۔۔۔

وہ عمر قید قیدیوں کو ڈبل قید کی سزا بھی تو دی جاتی ہے ناں :cool:
 

مقدس

لائبریرین
بھیا چائے بنا کر پلا دی ناں۔۔ بس یہی ثبوت کافی ہے۔۔۔

چلیں پھر آپ کے لیے کوئی اور سزا ڈھونڈتے ہیں۔۔۔ویسے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ سزا کے طور پر آپ اپنی ان چٹوری بہنوں کو کبھی چاٹ ، کبھی سموسے، کبھی گول گپے اور کبھی آئس کریم کھلایا کریں اور وہ بھی اپنی جیب سے۔۔۔

اب ٹھیک ہے ناں:grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top