انٹرویو نایاب بھائی سے باتیں کریں

بےمروت

محفلین
السلام علیکم
شکریہ بڑھے بھیا !
ایک ہی بات پوچھنا تھی آپ سے ۔
جب شعور فکر پہ مسلط ہو جائے تو کیا ہوتا ہے؟؟؟؟؟؟


جزاک اللہ
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
شکریہ بڑھے بھیا !
ایک ہی بات پوچھنا تھی آپ سے ۔
جب شعور فکر پہ مسلط ہو جائے تو کیا ہوتا ہے؟؟؟؟؟؟


جزاک اللہ
میرے محترم بھائی
جب شعور فکر انسانی پر مسلط ہو جائے۔ تو گمراہی کی ابتدا ہوتی ہے ۔
شعور کا فکر پر مسلط ہو جانا فکر کو اپنی مرضی کا غلام بنا لینا ہے ۔
شعور اگر لاشعور اور تحت الشعور کے تابع رہتے فکر کا غلام رہے تو روشن ہو جاتا ہے ۔
 

بےمروت

محفلین
میرے محترم بھائی
جب شعور فکر انسانی پر مسلط ہو جائے۔ تو گمراہی کی ابتدا ہوتی ہے ۔
شعور کا فکر پر مسلط ہو جانا فکر کو اپنی مرضی کا غلام بنا لینا ہے ۔
شعور اگر لاشعور اور تحت الشعور کے تابع رہتے فکر کا غلام رہے تو روشن ہو جاتا ہے ۔

السلام علیکم
شکریہ نایاب بھائی لیکن ایک بات سمجھ نہیں آئی کہ لوگ تو شعور کو بیدار کرنے کی کوشش کرتے ہے ۔
دوسری بات آپ کی نظر میں شعور سے زیادہ فکر کی اہمیت ہے ؟؟؟
لاشعور اور تحت الشعور پہ تو کی تو سمجھ آتی ہے ۔ لیکن فکر کے غلام ہونے کی نہیں ۔
جبکہ فکر اگر شعور کے تابع کام کرے تو بہتر بتائج برامد ہو سکتے ہیں ۔ ورنہ تو جو باتے فکر کے دائرے میں آئی گی اسی فکر کے مالک کا شعور اسکو تسلیم کرنے سے انکار کر دے گا۔

جزاک اللہ
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
شکریہ نایاب بھائی لیکن ایک بات سمجھ نہیں آئی کہ لوگ تو شعور کو بیدار کرنے کی کوشش کرتے ہے ۔
دوسری بات آپ کی نظر میں شعور سے زیادہ فکر کی اہمیت ہے ؟؟؟
لاشعور اور تحت الشعور پہ تو کی تو سمجھ آتی ہے ۔ لیکن فکر کے غلام ہونے کی نہیں ۔
جبکہ فکر اگر شعور کے تابع کام کرے تو بہتر بتائج برامد ہو سکتے ہیں ۔ ورنہ تو جو باتے فکر کے دائرے میں آئی گی اسی فکر کے مالک کا شعور اسکو تسلیم کرنے سے انکار کر دے گا۔

جزاک اللہ
میرے محترم بھائی
فکر شعور کو بیدار کرتی ہے ۔
تجسس پر ابھارتی ہے ۔
نئے جہانوں کی تلاش میں اکساتی ہے ۔
لیکن اگر شعور فکر پر حاوی ہو جائے تو فکر شعور کی اتباع کرتی ہے ۔
میں کون ہوں ۔؟ میری فکر نے میرے شعور کو پکارا ۔
میرے لا شعور نے تحت الشعور کو کھنگالنا شروع کیا ۔
اور میرے دروں کو کھنگالتے میری فکر کو کائنات میں بکھرے مظاہر کی جانب متوجہ کیا ۔
اب اگر میرا شعور میری فکر پر مسلط ہو تو وہ لاشعور و تحت الشعور اور مظاہر قدرت
سے بے نیاز رہتے میری فکر کو اپنی مرضی سے پرواز دے گا ۔
میری فکر کو گمان میں الجھاتے مجھے تحقیق سے دور رکھے گا ۔
میرے بھائی شعور بیدار ہی فکر سے ہوتا ہے ۔
اور یہ فکر ہی ہے جو انسانوں کو نئے جہانوں کی تلاش میں مہمیز کرتی ہے ۔
ورنہ انسان اپنے شعور میں موجود معلومات پر ہی قانع رہے گا
 

محمدصابر

محفلین
نایاب بھائی بلاگ سیٹ کرنے میں دس پندرہ منٹ سے زیادہ وقت نہیں لگنے والا۔ آپ بس یہ سوچ لیں کہ نام کیا رکھنا ہے اور ابھی بلاگ سپاٹ پر بنانا ہے کہ ورڈ پریس پر؟ :)
 

بےمروت

محفلین
السلام علیکم
شکریہ نایاب بھائی
ایک شعر ہے ۔ " میرا شعور میری فکر کے مسلط ہے " " یہ وقت کے ماتھے پہ کیوں شکن آئی"
تو ایک دوست اسکو اسطرح پڑھ رہا تھا " میرا شعور میری فکر پہ مسلط ہے"
تو یہی اصلاح چاہتا تھا

جزاک اللہ
 

نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی بلاگ سیٹ کرنے میں دس پندرہ منٹ سے زیادہ وقت نہیں لگنے والا۔ آپ بس یہ سوچ لیں کہ نام کیا رکھنا ہے اور ابھی بلاگ سپاٹ پر بنانا ہے کہ ورڈ پریس پر؟ :)
محترم صابر بھائی
توجہ سے نوازنے پر
جزاک اللہ خیراء
اور آپ کو یہاں دیکھ کر جتنی خوشی ہوئی وہ بیان سے باہر ہے ۔
یہ بلاگ سپاٹ اور ورڈ پریس میں فرق کیا ہے ۔
اور کونسا اچھا ہے ۔ ؟
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
شکریہ نایاب بھائی
ایک شعر ہے ۔ " میرا شعور میری فکر کے مسلط ہے " " یہ وقت کے ماتھے پہ کیوں شکن آئی"
تو ایک دوست اسکو اسطرح پڑھ رہا تھا " میرا شعور میری فکر پہ مسلط ہے"
تو یہی اصلاح چاہتا تھا

جزاک اللہ
میرے بھائی شعر تو اسی صورت درست لگتا ہے
" میرا شعور میری فکر پہ مسلط ہے " " یہ وقت کے ماتھے پہ کیوں شکن آئی"
باقی اساتذہ جانیں ۔
اور اس شعر میں بظاہر شاعر اپنے حال و قال کا دفاع کر رہا ہے ۔
کہ میں اپنی من مرضی کا مالک ہوں جیسے چاہوں ویسے زندگی بسر کروں ۔
اور اپنے شعور کو نفس کی گمراہی کی علامت و دلیل بناتے
وقت کو بہت وسیع معنوں میں استعمال کرتے
"سزا و جزا " کی حقیقت کی جانب اشارہ کر رہا ہے ۔
باقی حقیقت تو وہ رب ہی جانے
 

یوسف-2

محفلین
نایاب بھائی! اگر مناسب سمجھیں توذیل کے خط کشیدہ فقرہ پر نظر ثانی فرمالیں۔ شاید ٹائپو ایرر ہوگیا ہو۔

*اگر آپ عربوں کی طرح امیر ہوتے تو کیا کرتے؟

سچ کہتے ہیں کہ اللہ گنجے کو ناخن نہیں دیتا ۔
اگر میں ایسا مادی طور پر امیر ہوتا تو شاید اللہ بننے کی ہی کوشش کرتا ۔
کسی کو بھوکا نہ رہنے دیتا ۔
 

نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی! اگر مناسب سمجھیں توذیل کے خط کشیدہ فقرہ پر نظر ثانی فرمالیں۔ شاید ٹائپو ایرر ہوگیا ہو۔

*اگر آپ عربوں کی طرح امیر ہوتے تو کیا کرتے؟

سچ کہتے ہیں کہ اللہ گنجے کو ناخن نہیں دیتا ۔
اگر میں ایسا مادی طور پر امیر ہوتا تو شاید اللہ بننے کی ہی کوشش کرتا ۔
کسی کو بھوکا نہ رہنے دیتا ۔
محترم بھائی
یہ ٹائپو ایرر نہیں ہے ۔
میں نے یہی لکھا ہے کہ
شاید اللہ بننے کی ہی کوشش کرتا ۔
اور کسی کو بھوکا نہ رہنے دیتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ رازق ہے وہ جسے چاہتا ہے بے حساب رزق دیتا ہے ۔
اور کسی کو بھوک میں مبتلا کرتے آزمائیش میں داخل کرتا ہے ۔
 

محمدصابر

محفلین
محترم صابر بھائی
توجہ سے نوازنے پر
جزاک اللہ خیراء
اور آپ کو یہاں دیکھ کر جتنی خوشی ہوئی وہ بیان سے باہر ہے ۔
یہ بلاگ سپاٹ اور ورڈ پریس میں فرق کیا ہے ۔
اور کونسا اچھا ہے ۔ ؟
نایاب بھائی
آپ سے انٹرویو اور آپ جو انٹرویو لے رہے ہیں دونوں ہی پوری توجہ سے پڑھ رہا ہوں۔ محفل میں زیادہ وقت پڑھنے میں گزارتا ہوں لکھتا کم ہوں۔
آپ کی محبت کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ
بلاگ سپاٹ اور ورڈ پریس دونوں بڑی فری بلاگ ہوسٹنگ سائٹس ہیں۔ ظاہر ہے بیک اینڈ میں ایڈمنسٹریشن کا فرق ہے اور فرنٹ اینڈ میں تھیمز کا فرق ہے۔ میرا خیال ہے اُردو والوں نے زیادہ بلاگ سپاٹ پر ہی بلاگ بنا رکھے ہیں۔ باقی آپ جس جگہ بھی بلاگ بنائیں گے کچھ عرصے میں ہی سارا کچھ سمجھ جائیں گے۔ پھر آپ کی نئی پوسٹ ایسے ہی کریں گے جیسے ای میل کی جاتی ہے۔ :)
 

عزیزامین

محفلین
محترم بھائی
یہ ٹائپو ایرر نہیں ہے ۔
میں نے یہی لکھا ہے کہ
شاید اللہ بننے کی ہی کوشش کرتا ۔
اور کسی کو بھوکا نہ رہنے دیتا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
اللہ رازق ہے وہ جسے چاہتا ہے بے حساب رزق دیتا ہے ۔
اور کسی کو بھوک میں مبتلا کرتے آزمائیش میں داخل کرتا ہے ۔
محترم دوست رائے بد لیں گناہ کا ڈر ہے ۔ جزاک اللہ
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم نایاب بھائی۔
بہت شکریہ آپ ہمیشہ تفصیلی جوابات لکھتے ہیں۔
مزید ایک سوال :
یہ جو جادو ٹونے کی بات کی جاتی ہے یا یہ کہا جاتا ہے کہ کوئی مشکل یا مصیبت اس لئے بھی ختم نہیں ہو رہی کہ کسی نے 'کچھ کر دیا ہے' مطلب عملیات وغیرہ۔ کیا اس میں واقعی حقیقت ہے؟ میں نے سادہ مزاج، کم تعلیم یافتہ یا بہت ماڈرن اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہر دو طرح کے لوگوں سے ایسی باتیں سنی ہیں۔ آپ کا تجربہ اس ضمن میں کیا کہتا ہے؟
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم نایاب بھائی۔
بہت شکریہ آپ ہمیشہ تفصیلی جوابات لکھتے ہیں۔
مزید ایک سوال :
یہ جو جادو ٹونے کی بات کی جاتی ہے یا یہ کہا جاتا ہے کہ کوئی مشکل یا مصیبت اس لئے بھی ختم نہیں ہو رہی کہ کسی نے 'کچھ کر دیا ہے' مطلب عملیات وغیرہ۔ کیا اس میں واقعی حقیقت ہے؟ میں نے سادہ مزاج، کم تعلیم یافتہ یا بہت ماڈرن اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہر دو طرح کے لوگوں سے ایسی باتیں سنی ہیں۔ آپ کا تجربہ اس ضمن میں کیا کہتا ہے؟

میری بہنا میں اک گنہگار انسان ہوں اک تو نسب پاک ہے دوسرے چرب زبان ہوں ۔
تعلق چونکہ ایسے گھرانے سے ہے جس میں جنم لینے والا ہر بچہ زمانے کی پہلی ہوا کے ساتھ ہی " سیدبادشاہ " پیر بادشاہ " جیسے القابات سنتا ہے ۔ اور دکھی معصوم پریشان حال لوگ بلا ججھک اپنیمصیبتیں اپنی پریشانیاں ان کے سامنے یہ سوچ کر بیان کرتےہیں کہ ان کی دعا سے سب پریشانیاں دور ہو جائیں گی ۔ میں بھی اک عرصہ اس حماقت میں مبتلا رہا کہ میں بہت پہنچی
سرکار ہوں ۔مزاروں پہ ڈیرہ ڈالے رکھنا اور سادہ معصوم لوگوں کو چکنی چپڑی باتوں سےدھوکہ دیتے رہنا ۔ اور اک وقت ایسا آیا جب مجھ پر میری حماقت کھل گئی ۔ پھر تجسس نے وہآوارہ گردی کروائی کہ اللہ کی پناہ ۔
لاکھ شکر اس مالک سچے کا جس نے مجھے حقیقت سے نوازا ۔
انسان چونکہ سہل پسند واقع ہوا ہے اس لیے جادو اور ٹونے کے اسیروں میں پڑھے لکھے اورجاہل ان پڑھ یکساں شامل ہوتے ہیں ۔ اس دنیا سے منسلک رہتے اکثر اوقات حیرت زدگیگھیرے رکھتی ہے کہ کیسے کیسے جاہلوں ان پڑھوں کے ساتھ ساتھ پڑھے لکھے ان توہمات کاشکار رہتے ہیں ۔
جادو اور ٹونا دو الگ الگ کیفیات ہیں ۔ اور دونوں کا اثبات قران پاک سےممکن ہے ۔
قران پاک میں جب ان آیات کا مطالعہ کرتے ان پر غور کیا جائے جو کہ جادو کے ذکر سےمنسلک ہیں تویہ حقیقت ابھر کر سامنے آ جاتی ہے کہ
" جادو اک ایسا عمل ہوتا ہے جو کہ کوئی عامل اپنی کسی صلاحیت کے بل پر موقع پر موجود آنکھوں کے سامنےاک ایسا جھوٹا منظر تشکیل دیتا ہے جو کہ دیکھنے والی آنکھ کو حقیقت نظر آتا ہے ۔" اسے " مسمریزم " کی ہی اک
شکل سمجھا جا سکتا ہے ۔ یہ صلاحیت عامل کی شخصیت میں موجود اس کی نگاہ اس کے دماغ کی پرواز اس کی آواز کا لہجہاس کی حرکات اس کی شہرت غرض کہ کوئی ایسی بات جو اسے دوسروں سے منفرد ٹھہراتی ہے پر قائم ہوتی ہے ۔
علم توجہ اور مسمریزم کی مشق کرتے چیزوں پر توجہ مرکوز کرتے کمزور لوگوں کی طبائع پر ساحرانہ اثر ڈالاجا سکتا ہے ۔
کالے جادو کا ڈھونگ رچانے والے اسی علم توجہ اور مسمریزم کی مدد سے توہم پرست انسانوں سے عجیب و غریب امور اور حرکات ظاہر کرواتے ہیں۔عامل یہ یقین کامل رکھتے ہیں کہ وہ ان عملیات و رسومات ‘ترکیبوں اورعملوں کے ذریعے قدرتکومجبورکرسکنے پر قادر ہیں ۔
جادو نام ہے آنکھوں کو ایسا دھوکہ دے دینے کا جس کے نتیجے میں حقیقت اگر چہ وہی رہے مگر وہ تبدیل شدہ میں نظر آئے۔
کائنات اور مظاہرقدرت کے مطالعےاور اس پر غوروفکر کرتے انسانوں کے لیئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کرنا اور اپنے تجربوں سے کچھ ایسی ایجادات کرنا جو انسانوں کے لیے راحت کا سبب ہوں سفید جادو یا جدید قدرتی سائنس کہلاتا ہے
’’کالاجادو‘‘یاسحروہ ہوتا ہے جس میں اپنے ذاتی کاموں کے لیے یادوسرے برے کاموں کے لیے کتب الہی و سماوی کے قدرت پر حامل مندرجات کو الٹ کر پڑھتے مافوق الفطرت قوتوں کواستعمال کرنے یاان کوبلانے کی کوشش کرتے غیب کاحال بتانا اورمردوں کی روحوں سے باتیں کرنااوراپنے اس عمل سے کسی دوسرے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرناشامل ہے ۔
ٹونا بھی اک ایسا ہی عمل ہے جس میں کوئی عامل " کتب الہی و سماوی میں موجود ایسے کلمات و الفاظ جو کہ خالق و مالک کی قدرت کا بیان ہوں انہیں الٹ ترتیب سے اک خاص طریقے سے کسی مادی چیز پر پڑھتے اس میں سوئیاں گاڑتے اس پر نشان لگاتےاس پر گانٹھ لگاتا ہےاور اس چیز کو کہیں دفن کر دیتا ہے۔اور اپنے یقین کو اس شیطان پر مضبوطی سے قائم کرتا ہےجس شیطان نے اس کو یہ عمل القا کیا ہوتا ہے ۔ اور وہ شیطان اس " ٹونے " کے شکار انسان کو
نقصان پہنچانے کی سبیل تیار کرنے میں جت جاتا ہے ۔
میرے پاس آنے والے جتنے بھی ایسی شکایتوں کہ حامل ہوتے ہیں کہ
" کسی نے بندش کر دی ہے "
"کسی نے ہماری بچیوں کے رشتوں پہ بندش کی ہے"
"سونے کو ہاتھ لگاتا ہوں مٹی ہو جاتا ہے ۔ کسی نے کچھ کر دیا ہے "
" نوکری نہیں ملتی "
میں تو اب انہیں یہ ہی آگہی دیتا ہوں کہ
یہ کوئی بندش کوئی جادو کوئی تعویز نہیں ہوتا ۔ یہ دراصل اس انسان کے اپنے اعمال کی نحوست ہوتی ہےجو انسان کو ایسی مصیبتوں میں مبتلا رکھتی ہے ۔ کسی کا حق کھا جانا ۔ کسی پر زیادتی کرتے بد دعا کا شکار ہوجانا ۔ ناجائز نمائیش پر کسی کی نگاہ کا لگ جانا ۔ کوشش نہ کرنا اور انعام کی توقع رکھنا ۔
ان کا علاج اپنا ذاتی محاسبہ کرتے توبہ کی جانب نکلنا
اور نماز پڑھتے قران کی تلاوت سے خود کو مشرف کرنا ۔
جادو و ٹونے کی علامت انسان کا اکثر اوقات ڈر جانا ۔ اپنی باتوں کا بھول جانا ۔ اپنے کیئے کسی کام بارے بھول جانا کہ کیا یا نہیں کیا ۔ بغیر کسی بیماری و مرض کی علامت کی سستی و بیزاری کا شکار رہنا ۔چڑچڑاہٹ کا شکار رہنا ۔
ان کا علاج " چاروں قل " درود شریف کی کثرت کے ساتھ ذکر کرنا
اکثر بچیوں اور خواتین کو کچھ ایسے دورے پڑتے ہیں جس سے ان کا جسم تشنج کا شکار ہوجاتاہے ۔ یا پھر وہ چیختی چلاتی شورمچاتے ہنگامے پر اتر آتی ہیں ۔ عام طور پر اس کیفیت کو جنات یاجادو سے منسلک کر دیا جاتا ہے ۔ ان میں سے اکثر بیچاری کسی صورت " ہسٹریا " کا شکار ہوتیہیں ۔ گھر میں توجہ کا نہ ملنا ۔ وقت پر شادی نہ ہونا ۔ گھر والوں سے ڈھکے چھپے الفاظ میں لڑکی
ہونے کا طعنہ سننا ۔ اپنی شکل و صورت بارے یا تو بہت زیادہ نرگسیت کا شکار ہونا یا پھر اپنیصورت و شکل بارے حد سے بڑھ کر حساس ہونا ۔ یہ سب عوامل کسی بچی یا خاتون کے دماغ میں اک ہنگامہ برپا کر دیتے ہیں ۔ اور وہ عجیب عجیب حرکات پر اتر آتی ہے ۔ اور ان حرکات کے دوران وہ کسی عام انسان سے زیادہ طاقت کا مظاہرہ کرتی ہے ۔
کوئی سو میں سے پانچ ایسی ہوتی ہیں جو کہ اپنی کسی غلطی کے باعث جنات کے اثر میں آ جائیں ۔ اس غلطی میںجنات کی خوراک خراب کرنا ۔ کچھ ایسی خوشبوؤں کا استعمال کرنا جو کہ جنات کو انتہائی مرغوب ہوں یا ان کی خوشبو سے جنات کو تنگی ہوتی ہو ۔ کھلے لمبے گیلے بال بھی جنات کو
اپنی جانب متوجہ کرنے کا اک سبب نکلتے ہیں ۔
کسی بھی بچی یا خاتون میں " ہسٹریا " اور " جنات " کے مرض کی شناخت کے کے لیئے آسان طریقہ یہی ہے کہ جو جنات کے زیر اثر ہوگی وہ کبھی کبھی ایسی باتیں بھی بتائے گی جن میں کسی بارے کوئی پیش گوئی ہوگی ۔
اور جو صرف " ہسٹریا " کا شکار ہوگی وہ تشنج کے دورے کا شکار اور ہنگامہ مچائے گی ۔ دورے کی حالت میں اگر اس کے ننگے تلوؤں کو سہلایا جائے تو یہ پرسکون ہوتی چلی جائے گی ۔
جاری ہے
اگر کوئی سوال آجائے گا تو بیان میں آسانی ہوگی
 

نایاب

لائبریرین
بہت خوب نایاب بھائی ۔۔۔ ۔ سلسلے کو جاری رکھیئے ۔ :)
محترم ظفری بھائی
زہے نصیب
چشم ما روشن دل ما شاد
وہ آئے ہمارے دھاگے پر
کبھی ان کو کبھی اپنے دھاگے کو دیکھتے ہیں ۔
شکریہ میرے محترم آج تو چاند ہی نکل آیا میرے دھاگے پر
 

فرحت کیانی

لائبریرین
جزاک اللہ نایاب بھائی۔
بہت اچھی طرح سے وضاحت کر رہے ہیں۔ آپ کا بیان مکمل ہو جائے تو پھر سوال پوچھوں گی۔ گزشتہ کچھ عرصے سے چند ایسی باتیں دیکھنے اور سننے کو ملیں کہ تجسس ہوا واقعی ان باتوں میں حقیقت ہوتی ہے یا نہیں۔
مزید کا انتظار رہے گا۔
 
Top