نایاب
لائبریرین
محترم بھائی
کندھوں پر مستقل بوجھ محسوس ہوتا ہے
یا
کندھوں میں مستقل درد کا احساس رہتا ہے ۔
کیا یہ کیفیت بیزاری اور چڑچڑاہٹ پیدا ہونے کا سبب بھی بنتی ہے ۔
کیا یہ کیفیت درد یا بوجھ کی بازو سے گردن کی جانب اٹھتی محسوس ہوتی ہے ۔
کیا یہ بوجھ یا درد کی کیفیت یکدم ظاہر ہوتی ہے یا کہ مسلسل جاری رہتی ہے ۔؟
جس کو یہ شکایت ہے وہ اپنے سیدھے ہاتھ سے گردن کے نیچے الٹے ہاتھ کے کندھے کو
اور الٹے ہاتھ سے سیدھے ہاتھ کے کندھے کو پکڑ لے اور گردن پیچھے کی جانب جھکا کر
آنکھوں کو بند کر کے سات بار درود شریف اور تین آیت الکرسی پڑھے ۔
اور اپنے مشاہدے سے آگاہ کرے ۔ پھر کچھ کہا جا سکتا ہے ۔
ویسے کندھوں پر بوجھ محسوس ہونا اور درد کا طاری رہنا اکثر نظر کی کمزوری کا شاخسانہ بھی ہوتا ہے ۔
جسمانی کمزوری بھی اس کا سبب ہوتی ہے
زیادہ دیر گردن جھکا کر یا اٹھا کر کام کرنا بھی اک باعث ہوتا ہے ۔