بلال
محفلین
تمام اہلیانِ محفل کو
السلام علیکم!
میں کافی دن سے مصروف تھا جس کی وجہ سے محفل پر نہیں آ سکا تھا۔ خیر اب مصروفیت ختم ہو گئی ہے۔
اگر دیکھا جائے تو اردو میں ایک خاص حد تک مختلف ادارے اور لوگ اپنی اپنی نوعیت کا کام کر رہے ہیں۔ یہ سب کام اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں۔ لیکن آج تک کوئی قابل نستعلیق فانٹ نہیں بن سکا۔ انپیج اپنے فانٹ کی خوبصورتی کی وجہ سے ہی اردو کمپیوٹنگ پر چھایا ہوا ہے اور جو آج تک اپنی ایک حیثیت رکھتا ہے۔ مگر مسئلہ وہی جو آپ سب جانتے ہیں کہ یہ یونیکوڈ سافٹ ویئر نہیں۔ خیر اس دھاگے کو شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم اردو کے لباس نستعلیق کی طرف دیوانہ وار ایک رضاکارانہ ٹیم کی صورت میں توجہ دیں۔ اردو محفل پر بے شمار فانٹ ماہرین موجود ہیں۔ اب میں چاہتا ہوں کہ سب مل کر ایک ٹیم بنائیں۔ جیسا کہ ایک ٹیم کام کرتی ہے ویسے ہی ہم سب مل کر کام کریں۔ جو جس کام میں ماہر ہے یا کرنے کی استطاعت رکھتا ہے وہ اپنے ذمہ کام لے اور اسے جلد پورا کرنے کی کوشش کرے۔
میں خود تو فانٹ بنانے کے بارے میں کچھ خاص نہیں جانتا لیکن جتنا کام میں کر سکتا ہوں اتنا ضرور کروں گا۔ پھر جیسے جیسے لوگ اس ٹیم میں شامل ہوں گے تو وہ اپنا اپنا کام کرتے جائیں گے۔
• سب سے پہلے جو بھی جتنا بھی کام جانتا ہے چاہے بالکل تھوڑا ہی کیوں نہ جانتا ہو۔ یہاں آئے اور اردو کے لئے اپنی خدمات دے۔
• سب سے پہلے تو ہمیں خطاط حضرات کی ضرورت ہے جو پہلے سے موجود اوپن سورس فانٹس میں دیکھیں کہ کس فانٹ کی خطاطی بالکل ٹھیک ہے۔ جسے استعمال میں لایا جائے اور مزید بہتر بلکہ بہترین کیا جائے۔۔۔ اگر خطاط حضرات دیکھتے ہیں کہ کسی فانٹ میں بھی خطاطی معیاری نہیں تو پھر ہمیں نئی خطاطی کروانی ہو گی۔ اس کام کے لئے اگر کسی محنت کی اور کمپیوٹر پر کسی گرافکس سافٹ ویئر جیسے کورل ڈرا میں کام کرنے کی ضرورت ہے تو میں یہ کام کرنے کے لئے تیار ہوں۔ خیر ان باتوں کی تب ضرورت پڑے گی جب پہلے کسی فانٹ میں خطاطی معیاری نہ ہوئی۔
• اس کے بعد ہمیں فانٹ ماہرین کی ضرورت ہے جو اس خطاطی کو کسی سافٹ ویئر کے ذریعے ایک ابتدائی فانٹ کی صورت دے سکیں۔۔۔
• پھر ہمیں وولٹ ماہرین کی ضرورت ہو گی جو وولٹ کے ذریعے فانٹ کو مزید بہتر کریں اور ایک معیاری نستعلیق فانٹ تیار ہو سکے۔۔۔
میرے خیال میں ہماری ٹیم کی مزید 3 ٹیمیں بنیں گی۔ ایک تو خطاط حضرات دوسرے فانٹ ماہرین اور تیسرے وولٹ ماہرین۔۔۔ اس لئے آپ جو کام اچھا جانتے ہیں اس کے لئے میدان عمل میں کود پڑیں۔۔۔
اب ہمیں چاہئے کہ جو جتنا کر سکتا ہے وہ اتنا کام رضاکارانہ طور پر کرے۔ ہو سکتا ہے کہ کئی فانٹ ماہرین یا کسی بھی ممبر کے آپس میں کوئی اختلاف ہو لیکن کیونکہ ہم اردو کی ترقی کے لئے یہ کام کر رہے ہیں تو ہمیں ذاتی یا کسی بھی قسم کی رنجش کو ایک طرف کر کے صرف فانٹ کے بارے میں سوچنا ہو گا۔
حکومت کی نستعلیق کی طرف توجہ نہ دینے اور اردو کے لئے حکومتی اداروں کا حال ہم سب کے سامنے ہے۔ جنہوں نے اتنے سالوں میں ہمیں جو دیا ہے اس کا بھی سب کو پتہ ہے۔ اس بارے میں کافی بحثیں ہو چکی ہے لیکن بحث کے حساب سے کام بہت کم۔ اس لئے حکومت کی طرف دیکھنے کی بجائے اب ہمیں خود کچھ کرنا ہو گا اسلئے میری تمام دوستوں سے گذارش ہے کہ آؤ مل کر قطرہ قطرہ جمع کر کے سمندر بنا ڈالیں۔ کام مشکل ہو سکتا ہے لیکن ناممکن نہیں۔ اس لئے ہمیں ہمت کرنی ہو گی اور ایک معیاری نستعلیق رسم الخط بنانا ہوگا۔
اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔آمین