نستعلیق کی تیاری

بلال

محفلین
تمام اہلیانِ محفل کو
السلام علیکم!
میں کافی دن سے مصروف تھا جس کی وجہ سے محفل پر نہیں آ سکا تھا۔ خیر اب مصروفیت ختم ہو گئی ہے۔
اگر دیکھا جائے تو اردو میں ایک خاص حد تک مختلف ادارے اور لوگ اپنی اپنی نوعیت کا کام کر رہے ہیں۔ یہ سب کام اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں۔ لیکن آج تک کوئی قابل نستعلیق فانٹ نہیں بن سکا۔ انپیج اپنے فانٹ کی خوبصورتی کی وجہ سے ہی اردو کمپیوٹنگ پر چھایا ہوا ہے اور جو آج تک اپنی ایک حیثیت رکھتا ہے۔ مگر مسئلہ وہی جو آپ سب جانتے ہیں کہ یہ یونیکوڈ سافٹ ویئر نہیں۔ خیر اس دھاگے کو شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم اردو کے لباس نستعلیق کی طرف دیوانہ وار ایک رضاکارانہ ٹیم کی صورت میں توجہ دیں۔ اردو محفل پر بے شمار فانٹ ماہرین موجود ہیں۔ اب میں چاہتا ہوں کہ سب مل کر ایک ٹیم بنائیں۔ جیسا کہ ایک ٹیم کام کرتی ہے ویسے ہی ہم سب مل کر کام کریں۔ جو جس کام میں ماہر ہے یا کرنے کی استطاعت رکھتا ہے وہ اپنے ذمہ کام لے اور اسے جلد پورا کرنے کی کوشش کرے۔
میں خود تو فانٹ بنانے کے بارے میں کچھ خاص نہیں جانتا لیکن جتنا کام میں کر سکتا ہوں اتنا ضرور کروں گا۔ پھر جیسے جیسے لوگ اس ٹیم میں شامل ہوں گے تو وہ اپنا اپنا کام کرتے جائیں گے۔
• سب سے پہلے جو بھی جتنا بھی کام جانتا ہے چاہے بالکل تھوڑا ہی کیوں نہ جانتا ہو۔ یہاں آئے اور اردو کے لئے اپنی خدمات دے۔
• سب سے پہلے تو ہمیں خطاط حضرات کی ضرورت ہے جو پہلے سے موجود اوپن سورس فانٹس میں دیکھیں کہ کس فانٹ کی خطاطی بالکل ٹھیک ہے۔ جسے استعمال میں لایا جائے اور مزید بہتر بلکہ بہترین کیا جائے۔۔۔ اگر خطاط حضرات دیکھتے ہیں کہ کسی فانٹ میں بھی خطاطی معیاری نہیں تو پھر ہمیں نئی خطاطی کروانی ہو گی۔ اس کام کے لئے اگر کسی محنت کی اور کمپیوٹر پر کسی گرافکس سافٹ ویئر جیسے کورل ڈرا میں کام کرنے کی ضرورت ہے تو میں یہ کام کرنے کے لئے تیار ہوں۔ خیر ان باتوں کی تب ضرورت پڑے گی جب پہلے کسی فانٹ میں خطاطی معیاری نہ ہوئی۔
• اس کے بعد ہمیں فانٹ ماہرین کی ضرورت ہے جو اس خطاطی کو کسی سافٹ ویئر کے ذریعے ایک ابتدائی فانٹ کی صورت دے سکیں۔۔۔
• پھر ہمیں وولٹ ماہرین کی ضرورت ہو گی جو وولٹ کے ذریعے فانٹ کو مزید بہتر کریں اور ایک معیاری نستعلیق فانٹ تیار ہو سکے۔۔۔

میرے خیال میں ہماری ٹیم کی مزید 3 ٹیمیں بنیں گی۔ ایک تو خطاط حضرات دوسرے فانٹ ماہرین اور تیسرے وولٹ ماہرین۔۔۔ اس لئے آپ جو کام اچھا جانتے ہیں اس کے لئے میدان عمل میں کود پڑیں۔۔۔
اب ہمیں چاہئے کہ جو جتنا کر سکتا ہے وہ اتنا کام رضاکارانہ طور پر کرے۔ ہو سکتا ہے کہ کئی فانٹ ماہرین یا کسی بھی ممبر کے آپس میں کوئی اختلاف ہو لیکن کیونکہ ہم اردو کی ترقی کے لئے یہ کام کر رہے ہیں تو ہمیں ذاتی یا کسی بھی قسم کی رنجش کو ایک طرف کر کے صرف فانٹ کے بارے میں سوچنا ہو گا۔
حکومت کی نستعلیق کی طرف توجہ نہ دینے اور اردو کے لئے حکومتی اداروں کا حال ہم سب کے سامنے ہے۔ جنہوں نے اتنے سالوں میں ہمیں جو دیا ہے اس کا بھی سب کو پتہ ہے۔ اس بارے میں کافی بحثیں ہو چکی ہے لیکن بحث کے حساب سے کام بہت کم۔ اس لئے حکومت کی طرف دیکھنے کی بجائے اب ہمیں خود کچھ کرنا ہو گا اسلئے میری تمام دوستوں سے گذارش ہے کہ آؤ مل کر قطرہ قطرہ جمع کر کے سمندر بنا ڈالیں۔ کام مشکل ہو سکتا ہے لیکن ناممکن نہیں۔ اس لئے ہمیں ہمت کرنی ہو گی اور ایک معیاری نستعلیق رسم الخط بنانا ہوگا۔
اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔آمین
 

مغزل

محفلین
بلال صاحب ۔۔ فبہا۔۔
بندہ بھی حاضر ہے۔۔ مگر کوئی راستہ تو سجھائے۔
میرا اپنا خواب ہے کہ جسے ان پیج میں نستعلیق (نوری) ہے
ویسا ہی فانٹ یہاں بھی کام کرے۔ ان پیج میں دو ایک لفظ جیسے محبتین اور صحبتیں وغیرہ کے
علاوہ یہ ایک معتدل فونٹ ہے اور اردو پوائنٹ پر کامیابی استعمال کیا جارہاہے۔
یہاں احباب نے نستعلیق پر کام کیا ہے وہ بطور فونٹ تو اچھی کوشش ہے مگر
اس میں نشستِ لفظی، کرسی، کش ، دامن ، شوشہ جیسے بہت سے عیوب ہیں
عبدالحمید صاحب اس ضمن میں اشاریہ دیا ہے کہ وہ متحرک ٹیوٹرل یہاں پیش کریں گے۔
اس سلسلے میں انہوں نے بہت سے تمہیدی مراسلات بھی پیش کیئے ہیں۔
آپ اس ضمن میں‌کیا مدد کرسکتے ہیں۔؟
 

دوست

محفلین
اگر نوری نستعلیق کے گلائفز پر مشتمل ایک لگیچر بیسڈ فانٹ (جیسا پاک نوری نستعلیق تھا) بنا لیا جائے تو بہترین رہے گا۔ محسن شفیق حجازی، ظہور احمد سولنگی اور شعیب نواز ہمارے ساتھ موجود ہیں۔ نوری نستعلیق پر کسی کی اجارہ داری نہیں۔ اور نہ ہی ہمیں ایک نیا فونٹ بنانے سے کوئی روک سکتا ہے چاہے وہ کسی پہلے فونٹ کی کاپی ہی ہو۔
لگیچر بیسڈ فانٹ کی تجویز اس لیے دی ہے کہ نارمل فونٹ اگر رفتار پر توجہ دیں گے تو پاک نستعلیق کی طرح لینکس پر نہیں چلے گا۔ مذکورہ بالا احباب اس سلسلے میں پہلے کام کرچکے ہیں اور اگر یہ گائیڈ ہی کرتے جائیں تو کام ہوسکتا ہے۔ مجھے امید ہے پاک نوری نستعلیق والے مراحل دوہرانا مشکل نہیں ہوگا۔
وسلام
 

ابو کاشان

محفلین
بطور مبتدی یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ فونٹ سوفٹویئر میں ان پیج کے نوری نستعلیق کے glyphs کھل جاتے ہیں تو ان سے مدد نہیں لی جا سکتی۔
میں نے ایک دفعہ ان سب کو ایک جگہ جمع کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وولٹ سے نابلد ہونے پر کام ادھورا رہ گیا۔
 
سب سے پہلے تو بلال بھائی کا بہت شکریہ کہ انہوں نے اس توجہ طلب کام کیلئے یہ دھاگہ شروع کیا ہے دوستوں مجھے یقین ہے کہ اگر ہم سب دوست اس سلسلے میں کام کرنا چاہیں‌تو ہمیں بہت جلد ایک بہترین نستعلیق فانٹ ملے گا ہماری اپنی ہی کوششوں سے اس سلسلے میں میں فانٹ کریٹر اور وولٹ کے کام کیلئے اپنے خدمات پیش کرسکتا ہوں باقی مجھے یقین ہے کہ اس بارے میں ہمارے باقی دوست صاحبان بھی اپنے کمنٹس دینگے
 
سب سے پہلے تو بلال بھائی کا بہت شکریہ کہ انہوں نے اس توجہ طلب کام کیلئے یہ دھاگہ شروع کیا ہے دوستوں مجھے یقین ہے کہ اگر ہم سب دوست اس سلسلے میں کام کرنا چاہیں‌تو ہمیں بہت جلد ایک بہترین نستعلیق فانٹ ملے گا ہماری اپنی ہی کوششوں سے اس سلسلے میں میں فانٹ کریٹر اور وولٹ کے کام کیلئے اپنے خدمات پیش کرسکتا ہوں باقی مجھے یقین ہے کہ اس بارے میں ہمارے باقی دوست صاحبان بھی اپنے کمنٹس دینگے
امید ہے آپ کی وہ خدمت جلد نظر بھی آئیے گی۔ ان شاء اللہ عزوجل
 

arifkarim

معطل
شکریہ بلال، اگر آپ اپنی خطاطی کے نمونہ جات بھی جلد پیش کر دیں، تو اس کو بھی بنیاد کے طور پر کھڑا کیا جاسکتا ہے۔ چونکہ انپیج کے نوری نستعلیق کو اوپن ٹائپ میں کرنے کی بہت بار کوشش کی جاچکی ہے، اسلئے میری ناقص رائے میں فی الحال لگیچرز کی بجائے ایک قابل استعمال کیریکٹر بیس نستعلیق خط بنایا جائے، جو کہ موجودہ خطوط سے زیادہ خوبصورت ہو۔۔۔۔
 

بلال

محفلین
جیسا کہ میں کام کرنے کا طریقہ اوپر بتا چکا ہوں اس لئے سب سے پہلے خطاط حضرات یہاں آئیں اور بتائیں کہ کیا کوئی فانٹ ہے جس کی خطاطی معیاری ہے۔۔۔ پھر مزید کام کی طرف چلیں گے۔۔۔
 

arifkarim

معطل
ذیل کے سنیپ میں نوری نستعلیق اور فیض لاہوری نستعلیق کا موازنہ:
a156.gif


آپ دیکھ سکتے ہیں کہ فیض لاہوری نستعلیق دکھنے میں‌اور اسکرین پر پڑھنے میں بھی نوری نستعلیق سے زیادہ خوبصورت اور پر کشش ہے۔ نوری نستعلیق پر تو بہت بار کام ہو چکا ہے، لیکن کچھ خاطر خواہ نتیجہ کسی فانٹ نے نہیں دیا:
a81.gif

a82.gif


تو کیوں نہ اردو کے ''اصل '' فانٹ یعنی فیض نستعلیق کے گلفس بنا کر اسے اوپن ٹائپ میں کرنے کی کوشش کی جائے؟ محترم شاکر القادری صاحب نے کچھ عرصہ قبل اس سے ملتے جلتے ترسیمے ڈیزائین کیے تھے اور دو حروف کے جڑاؤ مکمل کر لئے تھے۔اگر آپ یہ فائلز/سنیپس یہاں مہیا کر دیں تو اس پر کچھ پیش رفت کی جا سکتی ہے۔ باقی دوستوں کی کیا رائے ہے؟
 

بلال

محفلین
جیسا کہ میں نے پہلے بھی ٹیم کی صورت میں کام کرنے کا بتا چکا ہوں لیکن اب مزید تفصیل سے بیان کرتا ہوں۔۔۔ میرے خیال میں یہ طریقہ ہونا چاہئے لیکن اگر یہ غلط ہے یا اس میں کوئی کمی بیشی ہے تو آپ اسے تبدیل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔۔۔
نستعلیق فانٹ بنانے والی ٹیم میں ایک تو خطاط حضرات ہوں گے اور اُن کے ساتھ میرے گرافکس سافٹ ویئر کا کام جاننے والے لوگ اور دوسرے فانٹ بنانے والے سافٹ ویئر کے ماہرین۔۔۔
سب سے پہلے تو خطاطی میں تجربہ رکھنے والے لوگ یہاں آئیں اور بتائیں کہ پہلے سے بنے ہوئے فانٹس میں کس فانٹ کی خطاطی معیاری اور خوبصورت ہے یا کسی کی نہیں۔ مختلف فانٹس کا موازنہ عارف کریم بھائی نے اسی دھاگہ میں بھی کر دیا ہے اور مزید مشہور نستعلیق فانٹس کا موازنہ اس دھاگے پر پہلے سے موجود ہے اور کافی تعمیری بحث بھی ہو چکی ہے۔
یہاں پر ہمارے پاس دو راستے بنے گے۔۔۔
کس فانٹ کی خطاطی معیاری ہے
یا
کسی فانٹ کی خطاطی معیاری نہیں
پہلی صورت میں جس فانٹ کی خطاطی معیاری ہو گی ہمارے فانٹ سافٹ ویئر کے ماہرین اُس پر مزید کام کر کے اسے ایک معیاری فانٹ بنائیں گے۔۔۔
دوسری صورت میں سب سے پہلے سب مل کر یہ فیصلہ کریں گے کہ لیگچرز بیسڈ فانٹ بنانا ہے یا پھر کریکٹر بیسڈ۔۔۔ اس کے بعد ہمیں معیاری خطاطی کی ضرورت ہو گی۔ انپیج یا کسی دوسرے سافٹ ویئر سے خطاطی حاصل کرنے یا خود سے نئی خطاطی کرنے یا کروانے کا فیصلہ ہمارے خطاط حضرات کریں گے۔
اس کے بعد گرافکس پر کام کرنے والے لوگ کام کریں گے اور پھر یہ خطاطی فانٹ بنانے والے سافٹ ویئر کے ماہرین کو دے دی جائے گی جو اس پر مزید کام کر کے ایک معیاری نستعلیق فانٹ تیار کریں گے۔۔۔

لگتا ہے م م مغل صاحب بھی خطاطی کا کافی تجربہ رکھتے ہیں اس لئے یہ خطاطی کا جائزہ لیں اور ان کے ساتھ محفل کے باقی خطاط حضرات بھی اس کام میں شامل ہوں اور اردو کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔
عبدالمجید بھائی اور عارف کریم بھائی فانٹ کریئٹر اور وولٹ کا تجربہ رکھتے ہیں اس لئے یہ فانٹ کو حتمی شکل دینے کا کام کریں گے اور جو بھی اس کام میں ان کے ساتھ شامل ہونا چاہے تو وہ بھی ضرور شامل ہو تاکہ کام کرنے میں آسانی ہو اور یہ کام جلد مکمل ہو۔۔۔
ابوکاشان بھائی آپ نے انپیج سے گلفز اکٹھے کیے تھے لگتا ہے آپ میرے ساتھ اس طرح کے کام کرنے یعنی گرافکس کا کام کریں گے۔۔۔ کیوں ابوکاشان بھائی تیار ہیں آپ؟؟؟
شاکر بھائی اور محمد عویدص بھائی آپ کیا کام کرنا چاہیں گے۔۔۔ ویسے اگر آپ کے پاس وقت ہو تو اس کام میں ہمارے ساتھ ضرور شامل ہوں۔۔۔ محفل پر فانٹ بنانے کے بارے میں بہت لوگ تجربہ رکھتے ہیں میری اُن سے گذارش ہے کہ مہربانی کر کے اس کام میں شامل ہوں۔ تھوڑا سہی لیکن کچھ تو کریں۔۔۔۔۔۔۔
جو جتنا کام کر سکتا ہے اتنا کرے لیکن کوشش کرے کہ ہمارے ساتھ شامل ہو اور اردو کی خدمت میں حصہ ڈالے
ویسے آپ کی رائے سے ہمیں قیمتی مشورہ تو مل جاتا ہے لیکن یہ پتہ نہیں چلتا کہ آپ خود کیا کام کرنا چاہتے ہیں یا کیا کام کر سکتے ہیں۔ اس لئے سب سے پہلے آپ جو کام کرنا چاہتے ہیں یا کر سکتے ہیں اُس میں اپنا نام درج کروائیں تاکہ ہمیں پتہ چلے پھر اس ترتیب سے کام کیا جائے۔۔۔ اس کے علاوہ جو دوست فانٹ کے متعلق کام کرنا نہیں جانتے یا پھر وقت کی کمی کی وجہ سے کام نہیں کر سکتے۔ وہ اپنے قیمت مشوروں سے ضرور نوازیں۔۔۔ تاکہ یہ کام بہتر سے بہتر ہو۔۔۔ شکریہ
اللہ تعالٰی آپ سب کو خوش رکھے، ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور ایک معیاری نستعلیق بنانے کی ہمت اور توفیق دے۔۔۔آمین۔۔۔
 

مہوش علی

لائبریرین
از بلال صاحب،

دوسری صورت میں سب سے پہلے سب مل کر یہ فیصلہ کریں گے کہ لیگچرز بیسڈ فانٹ بنانا ہے یا پھر کریکٹر بیسڈ۔۔۔
بلال صاحب، نوٹ فرمائیے:

۱۔ لیگیچرز چاہے ہزاروں ہو جائیں، مگر اس سے فونٹ کی سپیڈ میں فرق نہیں پڑتا۔

۲۔ مگر لگیچرز چاہے ہزاروں ہو جائیں، وہ کبھی بھی اردو زبان کے تمام حروف کو نہیں سمیٹ سکتے [مثلا اگر کوئی اردو الفاظ میں زیر، زبر، پیش وغیرہ لگا دے، یا پھر عربی کی کوئی آیت بمع اعراب لکھنا چاہے، تو یہ کام لگیچر بیسڈ فونٹ میں نہیں ہو سکتا۔


اس مسئلے کا حل

اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ ایک کریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ کو بنیاد بنایا جائے ۔

[اس وقت اس کام کے لیے سب سے موزوں پاک نستعلیق ہے، اگرچہ کہ یہ بھی عربی کے کچھ اعراب میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتا ہے، مگر انکی تعداد بہت کم ہے اور اسکو وولٹ ورک کی مدد سے حل کیا جا سکتا ہے]


پھر اس کریکٹر بیسڈ فونٹ کو بنیاد بناتے ہوئے اس میں ان تمام ہزاروں لگیچرز کا اضافہ کر دیا جائے۔


اب ایسے فونٹ میں ہو گا یہ کہ نارمل اردو لکھتے وقت 99 فیصد اردو کے الفاظ ان لگیچرز میں لکھے جائیں گے، اور جہاں کہیں اعراب استعمال ہو گئے، تو وہ لفظ پاک نستعلیق کریکٹر بیسڈ فونٹ کی صورت میں لکھا جائے گا۔

اگرچہ کہ یہ حل 100 فیصد نہیں، مگر سب سے زیادہ آئیڈیل حل ہے۔ [مزید بہتری اس صرت میں کی جا سکتی ہے کہ اگر لگیچرز کے لیے پہلے مرحلے میں نوری نستعلیق کو استعمال کیا جا رہا ہے تو پھر پاک نستعلیق کریکٹر بیسڈ فونٹ کو زیادہ سے زیادہ نوری نستعلیق کے مطابق بنایا جائے۔

//////////////////////////

کیا نئے سرے سے کام کیا جائے؟

دیکھئے، میں سب سے آسان طریقہ بتانے جا رہی ہوں۔ یہ قابل عمل ہے یا نہیں، اس کا جواب آپ کو محسن اور ظہور برادر ہی دے سکتے ہیں۔

ان دونوں برادران نے بہت محنت کر کے ایک نہیں بلکہ دو فونٹ بنائے ہیں:






میرا خیال یہ ہے کہ اس دوسرے [لگیچر بیسڈ] فونٹ کو لیا جائے، اور اس میں پاک نستعلیق کا اضافہ کیا جائے [پاک نستعلیق کو لیکر اس میں لگیچرز ڈالنا بہت طویل کام ہو گا]

سوالات یہ ہیں:






میری معلومات کے مطابق، یہ دوسرا لگیچر بیسڈ فونٹ اوپن نہیں کیا گیا ہے۔

اس صورت میں ہمیں یہ کرنا ہو گا:



یہ کام طویل ضرور ہے، مگر اس فورم پر اتنی مہارت رکھنے والے لوگ موجود ہیں جو اس سمت میں کام کر کے اس پروجیکٹ کو مکمل کر سکتے ہیں۔ ہر چیز واضح ہے، بس ہمت چاہیئے۔

[اگر میں غلطی پر نہیں تو شاکر القادری برادر کو نوری نستعلیق پسند نہیں۔ فیض یا لاہوری نستعلیق انکی پسند ہے۔ اس صورت میں انہیں ان ہزاروں لگیچرز کی خطاطی کر کے انہیں سکین کرنا ہو گا جو کہ مزید طویل کام ثابت ہو سکتا ہے۔
ایک مسئلہ یہ ہو سکتا ہے کہ پاک نستعلیق دہلوی نستعلیق کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ مجھے علم نہیں کہ دہلوی نستعلیق اور نوری نستعلیق میں کتنا بڑا فرق ہے، یا پھر پاک نستعلیق اور فیض نستعلیق میں کتنا فرق ہے۔
اگر پاک نستعلیق ہی ہمارے پاس بنیاد بنانے کے لیے موجود ہے تو بہتر ہو گا کہ لگیچرز نستعلیق کی اُس قسم کے شامل کیے جائیں جو پاک نستعلیق کے قریب تر ہو۔
پاک نستعلیق کے علاوہ دوسرے کچھ اور کریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ بھی موجود ہیں، مگر انہیں بنیاد بنانے میں قباحت یہ ہے کہ انکی رفتار پاک نستعلیق کے مقابلے میں بہت سست ہے۔ اگرچہ کہ لگیچرز کا اضافہ کرنے سے رفتار میں کوئی فرق نہیں پڑتا [چاہے ہزاروں لگیچرز ہی کیوں نہ شامل کر دیے جائیں] تاہم پاک نستعلیق کے علاوہ کوئی اور کریکٹر بیسڈ نستعلیق سپیڈ کے حوالے سے کامیاب نہیں ہے [بلکہ بری طرح ناکام ہیں]
۱۔ پاک نستعلیق [کریکٹر بیسڈ] ۲۔ اور ایک اور نستعلیق فونٹ جو کہ لگیچر بیسڈ ہے اور اس میں انہوں نے تمام یونیکوڈ ویلیوز ان لگیچرز کو پہلے سے ہی دے دی ہیں۔ یہ بہت محنت طلب کام ہے اور یہ لوگ اسے مکمل کر چکے ہیں۔ ۱۔ کیا پاک نستعلیق بمع وولٹ ورک کے دستیاب ہے؟ ۲۔ کیا یہ دوسرا لگیچر بیسڈ فونٹ اوپن کر دیا گیا ہے؟ 1۔ پاک نستعلیق کو بمع وولٹ ورک کے بنیاد بنایا جائے۔ 2۔ اور نوری نستعلیق کے تمام تر ان ہزاروں لگیچرز کو اس میں شامل کر دیا جائے۔ یہ طویل کام ثابت ہو گا کیونکہ یہ کئی ہزار لگیچرز ہیں۔ ہر لگیچر میں موجود ہر ہر حرف کی یونیکوڈ ویلیوز دینا پڑیں گی۔
 

مہوش علی

لائبریرین
از بلال صاحب:
اس کے علاوہ جو دوست فانٹ کے متعلق کام کرنا نہیں جانتے یا پھر وقت کی کمی کی وجہ سے کام نہیں کر سکتے۔ وہ اپنے قیمت مشوروں سے ضرور نوازیں۔۔۔ تاکہ یہ کام بہتر سے بہتر ہو۔۔۔ شکریہ
جی میں ان سبز والوں میں شامل ہوں۔ [اب یہ نہ کہیے گا کہ آپ ہری جھنڈی دکھانے والوں میں سے ہیں :) ]
 

arifkarim

معطل
پاک نستعلیق کا مسئلہ یہ ہے کہ اسکا سورس ہمارے پاس موجود نہیں۔ اور یہ خوبصورتی کے لحاظ سے بھی کوئی بڑا سنگ میل نہیں ہے۔ دوسرا ان ہزاروں لگیچرز کو شامل کرنا ، پھر انکے لک اپس بنانا، ان سب کاموں میں بہت وقت لگے گا۔ بہتر ہے ہم ایم بلال بھائی کے مطابق فی الحال فانٹ کی خطاطی پر اپنی توجہ قائم رکھیں۔ کیرکٹرز یا لگیچرز کا فیصلے ماہر خطاط پر چھوڑ دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
پہلے یہ واضح کریں کہ فونٹ ہمیں کس مقصد کے لیے درکار ہے۔
ویب، پی ڈی ایف اور دوسری دستاویزات کے لیے یا خطاطی کے لیے؟
موجودہ نستعلیق فانٹ ویب یا دستاویزات پر استعمال کی صورت میں انتہائی سست رفتار ثابت ہوتے ہیں۔ جس کا مظاہرہ سکرولنگ سے بخوبی ہوتا ہے۔ لگیچر بیسڈ فانٹ کا مشورہ اسی رفتار کے مسئلے کی وجہ سے دیا گیا تھا۔ پاک نستعلیق صرف ایک مثال ہے جو تیز رفتار رینڈرنگ کرسکتا ہے۔ لیکن اس پر بھی خوبصورتی کے اعتراضات ہیں۔ خوبصورتی ٹھیک بھی ہو تو یہ لینکس پر نہیں‌ چلتا اس لیے میرے جیسوں‌ کے لیے یہ بے کار ہے۔ حل وہ ہونا چاہیے جو ہر پلیٹ‌ فارم پر چلے۔ میرے خیال سے مہوش علی کا پاک نستعیلق کو بنیاد بنا کر ایک لگیچر بیسڈ فانٹ بنانے کا آئیڈیا بہترین ہے۔
مزید بحث‌ کے بعد بھی معاملہ حل ہوتا نظر نہ آئے تو بہتر ہے کہ رائے شماری کروا لی جائے۔
وسلام
 

الف عین

لائبریرین
میں بھی مہوش کے خیال سے متفق ہوں۔ کہ فانٹ کیریکٹر بنیاد پر ہو لیکن اس میں لگیچرس کا اضافہ بھی ہو۔
پاک نستعلیق وندوز میں بھی کسی ورڈ پروسیسر میں ٹھیک کام نہیں کرتا سوائے ورڈ 2007 کے۔ اس کو کس طرح سدھارا جا سکتا ہے، اس پر بھی مہوش روشنی دالیں۔۔ آخر ہری جھنڈی دکھا رہی ہیںٓٓ
 

arifkarim

معطل
میں بھی مہوش کے خیال سے متفق ہوں۔ کہ فانٹ کیریکٹر بنیاد پر ہو لیکن اس میں لگیچرس کا اضافہ بھی ہو۔
پاک نستعلیق وندوز میں بھی کسی ورڈ پروسیسر میں ٹھیک کام نہیں کرتا سوائے ورڈ 2007 کے۔ اس کو کس طرح سدھارا جا سکتا ہے، اس پر بھی مہوش روشنی دالیں۔۔ آخر ہری جھنڈی دکھا رہی ہیںٓٓ

چلو شکر ہے آپ کو آفس 2007 کی بہتری کا یقین تو آیا۔:)
پاک نستعلیق انہی مسائل کی وجہ سے ایک اچھے کیریکٹر بیس فانٹ کا رول ادا نہیں‌ کرتا۔ اول تو اسکےسورس کے بغیر اس میں‌ لگیچرز شال کرنا ہی ناممکن ہے۔ دوسرا اسکی خطاطی بھی انپیج کے نوری کیریکٹر کی طرح نہیں ہے، یعنی جو لفظ لگیچرز میں نہیں ہوگا، وہ باقی تحریر سے بہت منفرد نظر آئے گا :(
 

دوست

محفلین
لگیچرز کی تعداد کو بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔ یہ ستر کا عشرہ نہیں ہے کہ اخبارات سے الفاظ نکال نکال کر نوری نستعلیق کے گلائف بنائے جائیں۔ اس کے لیے اردو محفل پر موجود ڈیٹا ہی کام دے سکتا ہے۔ کام صرف پروسیسنگ ہے اور الفاظ کے پیٹرن نکالنا ہونگے۔ ایک بار لاجک بن گئی تو کوڈ لکھنا مشکل نہیں ہوگا۔ گلائف بیس ہزار کی بجائے بڑھائے بھی جاسکتے ہیں۔ محنت بڑھ جائے گی لیکن کام بہترین ہوگا۔ خطاطی کی مشقت سے بچنے کے لیے ایک جیسے ترسیمے ایک ہی بار سکین کرکے انھیں کورل ڈرا یا جو بھی گرافکس ایڈیٹر استعمال ہو میں جوڑ کر کمپیوٹر میں ہی گلائف تیار کیے جاسکتے ہیں۔ پاک نستعلیق کے سورس کے بارے میں آپ اتنے پریشان کیوں ہیں؟ اس کی ریورس انجنئرنگ ہوسکتی ہے۔ محسن حجازی کے پاس سے اس کا سورس مل سکتا ہے۔ رہی بات ملکیت کی تو جب ملکیت کی بات کرنے والے آئیں گے تو ان سے نبٹ لیا جائے گا۔ ہم ایک مردہ پراجیکٹ کو زندہ کررہے ہیں اور کسی کمرشل مقصد کے لیے نہیں کررہے۔
مزید یہ کہ فونٹ میں گلائفز کا اضافہ بند نہیں ہوجائے گا بلکہ جاری رہے گا۔ صارفین رپورٹ کریں گے کہ فلاں لفظ موجود نہیں ہے اور اسے شامل کیا جاتا رہے گا۔
وسلام
 

arifkarim

معطل
ہم پاک نستعلیق کے سورس کیلئے 2005 سے کوشش کر رہیں۔ لیکن چونکہ یہ مرکز فضیلت کی ملکیت ہے، اسلئے اسے انکی اجازت کے بغیرکس طرح ریلیز کر سکتے ہیں؟ کہیں پاکستان میں چھاپے نہ پڑنے شروع ہو جائیں۔ ;)
 

دوست

محفلین
کاہے کے چھاپے بھائی۔ چار سوالوں کے جواب تو یہ لوگ دے نہیں‌ سکے۔ ہم کونسا چھپ کر کوئی کام کررہے ہیں۔ فونٹ کو اوپن سورس لائسنس کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ اس کا خالق اس کا اظہار کئی بار کرچکا ہے۔ اس کے بعد کوئی اور موقف سامنے نہیں‌ آسکا تو سیدھا سا مطلب ہے کہ فونٹ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
وسلام
 
Top