نوری نستعلیق کرننگ پر کام!

mohdumar

محفلین
عام سے مراد عوام؟
یعنی فونٹ استعمال کرنے والوں کو بھی اسے ڈاؤنلوڈ کرنا پڑے گا؟
جناب آپ ٹینشن فری ہو جائیں۔
انشاءاللہ آپ کو جلد ایک ttf فائل مل جائے گی جس سے نہ صرف آپ کی کرننگ سے متعلق تمام مشکلات حل ہو جائیں گی بلکہ افاقہ ہی افاقہ ہو گا۔
 
سید ذیشان

محفلین
سب سے پہلے تو نوری نستعلیق ترسیموں کے استعمال کا "پیٹنٹ" ادا کریں ۔ پھر اس والے کو بھی دیکھ لیں گے:
https://www.google.com/patents/US6829748

تجربات کی حد تک تو اس طریقے کا استعمال درست ہے لیکن اس کی اپلیکیشن نہیں بنائی جا سکتی۔ بہرحال میں اس کے استعمال کے بغیر بھی کرننگ کروا سکتا ہوں۔ بس اب انتظار اس بات کا ہے کہ الفاظ کے اندر کی کرننگ کا وولٹ میں حل نکل آئے۔
 
سید ذیشان

محفلین
ویسے آپنے نمونے کا انتخاب بھی خوب سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا۔ کیونکہ ہمیں آجکل ہر جگہ "ن "کے بعد "لیگ "لکھا ہوا ہی نظر آتا ہے :)
میں تو "مستقل" کا انتخاب کرنا چاہتا تھا لیکن پھر معلوم ہوا کہ ونڈوز ری انسٹالیشن کے بعد سارے ترسیمے اڑ چکے ہیں اور صرف حروف باقی ہیں ۔ :LOL:
 
سید ذیشان

محفلین
سیدذیشان ! ہم جیسے لوگ جو پروگرامنگ سے نا بلد ہیں اور اس بات سے بھی آگاہ نہیں کہ اس سکرپٹ کو کس پروگرام کے ساتھ رن کیا جائے گا ۔۔۔ بس فونٹ سازی کی حد تک ہی محدود ہیں ۔۔۔ سو ہم جیسے لوگوں کے لیے ایک ایسے خود انحصار اطلاقیہ کی ضرورت ہے جس میں داخلی طور پر یہ کوڈ کام کرے لیکن اس کا یوزر انٹر فیس بہت سادہ سا ہو اور ہم اسے فہرست فراہم کریں ، مطلوبہ فونٹ کا نام دیں جس کے لگیچرز کی ویلیوز مطلوب ہوں تو یہ خود انحصار اطلاقیہ ویلیوز پر مبنی لسٹیں جنریٹ کر دے اگر ایسا ہو جائے تو یہ آئندہ فونٹ سازی میں استعمال ہونے والا ایک مستقل ٹول بن جائے گا اور ہم سب آپ کو دعائیں دیتے رہیں گے۔

جی اصولاً تو ایسا ہی ہونا چاہیے لیکن مصروفیات کی بنا پر ایسا بہت جلد شائد ممکن نہ ہو۔ یہ کوڈ تو صرف پہلے دن آدھے گھنٹے میں لکھا تھا۔ ا س کے بعد کا کوڈ کافی پیچیدہ ہے اور اس کو کسی اپلیکیشن میں ڈھالنا کافی وقت طلب ہو سکتا ہے۔ :)
 
شاکرالقادری

لائبریرین

آپ درست فرماتے ہیں ۔۔۔ لیکن میں عروض سافٹویئر کی تخلیق کے بعد آپ کی مہارتوں کا اعتراف کرتا ہوں اور بجا طور پر یہ توقع رکھتا ہوں کہ آپ ایسا کر سکتے ہیں اور کر بھی دیں گے :)
 
arifkarim

معطل
آپ درست فرماتے ہیں ۔۔۔ لیکن میں عروض سافٹویئر کی تخلیق کے بعد آپ کی مہارتوں کا اعتراف کرتا ہوں اور بجا طور پر یہ توقع رکھتا ہوں کہ آپ ایسا کر سکتے ہیں اور کر بھی دیں گے :)
اس کوڈ کو پورٹ ایبل بنانے کیلئے کچھ امریکی پیٹنسٹس کا خیال بھی رکھنا ہوگا کہ یہ نہ ہو کہ ادھر اطلاقیہ ریلیز ہوا نہیں اور ادھر ذیشان بھائی غائب۔۔۔ :)
 
جنید اختر

محفلین
اس کوڈ کو پورٹ ایبل بنانے کیلئے کچھ امریکی پیٹنسٹس کا خیال بھی رکھنا ہوگا کہ یہ نہ ہو کہ ادھر اطلاقیہ ریلیز ہوا نہیں اور ادھر ذیشان بھائی غائب۔۔۔ :)
امریکی اردو فورمز پر صرف دہشت گردی والی لڑیوں پر نازل ہوتے ہے ۔۔ :p
 
شاکرالقادری

لائبریرین
mohdumar بھائی آپ نے بھی بڑی محنت کی ہے اور میں پورا عرضہ آپ کی دلچسپی کو دیکھتا رہا ہوں آپ کی محنت کو دیکھتا رہا ہوں آپ بھی اپنی اپلی کیشن فائنل کر کے ریلیز کر دیں تو ہم سب دعائیں کریں گے
 
فی الحال تو کچھ ایام کے لئے ذاتی کمپیوٹر کا استعمال نہیں ہے کہ کچھ پوسٹ کر سکوں۔
ویسے اوپر بھی اس بات کا ذکر موجود ہے کہ ہماری ایپلی کیشن کے آوٹ پٹ کمپائل ہو جانے کے باوجود کمپائلڈ فونٹ میں کچھ پیچیدگی تھی (یہ کہ کچھ کرننگ پیئر کام نہیں کر رہے تھے) جس کا حل دریافت نہیں ہو سکا۔
اگر یہ پیچیدگی دور ہو جاتی تو عارف بھائی کا غالباََ یہی ارادہ تھا کہ سپیس کرننگ کے لئے سید ذیشان اور اندرون لفظ کے لئے ہمارے پروگرام کا آوٹپٹ استعمال کریں۔ اتنے میں سید ذیشان نے اندرونِ لفظ بھی کرننگ فراہم کردی (تاہم وہ بھی وولٹ کی کافی پیچیدگیاں دیکھنے کے بعد ہی)۔
اس کوڈ کو پورٹ ایبل بنانے کیلئے کچھ امریکی پیٹنسٹس کا خیال بھی رکھنا ہوگا کہ یہ نہ ہو کہ ادھر اطلاقیہ ریلیز ہوا نہیں اور ادھر ذیشان بھائی غائب۔۔۔ :)
سید ذیشان کہاں رہائش فرما ہیں کہ انھیں امریکیوں کا خوف ہےِ؟
 
Top