نوری نستعلیق کرننگ پر کام!

آصف اثر

معطل
اذہان ثلاثہ میں آپ کے علاوہ اور کون لوگ ہیں؟
ان کے علاوہ عبدالمجید اور سید ذیشان۔ ایک محمد عمر بھائی بھی تھے لیکن پتا نہیں آج کل وہ کچھ غائب سے ہیں۔
اورسنا ہے ذیشان مہر بھی کریکٹر کرننگ پر کچھ مصروف ہیں۔
 
عبدالحفیظ

محفلین
محمد عمر صاحب نے تو کافی پوسٹ کی ہیں اس دھاگے میں اور کرننگ کے سلسلے میں کافی کام کیا ہے اب دیکھنا ہے کہ اذہان رابعہ کی کاوشوں کے نتائج سے عوام کب مستفید ہوتے ہیں
 
arifkarim

معطل
مونوٹونک 10 گروپ بلنک کرننگ:
b939.gif

سید ذیشان متلاشی عبدالمجید شاکرالقادری آصف اثر نعیم سعید ابن سعید دوست عبدالحفیظ
کیا اب اسے اندرونی ٹیسٹنگ کیلئے جاری کر دیں؟ :)
 
مدیر کی آخری تدوین:
مجھے تو پرانا ورژن بھی اندرونی ٹیسٹینگ کیلئے جاری کرنا مناسب لگ رہا تھا اسکی تو بات ہی الگ ہے، بسم اللہ کرلیں اور کچھ مخصوص ساتھیوں کو اسکا ٹیسٹ ورژن ارسال کردیں
 
arifkarim

معطل
مجھے تو پرانا ورژن بھی اندرونی ٹیسٹینگ کیلئے جاری کرنا مناسب لگ رہا تھا اسکی تو بات ہی الگ ہے، بسم اللہ کرلیں اور کچھ مخصوص ساتھیوں کو اسکا ٹیسٹ ورژن ارسال کردیں
پرانے ورژن میں گلفس کے مابین ٹکراؤ کے مسائل موجود ہیں۔ الحمدللہ انہیں بہتر کرنے کیلئے سید ذیشان بھائی نے میٹ لیب کے اندر ہی ایک دستی ٹول بھی ایجاد کر لیا ہے ۔ اب امید ہے انہیں جلد قابو کر لیا جائے گا۔
 
متلاشی

محفلین
رکھی رکھتی ۔۔۔ ک گ سے شروع ہونے والے لگیچرز میں ابھی بھی مسئلہ ہے ۔۔۔ آپ ان کا ایک الگ گروپ کیوں نہیں بنالیتے ؟؟؟؟ یا ایکسیپشنز میں کیوں نہیں ڈال دیتے ؟؟؟؟ باقی ٹیسٹنگ کے لیے جاری کر دیں تو اچھا ہے مزید مسائل بھی سامنے آ جائیں گے ۔۔۔ تاہم یہ تقریبا نوے فیصد کرننگ تو دے رہا ہے صحیح ۔۔۔۔:)
 
عبدالحفیظ

محفلین
ک گ سے شروع ہونے والے لگیچرز میں ابھی بھی مسئلہ ہے ۔۔۔لیکن کرننگ بہت ہی عمدہ ہے ریڈیبلٹی بھی بہت اچھی ہے اور محدود ٹیسٹ کے لئے جاری کرنے میں کوئی حرج نہیں
 
آصف اثر

معطل
"کا ایک" کے درمیان کرننگ دیکھ لیں۔ :) :) :)

رکھی رکھتی ۔۔۔ ک گ سے شروع ہونے والے لگیچرز میں ابھی بھی مسئلہ ہے ۔۔۔ آپ ان کا ایک الگ گروپ کیوں نہیں بنالیتے ؟؟؟؟ یا ایکسیپشنز میں کیوں نہیں ڈال دیتے ؟؟؟؟ باقی ٹیسٹنگ کے لیے جاری کر دیں تو اچھا ہے مزید مسائل بھی سامنے آ جائیں گے ۔۔۔ تاہم یہ تقریبا نوے فیصد کرننگ تو دے رہا ہے صحیح ۔۔۔۔:)

ک گ سے شروع ہونے والے لگیچرز میں ابھی بھی مسئلہ ہے ۔
یہ سب میری جانب سے بھی۔

اور ”ایک “ میں الف اور ”یک“ کا درمیانی فاصلہ بھی خصوصی توجہ کا متقاضی ہے۔باقی:

کرننگ بہت ہی عمدہ ہے ریڈیبلٹی بھی بہت اچھی ہے اور محدود ٹیسٹ کے لئے جاری کرنے میں کوئی حرج نہیں
 
شاکرالقادری

لائبریرین
اب جو معمولی مسائل ہیں ان پر تو اگلی کسی بھی اپ ڈیٹ میں قابو پایا جا سکتا ہے میرا خیال کہ معمولی مسائل کے ساتھ موجودہ کرننگ بہت خوب ہے
 
شاید مرزا احمد جمیل صاحب مرحوم نے۔ اللہ تعالیٰ آپکے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔
197175-AhmedMirzaJameelPhotoFile-1384620967-341-640x480.JPG
امید ہے کہ اب جلد ہی ریلیز ہوگا۔
ویسے مرزا صاحب مرحوم اب اسکو دوسری دنیا میں ہی ریلیز کر پائے جبکہ ہمیں ابھی وہاں جانے کی جلدی نہیں ہے، اسلئے انکے جانشین سے گذارش ہے کہ مہربانی کرکے یہاں محفل پر ہی جمیل نوری نستعلیق آٹو کرننگ کو ریلیز کرے۔
 
Top