ابن سعید
خادم
اب اس قدر داخلی باتوں کا ہمیں کیا علم؟ارے کیا کہہ رہے ہیں بھیا جی
فرحت اپیا ہمارے ڈانٹ کے محکمے کی انچارج ہیں
اب اس قدر داخلی باتوں کا ہمیں کیا علم؟ارے کیا کہہ رہے ہیں بھیا جی
فرحت اپیا ہمارے ڈانٹ کے محکمے کی انچارج ہیں
پتا رکھا کریں ناں ورنہ فرحت اپیا کی ڈانٹ والی گن آپ پر بھی چل سکتی ہے۔ میرے پر تو نہیں چلے گی میں ان کی اچھی بہنا ہوںاب اس قدر داخلی باتوں کا ہمیں کیا علم؟
فکر مت کریں شونا پری، وہ ہماری بھی پکوان بدل بہن ہیں۔ ویسے یہ گپ شپ کے زمرے کا دھاگہ نہیں ہے شاید اس لیے یہاں سے گفتگو کہیں اور لے چلتے ہیں۔پتا رکھا کریں ناں ورنہ فرحت اپیا کی ڈانٹ والی گن آپ پر بھی چل سکتی ہے۔ میرے پر تو نہیں چلے گی میں نے ان کی اچھی بہنا ہوں
اس کا فائدہ یہ ہے کہ ڈانٹ ڈپٹ کے ڈر سے فرحت بٹیا نے بھی کام مکمل کر لیا۔
تو پہلے بتانا تھا نا کہ یہ بات صیغہ راز ہے!اندر کی بات بتا دی ۔
کیا کہیں اب اس انتظار بعد انتظار پر؟برادرم آپ کا بے حد شکریہ جو بر وقت نہ صرف کام مکمل کیا بلکہ مفید مشوروں سے نوازا (اور غالباً مزید صفحات پر کام کرنے کو بھی کمر بستہ ہیں!)
اس وقت ہم کچھ ضروری کاموں میں مصروف ہیں اس لیے آپ نے جو فائل ارسال کی ہے اس کو دیکھنے کا اتفاق نہیں ہو سکا۔ بہر کیف ہم آپ کے مشوروں پر بات کرتے ہیں۔
اول تو کوئی نتیجہ اخذ کرنے یا فیصلہ کرنے سے قبل اس پورے کام کا مقصد سمجھنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ ہم اس لغت کا نیا ایڈیشن شائع نہیں کر رہے اور نہ ہی کسی ٹائم مشین کی مدد سے ماضی میں سفر کر کے اس میں تبدیلیاں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بلکہ ہمارا مقصد ہے ان تصاویر کو انڈیکس کرنا تاکہ ان کو تلاش کے ذریعہ قابل رسائی بنایا جا سکے۔ ہمارا جو لغت پروٹو ٹائپ اب سے پونے تین برس قبل بنا تھا (جس کا کوڈ نام فرہنگ جویندہ ہے) اس کا مقصد یہی تھا کہ کوئی بھی لفظ ڈھونڈنے پر وہ متعلقہ صفحے تک پہونچا دیتا تھا۔ وہاں پہونچ کر صارف کی ذمہ داری تھی کہ وہ تصویر میں اس لفظ کو ڈھونڈے اور معانی معلوم کرے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ بات یہیں ختم ہو جاتی ہے۔ ہمارا ارادہ رفتہ رفتہ لغت کے معانی کو بھی یونیکوڈ کرنا تھا لیکن وہ عمل کراؤڈ سورسنگ کی بنیاد پر کرنا ہوگا۔ جس میں احباب اپنی مرضی سے کسی صفحے پر جا کر وہاں موجود معانی کو اس لغت کے حوالے سے ہمارے الفاظ کے ذخیرے میں شامل کر دیں گے۔ اور اگلی دفعہ اس لفظ کی تلاش پر تصویری متن کے ساتھ یونیکوڈ معانی بھی موجود ہوں گے۔ یونیکوڈ میں تبدیل کرتے ہوئے احباب نوٹ شامل کر سکتے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ الفاظ کی ہئیت میں کیا تبدیلیاں رو نما ہوئیں اس کا بیان ہو سکتا ہے اور متبادل صورتیں بھی درج کی جا سکیں گی۔
کئی جگہ دو مختلف صورتیں یکے بعد دیگرے ایک ہی خط کے تحت لکھی گئی ہیں جن کو دو انداراجات تصور کیا جانا چاہیے۔ مثلاً "گرہ کاٹ گرہ کٹ" در اصل ایک ساتھ لکھے گئے ہیں لیکن ان کو دو انداراجات کی صورت لکھا جانا چاہیے۔ یا آپ کی تلواروں اور چھریوں والی مثال بھی ایسی ہی ہے۔ ان کی وضاحت پہلے اس لیے نہیں کی گئی تھی کہ ٹائپنگ کرنے والے ٹائپ کرنے سے پہلے ہی الجھ نہ جائیں۔ اگر وہ پلٹ کر پوچھتے ہیں کہ ایسے الفاظ کا کیا کرنا ہے تو بتا دیا جاتا ورنہ پروف ریڈنگ کے وقت ان کو دو اندراجات میں توڑ دیا جاتا۔
"ٹھنڈھی" اور "اسپر" جیسی مثالیں جو آپ نے پیش کیں ان کو جوں کا توں رکھنے کی ضرورت ہے۔ کیوں کہ لغت ایک ریفرینس مٹیریل ہے اور اس کے اقدار کو برتنا ضروری ہے تاکہ الفاظ کی پرانی شکلیں اور روایات محفوظ رہیں۔ جب ان کو یونیکوڈ میں تبدیل کیا جائے گا تو اضافی نوٹ کی صورت میں ان باتوں کا اندراج کیا جا سکے گا۔ کیوں کہ لغت کو یونیکوڈ کرنے کا مطلب ہوگا اس کا نیا ایڈیشن تیار کرنا، اس صورت میں پوری طرح جائز ہے کہ نہ صرف املا بلکہ الفاظ کی ترتیب بھی بدل دی جائے اور اس کے اسباب بطور نوٹ درج کر دیے جائیں۔
نور اللغات بہت پرانی فرہنگ ہے اس لیے اس کے ساتھ پیچیدگیاں بھی بہت ہیں۔ مثلاً تمام فروعی الفاظ اصل لفظ کے تحت لکھے گئے ہیں۔ اس کا نقصان یہ ہے کہ کسی لفظ کی اصل معلوم نہ ہو تو آپ اس کو اس لغت میں مشکل سے ڈھونڈ سکیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں اس میں درج تمام الفاظ ٹائپ کروانے کی ضرورت پیش آئی۔ ورنہ اکثر لغات کے ہر صفحے سے محض پہلا لفظ جمع کر کے بھی ان کو تلاش کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔ جو پروٹو ٹائپ اپلیکیشن اب سے پونے تین برس قبل تیار کیا گیا تھا اس میں تجرباتی طور پر جو لغت شامل کی گئی تھی اس کی انڈیکسنگ چند گھنٹوں میں کر لی گئی تھی۔ اور اس پورے عمل میں محض فاتح بھائی اور ہم شامل تھے۔ وہ اب بھی موجود ہے اور کسی لفظ کی تلاش پر اس صفحے تک پہونچا دیتا ہے جہاں اس کے ہونے کا امکان موجود ہے۔ گو کہ یہ ضروری نہیں کہ آپ کو وہ لفظ مل ہی جائے۔ لیکن موجود ہوا تو اسی صفحے پر موجود ہوگا۔ پروٹو ٹائپ ایپلیکیشن کو جوں کا توں چھوڑ دیا گیا ہے اور حال ہی میں زیادہ ماڈرن انداز میں نئے سرے سے ڈیویلپمنٹ کی گئی ہے۔ اتنا عرصہ التوا کا شکار ہونے کے پیچھے کیا عوامل ہیں اس کا بیان نہ کر کے اپنی رسوائی سے بچنے کی ناکام سی کوشش کیے لیتے ہیں۔
اس لغت پروجیکٹ کی ڈیویلپمنٹ میں کیسے کیسے مسائل سامنے آئے اور ان کو کس انداز سے حل کیا گیا، ان کا بیان پھر کبھی تفصیل سے کیا جائے گا۔۔۔ لغت کی اجرا کے بعد، ان شاء اللہ!
فی الحال اس کی ڈیویلپمنٹ اور اجرا کو دانستہ روک کر رکھا گیا ہے کیوں کہ ہم نے ایک عدد ریسرچ پیپر لکھا ہے اس حوالے سے جو ابھی ریویو کے دور سے گزر رہا ہے۔ اس ماہ کے اخیر تک اس کی رد و قبول کا اعلان ہوگا اس کے بعد ان شاء اللہ اس حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔کیا کہیں اب اس انتظار بعد انتظار پر؟
(نمایاں کردہ الفاظ دیکھیے)
کیا تمام الفاظ ٹائپ ہو گئے ہیں؟فی الحال اس کی ڈیویلپمنٹ اور اجرا کو دانستہ روک کر رکھا گیا ہے کیوں کہ ہم نے ایک عدد ریسرچ پیپر لکھا ہے اس حوالے سے جو ابھی ریویو کے دور سے گزر رہا ہے۔ اس ماہ کے اخیر تک اس کی رد و قبول کا اعلان ہوگا اس کے بعد ان شاء اللہ اس حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔
جی ہاں، لیکن ان کی پروف ریڈنگ نہیں ہوئی ہے۔کیا تمام الفاظ ٹائپ ہو گئے ہیں؟
ابھی تک تو یہ کام کسی کو سونپا نہیں گیا ہے۔پروف کون کر رہا ہے؟
اچھا جیابھی تک تو یہ کام کسی کو سونپا نہیں گیا ہے۔
بٹیا کو کرنا ہے یہ کام؟اچھا جی
تفصیل؟بٹیا کو کرنا ہے یہ کام؟
ہر صفحے پر موجود الفاظ ٹائپ کیے گئے ہیں۔ اور اسکین شدہ صفحات کے ساتھ موازنہ کر کے یہ معلوم کرنا ہوگا کہ جس صفحہ نمر کے لیے ٹائپ کیے گئے ہیں، الفاظ اسی صفحہ پر موجود ہیں، ان کی املا درست ہے، ان میں یکسانیت ہے، اور کوئی لفظ چھوٹا نہیں ہے۔
فائلوں کی شکل میں مواد بٹیا کو فراہم کیا گیا تو مشکل ہوگی، ہم اس کام کے لیے ایک عدد سادہ سا انٹرفیس بنانے والے ہیں۔ہممم میرا خیال ہے میں یہ کام کر سکوں گی. انشاءاﷲ
ٹائپ شدہ فائل کہاں ہے؟
اگر تصاویر کیساتھ متن کی پروفریڈنگ کرنی ہے تو اس سلسلہ میں محترم ابرارحسین صاحب نے ڈیسکٹاپ کیلئے ایک اطلاقیہ بنایا تھا۔ اسمیں قرآن کے صفحات متن کیساتھ ساتھ نظر آتے تھے۔ اگر ابرار بھائی ادھر آئیں تو اس بابت ضرور کچھ لکھیں۔فائلوں کی شکل میں مواد بٹیا کو فراہم کیا گیا تو مشکل ہوگی، ہم اس کام کے لیے ایک عدد سادہ سا انٹرفیس بنانے والے ہیں۔
میں نے قرآن پاک کی پروف ریڈنگ کیلئے فونٹ ہیپلر کے اندر ہی ایک چھوٹا سا پروگرام بنایا تھا، جس میں قرآن پاک کا سکین صفحہ کھل جاتا تھا اور نیچے ڈیٹا بیس میں سےٹیکسٹ آجاتا تھا۔(صیح سے یاد تو نہیں ہے لیکن شائد اس میں یہ تھا کہ صفحہ نمبر اور اس پر موجود آیات کی تعداد بھی ڈیٹا بیس میں تھی اور جو آیات نکالتے تھے اس کاصفحہ کھل جاتا تھا ) لیکن اس کو زیادہ استعمال نہیں کیا گیا۔ وہ پرگرام امید ہے عارف کریم یا نعیم سعید کے پاس مل جائے گا۔مجھے اپنے آفس کے کمپیوٹر میں تو نظر نہیں آیا۔گھر جا کر چیک کروں گا۔ابرارحسین صاحب توجہ درکار ہے