نور اللغات الفاظ ٹائپنگ

حسان خان

لائبریرین
یہ ایک کمپیوٹر پروگرام بنایا ہے ابن سعید نے جس میں صرف الفاظ اور صفحات نمبر کی مدد سے متعلقہ لغت کا اسکین صفحہ دکھایا جا سکے گا ۔

اس کے بعد پھر رضاکارانہ طور پر جو بھی شخص اس لفظ کے معنی لکھنا چاہے تو لکھ سکے گا اور یوں کئی لغات کچھ عرصہ میں مکمل یونی کوڈ میں دستیاب ہو سکیں گی۔ یونی کوڈ میں دستیاب ہونے سے پہلے وہ تلاش کی سہولت کے ساتھ اسکین شکل میں موجود رہیں گی۔

بہت خوب منصوبہ ہے۔ :)
 
بہت خوب منصوبہ ہے۔ :)

اس لیے تو آپ کو ٹیگ کیا ہے ، اس سے الفاظ کا سمندر مفت میں سب کی دسترس میں آنے والا ہے ۔ تقریبا تمام بڑی اور مفت لغات کے الفاظ اور پھر معانی شامل ہوتے جائیں گے مع محاورات ، ضرب الامثال اور چند بہترین اشعار کے۔

نور اللغات
فرہنگ آصفیہ

فقط آغاز ہے اور مزید کئی لغات کا کام بتدریج آسان ہوتا جائے گا پہلی لغت کے الفاظ ٹائپ ہونے پر اور یوں بہترین مستند اور مکمل لغات آنلائن ہونے کا ہم سب کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین

فاتح

لائبریرین
یہ تو کوئی مساوات نہیں ہوئی۔۔۔ ! بہرحال ہمیں کوئی شکایت نہیں ہے۔ :p
انھوں نے تو فاتح کو آج بھی اکسانے کی کوشش کی تھی کہ "کیا خیال ہے پھر باقی کے صفحات کیے جائیں؟" لیکن میں آپ کے اس مساوات کے نکتے سے سو فیصد متفق ہونے کے باعث انھیں ٹرخا گیا۔۔۔ اب باقی 80 صفحات یہ خود کریں گے۔ :laughing:
 
فاتح

لائبریرین
بھائی جان، کوئی شاعری کی کتاب ٹائپ کرنے کا کام ہوتا تو ضرور ٹائپ کرتا، لیکن یہ لغات کا کام کرنے کا فی الحال دل نہیں چاہ رہا۔
بالکل ایمانداری سے جواب دیا ہے۔ :)
شاعری کا کام بھی کیا جا سکتا ہے لیکن بہت مشکل ہو جائے گا۔ یعنی نور اللغات میں ہی جن جن الفاظ اور محاوروں کے معانی کے ضمن میں اشعار دیے گئے ہیں وہ الفاظ و محاورے اور ان کے آگے وہ اشعارٹائپ کر لیں آپ۔۔۔ :)
 
انھوں نے تو فاتح کو آج بھی اکسانے کی کوشش کی تھی کہ "کیا خیال ہے پھر باقی کے صفحات کیے جائیں؟" لیکن میں آپ کے اس مساوات کے نکتے سے سو فیصد متفق ہونے کے باعث انھیں ٹرخا گیا۔۔۔ اب باقی 80 صفحات یہ خود کریں گے۔ :laughing:

بہت ظالم ہو تم بھئی ۔

اب میں ہوں اور انار کلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لغت گئی پانی بھرنے :ROFLMAO:
 
فاتح

لائبریرین
بہت ظالم ہو تم بھئی ۔

اب میں ہوں اور انار کلی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔

لغت گئی پانی بھرنے :ROFLMAO:
میرے پاس "انار کلی" کا کانٹیکٹ ہے۔۔۔ ذرا صبر کرو میں انار کلی کو ہی پیغام بھیجتا ہوں کہ اب وہی سمجھائے گی تمھیں اور وہی آمادہ کرے گی ڈکشنری پر کام کرنے کو اور پھر تم خود پانی بھرتے نظر آؤ گے۔ :ROFLMAO:
(دے دو ایک مرتبہ پھر وارننگ۔۔۔ نو وریز۔۔ کیا خیال ہے عینی شاہ :laughing: )
 
عینی شاہ

محفلین

جی جی بلکل ۔۔ویسے اللہ کی قسم ایک ورڈ بھی سمجھ نہیں آیا فاتح بھائی o_O
 
عینی شاہ

محفلین
بہت ظالم ہو تم بھئی ۔

اب میں ہوں اور انار کلی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔

لغت گئی پانی بھرنے :ROFLMAO:
لغت تو گیلی ہو جائے گی پانی بھرتے ہوئے محب بھائی :LOL: اپ خود ہی بھر للاتے نا پانی سارا دن پولیٹکس میں ہی گھسے رہتے ہیں کوئی کام بھی کر لیا کریں :rollingonthefloor:
 
Top