نور اللغات الفاظ ٹائپنگ

میرے پاس "انار کلی" کا کانٹیکٹ ہے۔۔۔ ذرا صبر کرو میں انار کلی کو ہی پیغام بھیجتا ہوں کہ اب وہی سمجھائے گی تمھیں اور وہی آمادہ کرے گی ڈکشنری پر کام کرنے کو اور پھر تم خود پانی بھرتے نظر آؤ گے۔ :ROFLMAO:
(دے دو ایک مرتبہ پھر وارننگ۔۔۔ نو وریز۔۔ کیا خیال ہے عینی شاہ :laughing: )

ہاہاہاہا

بھائی ویسے ہی کہہ دو کہ پانی بھر لاؤ ، دھمکاتے کاہے ہو۔ :p

میری وارننگ تم تک پہنچے بھی نہ ، بیچ میں ہی رہ جاتی ہے ایسی وارننگ کا فائدہ کیا بھلا :ROFLMAO:

خیر میں تمہیں ایک بار پھر براہ راست متنبہ کر رہا ہوں کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باز آ جاؤ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باز رہو ۔

خدا کے لیے :p
 
لغت تو گیلی ہو جائے گی پانی بھرتے ہوئے محب بھائی :LOL: اپ خود ہی بھر للاتے نا پانی سارا دن پولیٹکس میں ہی گھسے رہتے ہیں کوئی کام بھی کر لیا کریں :rollingonthefloor:

ہاہاہا ، میں اس لیے ہی فی الحال لغت کو ہاتھ نہیں لگا رہا۔

سیاست میں آج تو قدم ہی نہیں رکھا ، قسم سے۔ :laughing:
 
عینی شاہ

محفلین
ہاہاہا ، میں اس لیے ہی فی الحال لغت کو ہاتھ نہیں لگا رہا۔

سیاست میں آج تو قدم ہی نہیں رکھا ، قسم سے۔ :laughing:
اچھا کیااااااااااااااااااااا :rolleyes: ویسے کیا آپ کو ڈر لگتا ہے فاتح بھائی سے ۔۔کہ آپ انکو کہہ رے ہیں باز آ جاؤ ۔۔وہ تو ایسے باز نہیں آتے :p
 
فاتح

لائبریرین
ہاہاہاہا

بھائی ویسے ہی کہہ دو کہ پانی بھر لاؤ ، دھمکاتے کاہے ہو۔ :p

میری وارننگ تم تک پہنچے بھی نہ ، بیچ میں ہی رہ جاتی ہے ایسی وارننگ کا فائدہ کیا بھلا :ROFLMAO:

خیر میں تمہیں ایک بار پھر براہ راست متنبہ کر رہا ہوں کہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ باز آ جاؤ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ باز رہو ۔

خدا کے لیے :p
ہاہاہاہاہا ہاہاہاہاہا ہاہاہاہاہا ہاہاہاہاہا ہاہاہاہاہا ہاہاہاہاہا ہاہاہاہاہا ہاہاہاہاہا ہاہاہاہاہا ہاہاہاہاہا ہاہاہاہاہا ہاہاہاہاہا ہاہاہاہاہا ہاہاہاہاہا ہاہاہاہاہا ہاہاہاہاہا ہاہاہاہاہا ہاہاہاہاہا ہاہاہاہاہا ہاہاہاہاہا ہاہاہاہاہا ہاہاہاہاہا ہاہاہاہاہا ہاہاہاہاہا ہاہاہاہاہا
:laughing: :laughing: :laughing: :laughing: :laughing: :laughing: :laughing: :laughing: :laughing:
آخر میں "خدا کے لیے" کا بڑا لطف آیا۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
اچھا کیااااااااااااااااااااا :rolleyes: ویسے کیا آپ کو ڈر لگتا ہے فاتح بھائی سے ۔۔کہ آپ انکو کہہ رے ہیں باز آ جاؤ ۔۔وہ تو ایسے باز نہیں آتے :p
ان کو مجھ سے ڈر نہیں لگتا۔۔۔ انار کلی سے لگتا ہے۔ :laughing: کیونکہ انارکلی اور "امراؤ جان ادا" دونوں ناول محب کے پاس ہیں پروف ریڈنگ کے لیے اوردونوں میں املا کی بہت اغلاط ہیں۔۔۔ اس لیے محب کو ان کی پروف ریڈنگ سے ڈر لگتا ہے کہ طویل کام ہو جائے گا۔
 
باباجی

محفلین
اوہو لگتا ہے میں لیٹ ہوگیا

استادِمحترم کوئی آنے والا کام ہو تو بتادیں
میں آفس اور گھر میں فارغ وقت میں کرتا رہوں گا
اور امید ہے کہ جلدی نمٹا لوں گا
 
فاتح

لائبریرین
اوہو لگتا ہے میں لیٹ ہوگیا

استادِمحترم کوئی آنے والا کام ہو تو بتادیں
میں آفس اور گھر میں فارغ وقت میں کرتا رہوں گا
اور امید ہے کہ جلدی نمٹا لوں گا
دیر آید درست آید۔۔۔
محب علوی اس معاملے میں بہت پھرتیلا ہے۔۔۔ اس نے دل ہی دل میں اب تک تو صفحے متعین بھی کر لیے ہوں گے آپ کا مراسلہ پڑھ کر۔۔۔ :laughing:
 
عینی شاہ

محفلین
ان کو مجھ سے ڈر نہیں لگتا۔۔۔ انار کلی سے لگتا ہے۔ :laughing: کیونکہ انارکلی اور "امراؤ جان ادا" دونوں ناول محب کے پاس ہیں پروف ریڈنگ کے لیے اوردونوں میں املا کی بہت اغلاط ہیں۔۔۔ اس لیے محب کو ان کی پروف ریڈنگ سے ڈر لگتا ہے کہ طویل کام ہو جائے گا۔
او اچھا ورنہ میں سمجھی کہ آپ نے بھابی کو انارکلی لکھا ہے :p انارکلی سے تو ڈرتے ہی ہیں نا سب سلیم بھائی :biggrin:
 
نایاب

لائبریرین
شمشاد بھائی! آپ کی اس نمونہ فائل سے ہمیں اس نور اللغات ڈکشنری کے فارمیٹ کو سمجھنے میں بہت مدد ملی ہے اور یہ معلوم ہوا کہ صرف بولڈ (یعنی اصل) الفاظ لکھنے سے بہت سے ضمنی الفاظ چھوٹ جائیں گے مثلاً اصل لفظ "پا" کے ضمن میں "پا انداز" اور "پا بہ جولاں" جیسے اہم الفاظ ٹائپ ہونے سے رہ جائیں گے۔
لہٰذا نہ صرف بولڈ (اصل) بلکہ وہ تمام الفاظ اور محاورے یا ضرب الامثال بھی ٹائپ کرنا ہوں گے جو زیر خط یا نشان زد ہیں یعنی وہ الفاظ یا محاورے جن کے اوپر لائن لگی ہوئی ہے۔
ابن سعید بھائی اور ہم نے مل کر انھی تین صفحات کو بطور نمونہ ٹائپ کیا ہے جن کے الفاظ آپ نے ٹائپ کیے تھے۔ فائل منسلک ہے۔
اس فائل کے فارمیٹ کے مطابق، پہلے کالم میں الفاظ کی فہرست ہے۔۔۔ دوسرے کالم میں صفحہ نمبر درج ہے یعنی نور اللغات کے کس صفحے پر وہ لفظ یا محاورہ موجود ہے جب کہ ایک اضافی کالم بھی بنایا گیا ہے جس میں یہ واضح کیا جائے گا کہ آیا یہ اصل لفظ (بولڈ) ہے یا ضمنی (زیر خط)۔۔۔ ضمنی لفظ یا محاورے کے سامنے کالم میں کچھ نہیں لکھا جائے ا جب کہ اصل لفظ (بولڈ) کے آگے ایک الف (ا) لگا دیا جائے گا جو اس بات کی نشانی ہو گی کہ یہ اصل لفظ ہے اور باقی تمام الفاظ ضمنی تصور کیے جائیں گے۔

محترم فاتح بھائی ۔۔ جلد سوم میں تو صرف اصل الفاظ بولڈ ہیں ۔ اور کوئی بھی ضمنی الفاظ و جملہ خط کشیدہ نہیں ہے ۔۔۔
یہ کیسے ٹائپ کرنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
lughat.png
 
فاتح

لائبریرین
محترم فاتح بھائی ۔۔ جلد سوم میں تو صرف اصل الفاظ بولڈ ہیں ۔ اور کوئی بھی ضمنی الفاظ و جملہ خط کشیدہ نہیں ہے ۔۔۔
یہ کیسے ٹائپ کرنا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔؟
lughat.png
نایاب بھائی، خوش قسمتی سے تیسری جلد کا "جدید ایڈیشن" سکین کیا گیا ہے جس میں اوور لائن یعنی ضمنی الفاظ کو بھی بولڈ کر دیا گیا ہے۔ لہٰذا اس کے بولڈ الفاظ کو ہی ٹائپ کرنا ہے۔ :)
 
Top