فاتح بھائی، میں نے اپنا کام مکمل کر کے
ابن سعید کو بھیج دیا ہے۔
میرے خیال میں پہلی جلد مکمل کرکے اس کی حذف کاری(پروف ریڈنگ) کی جائے تا کہ اکثر ہونے والی غلطیاں سب کے سامنے آئیں یا اگر فارمیٹ میں تبدیلی کی ضرورت ہو تو یہ کام کرنے کے بعد آگے بڑھا جائے اور پہلی جلد میں ہونے والے تجربات کی روشنی میں کام کرنے کا ایک واضح طریقہ کار بنا لیا جائے اس سے آئندہ ہونے والے کام میں سہولت ہو گی۔
میں نے کام کرتے ہوئے لغت کی تحریر کو من وعن نقل کیا ہےلیکن مرور ایام سے الفاظ میں ہونے والی تبدیلیوں پر کسی ماہر لسانیات کی مدد سے نظر ثانی کرنا ضروری ہے اس کے لئے مثالیں دیکھیں
پرانی زبان میں دولفظوں کو ملا کر لکھا جاتا تھا جیسے "اسپر" اب یہ متروک ہو چکا ہے اب یہ "اس پر" کی صورت میں الگ الگ لکھا جاتا ہے ۔
"بات ٹھنڈھی پڑنا" اب "ٹھنڈھی" کی بجائے "ٹھنڈی" لکھا جاتا ہے۔
اگر کسی محاورے کی ایک سے زائد اقسام اکٹھی درج کی گئی ہیں تو ان کی الگ الگ انٹریز بنا دی جائیں جیسے "ایک میان میں دو تلواریں یا دو چھریاں نہیں رہ سکتیں" کو اس طرح کر دیا جائے:
ایک میان میں دو تلواریں نہیں رہ سکتیں۔
ایک میان میں دو چھریاں نہیں رہ سکتیں۔
یا پھر "ایک کی دارو دو (یا)ایک کی دوا دو۔(یا)ایک کی دوا دو دو کی دوا چار" کی تبدیل شدہ صورت یوں ہو گی:
ایک کی دارو دو ۔
ایک کی دوا دو۔
ایک کی دوا دو دو کی دوا چار۔