نوکری۔۔۔۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں نے سنا تھا نوکری حاصل کرنی اور نوکری چھوڑنی بہت مشکل ہوتی ہے ۔ نوکری حاصل کرنے میں تو اللہ کے فصل سے مجھے کوئی پرشانی نہیں ہوئی۔ لیکن نوکری چھوڑنے میں بہت مسئلہ ہو رہا ہے میں نے اپنی زندگی میں دو جگہ نوکری کی ہے ایک چاندنی چوک میں ٹیک مین ورکشاپ پر اور دوسرا نسٹ یونیورسٹی میں دونوں جگہ نوکری تو آسانی سے مل گی لیکن نوکری چھوڑنا میرے لیے مسئلہ بن گیا آج بھی یہی مسئلہ ہے۔ انسان بہتر سے بہترین کی طرف جاتا ہے میں چاندنی چوک سے نسٹ میں اور اب ابوظہبی جا رہا ہوں ابو ظہیبی جانے کے لیے تمام کام مکمل ہو گے ہیں لیکن اب نوکری چھوڑنے کا مسئلہ بنا ہوا ہے میں چاہتا تو بتائے بغیر چلا جاتا لیکن چار سال ہو گے مجھے یہاں نوکری کرتے ہوئے سوچا اتنے عرصہ اچھی طرح نوکری کی ہے تو اب جانا بھی اچھی طرح چاہے لیکن یہ لوگ نہیں چاہتے کہ ان سے کوئی اچھی طرح خدا حافظ کرے یہ چاہتے ہیں بس گالیاں نکالتا ہوا چلے جائے ۔ اب میں نے ان کو بتا دیا ہے کہ میں نوکری چھوڑ رہا ہوں اور سرکاری طریقہ سے جانا چاہتا ہوں اس کے لیے درخواست بھی دے دی ہے لیکن اب کبھی کچھ مسئلہ کھڑا کر دیتے ہیں اور کھبی کچھ دل تو کرتا ہے ؟؟؟
خیر اب آپ خود سوچیں میں دوسروں کو کیا مشورہ دوں گا
خرم شہزاد خرم
 
arifkarim

معطل
کہتے ہیں لگی بندھی روزی کو لات مار کر نہیں جانا چاہیے۔ یہاں ناروے میں ایسے بہت سے لوگوں کو جانتا ہوں جو پاکستان سے بڑی بڑی نوکریاں چھوڑ کر "دور کے ڈھول سہانے" خواب دیکھ کر یورپ آئے اور یہاں آکر اب برتن مانجھ رہے ہیں! اسلئے بہتر ہے کہ اپنے ملک میں ہی رہیں اور وہیں کام کریں، ماسوائے کوئی بہت ارجنٹ مسئلہ ہو!
 
شمشاد

لائبریرین
خرم میں پاکستان میں جہاں نوکری کر رہا تھا انہوں نے کسی بھی صورت میں مجھے نہیں چھوڑنا تھا اس لیے میں بغیر بتائے آ گیا تھا۔ سوائے میرے گھر والوں کے اور کسی کو معلوم نہ تھا۔
 
تیشہ

محفلین
خرم میں پاکستان میں جہاں نوکری کر رہا تھا انہوں نے کسی بھی صورت میں مجھے نہیں چھوڑنا تھا اس لیے میں بغیر بتائے آ گیا تھا۔ سوائے میرے گھر والوں کے اور کسی کو معلوم نہ تھا۔

کیوں ان لوگوں کو کیا تکلیف ہوتی ہے جو چھوڑتے ہی نہیں :worried: خرم کو کیوں نہیں جانے دے رہے :worried:
خرم بتائے بغیر ہی نکل لو :party:
 
تیشہ

محفلین
اگر اچھا موقع مل رہا ہے تو اس سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

بلکل ،، میرا بھی اسکو یہی مشورہ ہے ۔۔۔ اپنی لائف شروع کرنے سے پہلے کما لو ،۔ اچھی جگہ ،۔ اجھی جاب ۔۔ بعد میں پیسیوں کے لئے ہزار پرابلم ہوتے ہیں اور بغیر پیسے کے کوئی زندگی نہیں
:notworthy:
 
عسکری

معطل
یہ کیا بات ہوئی خرم بھائی کام نہیں کرنا چاہتے ان کے پاس تو کیا زبردستی ہے ان کی بھئی ہم آزاد شہری ہیں دل کرے کام کریں دل کرے نا کرین دل کرے دبئی کیا چاند پر جائیں خرم بھائی ان سے قطع تعلق کر کے چلے جاؤ دبئی افسوس کی بات ہے 4 سال کام کے بعد ایسا رویہ خود غرضی کی حد ہے کسی نے 4 سال کام کیا ان کے ساتھ بے دید لوگ ہوں گےوہ۔جب کہ اچھی طرح وہ جانتے ہو گے دوبئی کا ویزہ ملنے کے بعد خرم بھائی وہاں کام نہیں کریں گے یہ نا ممکن ہے پھر بھی۔

بھائی آپ ان کے قیدی نہیں چھوڑ کر چلے جاؤ بس۔:mad:
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے سنا تھا نوکری حاصل کرنی اور نوکری چھوڑنی بہت مشکل ہوتی ہے ۔ نوکری حاصل کرنے میں تو اللہ کے فصل سے مجھے کوئی پرشانی نہیں ہوئی۔ لیکن نوکری چھوڑنے میں بہت مسئلہ ہو رہا ہے میں نے اپنی زندگی میں دو جگہ نوکری کی ہے ایک چاندنی چوک میں ٹیک مین ورکشاپ پر اور دوسرا نسٹ یونیورسٹی میں دونوں جگہ نوکری تو آسانی سے مل گی لیکن نوکری چھوڑنا میرے لیے مسئلہ بن گیا آج بھی یہی مسئلہ ہے۔ انسان بہتر سے بہترین کی طرف جاتا ہے میں چاندنی چوک سے نسٹ میں اور اب ابوظہبی جا رہا ہوں ابو ظہیبی جانے کے لیے تمام کام مکمل ہو گے ہیں لیکن اب نوکری چھوڑنے کا مسئلہ بنا ہوا ہے میں چاہتا تو بتائے بغیر چلا جاتا لیکن چار سال ہو گے مجھے یہاں نوکری کرتے ہوئے سوچا اتنے عرصہ اچھی طرح نوکری کی ہے تو اب جانا بھی اچھی طرح چاہے لیکن یہ لوگ نہیں چاہتے کہ ان سے کوئی اچھی طرح خدا حافظ کرے یہ چاہتے ہیں بس گالیاں نکالتا ہوا چلے جائے ۔ اب میں نے ان کو بتا دیا ہے کہ میں نوکری چھوڑ رہا ہوں اور سرکاری طریقہ سے جانا چاہتا ہوں اس کے لیے درخواست بھی دے دی ہے لیکن اب کبھی کچھ مسئلہ کھڑا کر دیتے ہیں اور کھبی کچھ دل تو کرتا ہے ؟؟؟
خیر اب آپ خود سوچیں میں دوسروں کو کیا مشورہ دوں گا
خرم شہزاد خرم

خرم، آپ کو ابوظہبی کی ملازمت کی مبارکباد۔۔ اللہ تعالی آپ کو مستقبل میں اسی طرح ترقی کی منازل طے کرائے، آمین۔
پاکستان میں اکثر ملازمتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ کمپنی والے نہ تو اپنے پاس کوئی ترقی ہونے دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آدمی چھوڑ کر بھی نہ جائے۔ آپ نے بالکل درست کیا کہ باضابطہ ملازمت چھوڑنے کی درخواست دی ہے۔ وہ لوگ شاید آپ کے بقایا جات روکنے کے لیے مسئلہ کھڑا کر رہے ہوں گے یا پھر ایکسپیرئنس سرٹیفیکیٹ دینے میں گڑبڑ کریں گے۔ بہرحال آپ ہمت کرکے نئی ملازمت پر جانے کی تیاری کریں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ نے نئی جاب کو قبول کرنے سے پہلے اس کا اچھی طرح جائزہ لے لیا ہوگا۔

کہتے ہیں لگی بندھی روزی کو لات مار کر نہیں جانا چاہیے۔ یہاں ناروے میں ایسے بہت سے لوگوں کو جانتا ہوں جو پاکستان سے بڑی بڑی نوکریاں چھوڑ کر "دور کے ڈھول سہانے" خواب دیکھ کر یورپ آئے اور یہاں آکر اب برتن مانجھ رہے ہیں! اسلئے بہتر ہے کہ اپنے ملک میں ہی رہیں اور وہیں کام کریں، ماسوائے کوئی بہت ارجنٹ مسئلہ ہو!

پڑھنے اور ملازمت کے لیے باہر جانا بہتر مستقبل کی ضمانت بن سکتا ہے، جبکہ غیر قانونی طور پر باہر آنا یا سیاسی پناہ حاصل کرکے رہنا اور چوری چھپے کام کرنا اپنی زندگی کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
میرا تو یہی‌ خیال ہے کہ دبئی میں ان کو اچھا کام مل گیا ہو گا اسی لیے گھر بار چھوڑ کر پردیسی ہو رہے ہیں۔

خرم بھائی جہلم کا کیا بنے گا؟
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آُپ سب کا بہت شکریہ اللہ کا فصل ہے میں یہاں ٹھیک تھا لیکن اتنا ٹھیک نہیں تھا کے شادی کے بعد میں خوشگوار زندگی گزار سکتا ابو ظہبی میں اچھی جاب ملی ہے۔ میں پاکستانی ہوں اور میری سوچ بھی یہی تھی کے جو کچھ باہر جا کر کرنا ہے وہ پاکستان میں ہی کیوں نا کروں لیکن حالات ایسے ہیں کہ انسان پاکستان میں اس وقت تک کچھ نہیں کر سکتا جب تک وہ بہت بڑا آدمی یا پھر کسی سیاسی پالٹی کا اہم رکن نہ ہو ۔ خیر میں باہر کمپیوٹر کی جاب کے لیے جا رہا ہوں اس کے علاوہ فوٹو کاپیر (فوٹو سٹیٹ مشن) ٹیکنیشن ہوں اور سارے بات کر لی ہے اللہ کے کرم سے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا آپ سب کی دعاوں گا ساتھ رہا تو انشاءاللہ کامیاب ہو جاؤں گا
میں کسی قسم کے کام سے نہیں ڈرتا جتنی مرضی محنت کرنی ہو اللہ کے فصل سے کرتا ہوں ۔ اس سلسلے میں ایک مثال دوں گا
جب میں چاندنی چوک کام سیکھ رہا تھا اس وقت میں ڈھوک حسو سے چاندنی چوک تک پیدل جاتا تھا وجہ یہ تھی مجھے ایک سال تک تنخواہ نا لینے کی شرت پر کام پر رکھا گیا تھا خیر یہ تو گزری باتیں ہیں

باجو آپی میں بتائیں بغیر بھی جا سکتا تھا لیکن 4 سال نوکری کرنے کے بعد میرے دل نے یہ مناسب نا سمجھا کے ان کے نا بتاؤں ۔ مجھے پتہ تھا وہ مسئلہ کھڑا کریں گے لیکن یہ نہیں پتہ تھا کہ وہ لوگ بھی مسئلہ کھڑا کریں گے جو مجھے بیٹا بیٹا کہہ کر کام کرواتے تھے

نبیل بھائی آپ نے ٹھیک کہاں وہ میرے بقایا جات ہی روک رہے ہیں میں نے کہا ٹھیک ہے آپ روک لو لیکن مجھے نہیں چاہے یہ سب کچھ لیکن میں چاہتا ہوں کہ یہاں سے جانے کے بعد وہ مجھے اچھے الفاظ میں یاد کریں
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میرا تو یہی‌ خیال ہے کہ دبئی میں ان کو اچھا کام مل گیا ہو گا اسی لیے گھر بار چھوڑ کر پردیسی ہو رہے ہیں۔

خرم بھائی جہلم کا کیا بنے گا؟

شمشاد بھائی آپ کو یاد نہیں میں نے پہلے ہی کہا تھا آپ کو کہ اب جہلم والا کام 2 سال بعد ہو گا ہی ہی ہی
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کہتے ہیں لگی بندھی روزی کو لات مار کر نہیں جانا چاہیے۔ یہاں ناروے میں ایسے بہت سے لوگوں کو جانتا ہوں جو پاکستان سے بڑی بڑی نوکریاں چھوڑ کر "دور کے ڈھول سہانے" خواب دیکھ کر یورپ آئے اور یہاں آکر اب برتن مانجھ رہے ہیں! اسلئے بہتر ہے کہ اپنے ملک میں ہی رہیں اور وہیں کام کریں، ماسوائے کوئی بہت ارجنٹ مسئلہ ہو!

جی بھائی آپ نے ٹھیک کہا لگی بندھی نوکری چھوڑنی نہیں چاہے لیکن جب آپ کو لگی بندھی نوکری سے اچھی نوکری مل رہی تو تو وہ بھی چھوڑنی نہیں چاہے ہر انسان اچھے سے اچھے کی طرف چانا چاہتا ہے اس لے کچھ نا کچھ کرنا پڑتا ہے آپ یقین کریں مجھے اس سے اچھی نوکری مل رہی ہے اس لے جا رہا ہوں بس آپ میرے لے دعا کریں شکریہ

اگر اچھا موقع مل رہا ہے تو اس سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
جی اچھا موقع مل رہا ہے اس لے جا رہا ہوں شمشاد بھائی ورنہ میں پاکستان کو چھوڑنے والا نہیں تھا باجو آپی جانتی ہیں ان سے اکثر میری بحث ہوتی رہتی تھی اس بارے میں کیوں باجو آپی

جاتے ہوئے تحریری طور پر آگاہ کردینا چاہیئے ۔ یہ آسان طریقہ ہے

جی زین بھائی تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے اسی لے تو مسئلہ بن رہا ہے :grin:
کیوں ان لوگوں کو کیا تکلیف ہوتی ہے جو چھوڑتے ہی نہیں :worried: خرم کو کیوں نہیں جانے دے رہے :worried:
خرم بتائے بغیر ہی نکل لو :party:

میں نے ان کو کہا ہے اگر اپ سیدی طرح نہیں مانتے تو کل سے میں نہیں آ رہا
اب وہ کچھ نرم ہو گے ہیں

یہ کیا بات ہوئی خرم بھائی کام نہیں کرنا چاہتے ان کے پاس تو کیا زبردستی ہے ان کی بھئی ہم آزاد شہری ہیں دل کرے کام کریں دل کرے نا کرین دل کرے دبئی کیا چاند پر جائیں خرم بھائی ان سے قطع تعلق کر کے چلے جاؤ دبئی افسوس کی بات ہے 4 سال کام کے بعد ایسا رویہ خود غرضی کی حد ہے کسی نے 4 سال کام کیا ان کے ساتھ بے دید لوگ ہوں گےوہ۔جب کہ اچھی طرح وہ جانتے ہو گے دوبئی کا ویزہ ملنے کے بعد خرم بھائی وہاں کام نہیں کریں گے یہ نا ممکن ہے پھر بھی۔

بھائی آپ ان کے قیدی نہیں چھوڑ کر چلے جاؤ بس۔:mad:

بھائی آپ نے کبھی نوکری کی ہے ہی ہی ہی بھائی جانی جب نوکری کریں گے تو پتا چلے گا چلے میرے لے دعا ضرور کرنا بہت شکریہ
 
عسکری

معطل
بھائی آپ نے کبھی نوکری کی ہے ہی ہی ہی بھائی جانی جب نوکری کریں گے تو پتا چلے گا چلے میرے لے دعا ضرور کرنا بہت شکریہ

پر میں نے تو 5 سال سے نوکری کی ہوئی ہے اب ایک ملٹی نیشنل مین نوکری ہے خرمبھائی نے مجھے نکما بنا دیا افففففففففففففففففففف
 
علی ذاکر

محفلین
میرا بھی آپ کو یہی مشورہ خرم صاحب کہ اگر آپ کو ایک اچھا موقع مل رہا ہے تو اسے ہاتھ سے جانے نہ دیں کیونکہ ایسے موقع بار بار نہیں ملتے!
ماسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top