نیا سکول - داخلہ کھلا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
میں حاضری لیتی ہوں دیتی نہیں

بلکہ میں کسی کو کچھ بھی نہیں دیتی سواے دعاؤں کے
 

شاکرالقادری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
آپ کی درخواست پر غور کرنے کے لیے آپ کو اپنی ماہانہ آمدنی کا سرٹیفیکیٹ 30 روپے کے اسٹامپ پیپر پر لکھ کر اوتھ کمشنر اور مجسٹریٹ درجہ اول سے تصدیق کروا کے پیش کرنا ہو گا۔
لیں پھر یوں کرتے ہیں کہ آپ مجھے یہاں ٹیچر رکھ لیں
اس طرح تنخواہ کا حق دار تو قرار پائونگا
ہاتھ لا استاد کیوں کیسی کہی
فیس بھی معاف اور بھاری بھرکم تنخواہ کے علاوہ کرسی پر بیٹھے بیٹھے خواب خرگوش کےے مزے علاحدہ
:lol: :lol: :lol:
 

جیہ

لائبریرین
جی آپ کی حاضری لگا لیتی ہوں

ویسے حاضری لگا دینا صحیح ہے یا لگا لینا؟

دونوں میں فرق کیا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی کوئی آسامی خالی نہیں ہے۔ اگلی سہ ماہی میں معلوم ہو گا کہ کتنی آسامیاں خالی ہوئی ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
جیہ نے کہا:
جی آپ کی حاضری لگا لیتی ہوں

ویسے حاضری لگا دینا صحیح ہے یا لگا لینا؟

دونوں میں فرق کیا ہے؟
استاد یا استانییاں حاضری لیتی ہیں۔ لیکن سوال لگا دینے اور لگا لینے کا ہو تو خود اپنی حاضری لگا لی جاتی ہے لیکن دوسروں کی لگا دی جاتی ہے۔ یہ فرق ہے میری رائے میں جو ضروری نہیں کہ ناقص ہی ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
کل میں نے افطاری پر جانا ہے اور جانا بہت دور ہے، واپسی میں دیر ہو جائے گی۔ چلیں آدھی چھٹی دے دیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top