نیا سکول - داخلہ کھلا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
ضبط اتنی جلدی ضبط کا دامن ہاتھ سے چھوٹ گیا :(

جناب بالکل ملیں گی، لیکن ابھی اس کا ذکر مت کریں‌ :D
 

شمشاد

لائبریرین
بھئی وہ پتہ نہیں کہ رویت ہلال کمیٹی کس دن عید مناتی ہے۔
اب دیکھیں ویسے تو پاکستان اور سعودی عرب کا صرف دو گھنٹے کا فرق ہے اور انہوں نے پورے دو دن کا فرق ڈال دیا۔ ان کو دو دن چاند ہی نظر نہیں آیا۔

ارے بھائی جن کو زمین پر چلتے پھرتے چاند نظر نہیں آتے انہیں آسمان کا چاند کہاں نظر آئے گا۔ :wink:
 

عمر سیف

محفلین
کل کے اخبار میں تھا کہ چارسدہ میں 24 کو عید ہوگی۔ اب یہ چارسدہ کھدھر ہے معلوم نہیں، اتنا معلوم ہے کہ پاکستان میں ہی کہیں ہے۔ اگر تو بلوچستان یا سرحد میں ہے تو پھر پاکستان میں 25 کو ہوگی۔ ایک دن بعد ہی کرتے ہیں۔
ویسے بھی مفتی مجیب الرحمٰن کو عید کا چاند بہت جلدی نظر آتا ہے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
چارسدہ صوبہ سرحد میں ہے۔

اور چاند مفتی صاحب نے اکیلے تھوڑا ہی دیکھنا ہے۔ اب ایک چاند ہو گا اور دیکھنے والے کتنے؟ کس کس کو نظارہ دے گا؟ :wink:
 

عمر سیف

محفلین
ویسے میں کسی چاند سے کم نہیں :oops: پر میں ابھی اس چاند کی بات کر رہا ہوں جو عید کے قریب قریب نظر آتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
درست شمشاد، اگر رجسٹر تمھارے پاس بھی ہو تو میری حاضری لگا دو، قیصرانی ماٹ صاب تو ابھی محوَِ خواب ہوں گے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top