نیا سکول - داخلہ کھلا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
شائستہ آپ کو شاید معلوم نہ ہو کہ زاویہ 1 اور 2 مکمل محفل کی لائبریری میں موجود ہے۔ اور غالباّ اب تو زاویہ 3 پر بھی برقیانے کا کام ہو رہا ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
برف کا اپنے پانی میں ہی پگھل جانا اس کا مقدر ہوتا ہے ۔
( وطن سے دور رہ کر وطن کو نظرانداز کرنے والوں لے لیے)
 

شائستہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
شائستہ آپ کو شاید معلوم نہ ہو کہ زاویہ 1 اور 2 مکمل محفل کی لائبریری میں موجود ہے۔ اور غالباّ اب تو زاویہ 3 پر بھی برقیانے کا کام ہو رہا ہے۔
جی شمشاد جی ،،، مجھے معلوم ہے ،،، لیکن شرط تو صرف اچھی بات کرنے کی ہے نا ،، حاضری کے لیے
 

قیصرانی

لائبریرین
سندباد نے کہا:
میری تجویز ہے کہ آپ کو بھی پہلی حاضری یا اپنی حاضری خود ایک خوب صورت پیغام دے کر لگانی چاہئے۔
جزاک اللہ بھائی جی اور آپ نے بالکل بجا کہا جناب :) ابھی لیں

کسی کی پیٹھ پیچھے وہ بات مت کہو جو اس کے منہ پر نہ کہہ سکو

اسی خوشی میں‌آپ کی ایک اور حاضری لگا دی گئی :)
 

قیصرانی

لائبریرین
Shaista نے کہا:
سندباد ، بالکل ٹھیک کہا، آپ نے استاد کو بھی اچھی بات کرنی چاہیے نا،،،،
اشفاق احمد کی زاویہ سے اقتباس ہے
زندگی گزارنے کے لیے تحفوں کی استقامت اور اس کی معنوی طاقت کا سہارا پکڑنے کی شدت سے ضرورت ہے۔ چاہے کوئی بھی چھوٹی سے چھوٹی چیز ہی کیوں نہ ہو دکھاوے اور لالچ سے ہٹ کر تحفہ میں دی جانی چاہیے۔ چاہے گڑ کی ایک ڈھیلی ہی سوغات کے طور پر ہی کیوں ‌نہ دی جائے لیکن یہ رشتے تحفے اور باتیں ہماری زندگی سے نکلتی جا رہی ہیں اور ہم اس سے دور ہوتے چلے جارہے ہیں۔ ہمیں اس کے قریب ہونے کی ضرورت ہے۔

قیصرانی ،،،، جب لاگ ان ہوں‌تو میری حاضری بھی لگادیں پلیز
آپ کا بھی بہت شکریہ کہ اچھی کہی گئی بات سے اتفاق کیا :)

آپ کی حاضری لگ گئی :)
 

الف عین

لائبریرین
ایک دعائیہ شعر سنا دوں، معلوم نہیں کس کس کو سمجھ میں آتا ہے، اس میں بھی ایک قول ہی ہے:

دنیا ہے جنگل کا سفر
لچھمن جیسا بھائ دے

لگے گی حاضری میری؟
 

شمشاد

لائبریرین
چاول کی قسمت
ڈھیر سارے پانی میں اُگتا ہے، پانی میں پکتا ہے اور پانی بن کر نکل جاتا ہے۔
 

عمر سیف

محفلین
Dont Hesitate to take a bold step Bcoz u Cannot cross a Canal in two steps ...

اس کو اردو کر لیں۔ آج کی اچھی بات
اور میری حاضرہ لگا دیں۔
 

ماہ وش

محفلین
تاریخ‌ راکھ کا ڈھیر ہے ۔۔


لیں‌ جی آج تو بہت سارے بچے آئے ہوئے ہیں‌ سکول میں‌ ،، سب کو پہلا سبق یاد کرنا ہوگا آج ۔۔ پہلا سبق ہے صبح‌ہوئی دادی امان نے مرغی کا دڑبہ کھولا۔۔ چلو سب یاد کرو ۔زور زور سے ہل ہل کر یاد کرو
 

نوید ملک

محفلین
السلام علیکم ۔ اگر نئی روشنی سکول ہے تو جناب ہمیں بھی داخلہ دے دیں ۔ہم بھی امتیازی نمبروں سے فیل ہوتے رہے ہیں ۔
ویسے آتے ہی جو سبق ملا وہ بھی مشکل تھا ، محترم استاد جی میں سبق یاد تو کر لوں اگر یہ حوصلہ دیں کہ سبق کی اگلے لائن ہو گی۔۔۔۔ صبح‌ہوئی دادی امان نے مرغی کا دڑبہ کھولا۔۔ تو اس میں سے بروسٹ نکلا ۔۔
 

شائستہ

محفلین
نوید ملک نے کہا:
السلام علیکم ۔ اگر نئی روشنی سکول ہے تو جناب ہمیں بھی داخلہ دے دیں ۔ہم بھی امتیازی نمبروں سے فیل ہوتے رہے ہیں ۔
ویسے آتے ہی جو سبق ملا وہ بھی مشکل تھا ، محترم استاد جی میں سبق یاد تو کر لوں اگر یہ حوصلہ دیں کہ سبق کی اگلے لائن ہو گی۔۔۔۔ صبح‌ہوئی دادی امان نے مرغی کا دڑبہ کھولا۔۔ تو اس میں سے بروسٹ نکلا ۔۔
نوید کھانے پینے کے کافی شوقین لگ رہے ہیں‌ آپ ،،، ڈربے سے بروسٹ :roll:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top