نیا سکول - داخلہ کھلا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
ایسا کام جس سے کسی کے لبوں پر مُسکراہٹ پھیل جائے خدا کے نزدیک نیک اور پسندیدہ ہے
ماسٹر صاحب کہاں ہیں ۔۔۔میری حاضری کون لگائے گا۔۔۔ :roll:
اہا، سارہ خان آئی‌ ہیں‌جن کی تجویز پر یہ سلسلہ شروع ہوا

جی بالکل آپ کی بھی حاضری لگ گئی ہے :)
 

قیصرانی

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
بلکل صیح کہا آپ نے :D میں نے بھی موبائل ٹون الگ الگ سبکی کر رکھی ہیں پتا لگ جاتا ہے کون ہے ۔ جیسے کہ گھر سے باہر نکلتے ساتھ ہی گھر سے مناہل کا فون آجاتا ہے روتے ہوئے کہ اس نے مارہ ہے تو فلاں لینا ہے تو اسکے کال کرتے ساتھ ہی میری رنگِ ٹون بچہ روتے آتا ہے ۔ :lol: پہلے تو میں بھی گبھرا گئی میرے پرس میں اک ، دو مہینے کا بچہ کون رورہا ہے اب عادت پڑگئی مگر اب باقی کؤئی سنے تو گبھرا کے ادھر ادھر نظر ڈالتے ہیں کون رورہا ہے اور کدھر ہے ۔ :lol:
اک کالر پر میں نے پنجابی ٹون سیٹ کر رکھی ہے کہ کال آتے ہی ٹون ہےکہ چوؤل دا فون آگیا :D اس لئے کبھی کوئی سنے بھی تو گوروں کو کیا پتا کیا ٹؤن میں بولا جارہا ہے ۔ :p

:lol:
بہت خوب باجو، بڑا مزہ آیا :)
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ کی حاضری لگ گئی، ویسے مجھے یاد نہیں‌رہا، ایک دن میں ایک اچھی بات کافی ہے، آپ دوبارہ بھی اسی کی بنیاد پر حاضری لگوا سکتے ہیں :)
 

ماہ وش

محفلین
یہ لا آف دی یونیورس ہے ، بچے چل کر اسکول جاتے ہیں‌اور دوڑ‌کر گھر واپس آتے ہیں‌۔۔

آپ سب بچے اچھے بچے بنیں‌اور ایک لائن میں‌کھڑے ہو جائیں‌اب قومی ترانہ ہوگا ،، کون لیڈ ‌کرے گا ہاتھ کھڑا کریں‌ ، چلیں‌ قیصرانی کو بولنے کا سب سے زیادہ شوق ہے ان کو موقع دیتے ہیں‌ ۔۔ ایک دو تین قومی ترانہ
 

قیصرانی

لائبریرین
جی ماہ وش، آپ کی بھی حاضری لگ گئی :) اور یہ رہا قومی ترانہ


قومی ترانہ

پاک سر زمین شاد باد
کشورِ حسین شاد باد

تو نشانِ عزم عالی شان
ارض پاکستان

مرکز یقین شاد باد

پاک سر زمین کا نظام
قوت اخوت عوام

قوم ملک سلطنت
پائیندہ تابندہ باد

شاد بادمنزل مراد

پرچم ستارہ و ہلال
رہبر ترقی و کمال

ترجمان ماضی شان حال
جان استقبال

سایہ خدائے ذوالجلال​
 

الف عین

لائبریرین
مجھے کیا جن گن من گانا ہوگا؟؟؟؟؟؟؟
خیر ایک قول سن لو۔۔
کنواں خشک ہونے کے بعد پانی کی قفر و قیمت معلوم ہوتی ہے۔
(انگریزی سے ترجمہ(
میری حاضری پکّی؟
 

سندباد

لائبریرین
بے وقوف کے ساتھ جنت میں‌ بیٹھنے سے عقل مند کے ساتھ قید خانے میں بیٹھنا بہتر ہے۔

کیا میری حاضری لگ جائے گی؟
 

سندباد

لائبریرین
حاضری لگانے کا شکریہ قیصرانی صاحب!
کیا کلاس میں صرف شاگرد لوگ ہی اچھی بات کہہ کر حاضری کے لئے گزارش کریں گے یا استاد صاحب (حاضری لگانے والے) بھی کلاس میں کوئی اچھی بات کہیں گے؟ میری تجویز ہے کہ آپ کو بھی پہلی حاضری یا اپنی حاضری خود ایک خوب صورت پیغام دے کر لگانی چاہئے۔
 

شائستہ

محفلین
سندباد نے کہا:
حاضری لگانے کا شکریہ قیصرانی صاحب!
کیا کلاس میں صرف شاگرد لوگ ہی اچھی بات کہہ کر حاضری کے لئے گزارش کریں گے یا استاد صاحب (حاضری لگانے والے) بھی کلاس میں کوئی اچھی بات کہیں گے؟ میری تجویز ہے کہ آپ کو بھی پہلی حاضری یا اپنی حاضری خود ایک خوب صورت پیغام دے کر لگانی چاہئے۔
سندباد ، بالکل ٹھیک کہا، آپ نے استاد کو بھی اچھی بات کرنی چاہیے نا،،،،
اشفاق احمد کی زاویہ سے اقتباس ہے
زندگی گزارنے کے لیے تحفوں کی استقامت اور اس کی معنوی طاقت کا سہارا پکڑنے کی شدت سے ضرورت ہے۔ چاہے کوئی بھی چھوٹی سے چھوٹی چیز ہی کیوں نہ ہو دکھاوے اور لالچ سے ہٹ کر تحفہ میں دی جانی چاہیے۔ چاہے گڑ کی ایک ڈھیلی ہی سوغات کے طور پر ہی کیوں ‌نہ دی جائے لیکن یہ رشتے تحفے اور باتیں ہماری زندگی سے نکلتی جا رہی ہیں اور ہم اس سے دور ہوتے چلے جارہے ہیں۔ ہمیں اس کے قریب ہونے کی ضرورت ہے۔

قیصرانی ،،،، جب لاگ ان ہوں‌تو میری حاضری بھی لگادیں پلیز
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top