نیا سکول - داخلہ کھلا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
شمشاد نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
ایک دن میں دو دفعہ بھی حاضری لگوا سکتے ہیں کیا۔۔۔۔ :roll:

آپ جتنی دفعہ بھی اقوالِ زریں لیکر آئیں گی، اتنی دفعہ حاضری لگ جائے گی۔

(اقوال مِس زریں بھی لکھے جا سکتے ہیں۔ :wink: )

:p :) ۔۔۔۔۔کوئی مس زریں جاننے والی نہیں ۔۔۔۔کہیں ملیں تو ضرور لکھیں گے ان کے اقوال بھی۔۔۔۔ :p
 
شمشاد

لائبریرین
یہ بھی بین الاقوامی شخصیت ہیں۔ اور ان کے جید محاورے تو بہت ہی مقبول ہیں۔ جیسے :

کالج : فیشن کرنے کی جگہ
فون : ہمیشہ غلط نمبر پر صحیح بات کرواتا ہے

وغیرہ وغیرہ
 
قیصرانی

لائبریرین
جی ضبط آپ کی حاضری لگ گئی

استاد محترم، دست بستہ التماس ہے کہ اب سے حاضری کی شرط یہ رکھ دی گئی ہے کہ کم از کم ایک اچھی بات بتائی جائے تو حاضری لگے گی۔ امید ہے کہ آپ نہ صرف یہ کہ برا نہیں‌ مانیں‌گے بلکہ ہمیں اچھی بات سے بھی نوازیں گے
 
سارہ خان

محفلین
اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا تو یقیناً تم نے دنیا کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا۔“

(خلیل جبران)

میں بھی حاضر ہوں ماسٹر صاحب ۔۔۔بمع ہوم ورک ۔۔۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
اکثر سنتے ہیں کہ دل کو دل سے راہ ہوتی ہے، کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ کون سی راہ ہوتی ہے اور آیا یہ کچی راہ ہوتی یا پکی، میرا مطلب ہے کہ یہ راہ گاؤں والی پگڈنڈی ہوتی ہے یا پکی سڑک ہوتی ہے جس پر کار وغیرہ دوڑ سکے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت اچھے سارہ خان۔ آپ کی حاضری بھی ہو گئی :)

اس عظیم یہودی فلاسفر کا قول بہت دن بعد سننے کو ملا
 
قیصرانی

لائبریرین
فرزوق بھائی آپ کی حاضری بھی لگ گئی

کل سے ہم نے یہ اصول بنایا ھے کہ جب تک کوئی اچھی بات نہ بتائیں گے، حاضری نہیں لگے گی۔ چونکہ آپ بہت سارے دنوں بعد تشریف لائے ہیں، اس لیے آپ کو آج چھوٹ دی جاتی ہے

اللہ کرے اب استاد محترم ناراض نہ ہوں :(
 
ظفری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
اکثر سنتے ہیں کہ دل کو دل سے راہ ہوتی ہے، کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ کون سی راہ ہوتی ہے اور آیا یہ کچی راہ ہوتی یا پکی، میرا مطلب ہے کہ یہ راہ گاؤں والی پگڈنڈی ہوتی ہے یا پکی سڑک ہوتی ہے جس پر کار وغیرہ دوڑ سکے؟

آج کل تو دل بھی جیب میں قیام پذیر ہوگیا ہے ۔ لہذاٰ اب دل کو دل سے نہیں ۔۔ جیب کو جیب سے راہ ہوتی ہے ۔
:wink:
(ظفری جبران )
:lol:

شمشاد بھائی اور قیصرانی اب تو میری بھی حاضری پکی ہوگئی ہے ناں ۔ :wink:
 
الف عین

لائبریرین
اوہو تو اب تو سوچ سمجھ کر آنا پڑے گا۔ ایک مس زریں یا مسز زریں ہمارے گھر میں برتن دھوتی تھی، معلوم نہیں‌کہاں ہے کہ اس کے اقوال حاصل کئے جائیں۔
تو ایک میرا مقولہ۔
آدمی آج کل اپنے موبائل کی رنگ ٹون سے پہچانا جاتا ہے۔
اب تو میں حاضر ہوں‌نا یا اب بھی غیر حاضر مانا جاؤں گا؟
 
سارہ خان

محفلین
ایسا کام جس سے کسی کے لبوں پر مُسکراہٹ پھیل جائے خدا کے نزدیک نیک اور پسندیدہ ہے
ماسٹر صاحب کہاں ہیں ۔۔۔میری حاضری کون لگائے گا۔۔۔ :roll:
 
تیشہ

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
اوہو تو اب تو سوچ سمجھ کر آنا پڑے گا۔ ایک مس زریں یا مسز زریں ہمارے گھر میں برتن دھوتی تھی، معلوم نہیں‌کہاں ہے کہ اس کے اقوال حاصل کئے جائیں۔
تو ایک میرا مقولہ۔
آدمی آج کل اپنے موبائل کی رنگ ٹون سے پہچانا جاتا ہے۔
اب تو میں حاضر ہوں‌نا یا اب بھی غیر حاضر مانا جاؤں گا؟

بلکل صیح کہا آپ نے :D میں نے بھی موبائل ٹون الگ الگ سبکی کر رکھی ہیں پتا لگ جاتا ہے کون ہے ۔ جیسے کہ گھر سے باہر نکلتے ساتھ ہی گھر سے مناہل کا فون آجاتا ہے روتے ہوئے کہ اس نے مارہ ہے تو فلاں لینا ہے تو اسکے کال کرتے ساتھ ہی میری رنگِ ٹون بچہ روتے آتا ہے ۔ :lol: پہلے تو میں بھی گبھرا گئی میرے پرس میں اک ، دو مہینے کا بچہ کون رورہا ہے اب عادت پڑگئی مگر اب باقی کؤئی سنے تو گبھرا کے ادھر ادھر نظر ڈالتے ہیں کون رورہا ہے اور کدھر ہے ۔ :lol:
اک کالر پر میں نے پنجابی ٹون سیٹ کر رکھی ہے کہ کال آتے ہی ٹون ہےکہ چوؤل دا فون آگیا :D اس لئے کبھی کوئی سنے بھی تو گوروں کو کیا پتا کیا ٹؤن میں بولا جارہا ہے ۔ :p

:lol:
 
قیصرانی

لائبریرین
ظفری نے کہا:
آج کل تو دل بھی جیب میں قیام پذیر ہوگیا ہے ۔ لہذاٰ اب دل کو دل سے نہیں ۔۔ جیب کو جیب سے راہ ہوتی ہے ۔
:wink:
(ظفری جبران )
:lol:

شمشاد بھائی اور قیصرانی اب تو میری بھی حاضری پکی ہوگئی ہے ناں ۔ :wink:
بالکل جناب، حاضری پکی ہو گئی، ویسے خلیل جبران نے واقعی یہ کہا تھا؟ :D
 
قیصرانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
اوہو تو اب تو سوچ سمجھ کر آنا پڑے گا۔ ایک مس زریں یا مسز زریں ہمارے گھر میں برتن دھوتی تھی، معلوم نہیں‌کہاں ہے کہ اس کے اقوال حاصل کئے جائیں۔
تو ایک میرا مقولہ۔
آدمی آج کل اپنے موبائل کی رنگ ٹون سے پہچانا جاتا ہے۔
اب تو میں حاضر ہوں‌نا یا اب بھی غیر حاضر مانا جاؤں گا؟
بالکل جناب استاد محترم، آپ بے شک حاضر ہیں‌ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top