نیا سکول - داخلہ کھلا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
حضرت انس رضی اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے کبیرہ گناہوں کے متعلق فرمایا کہ (وہ یہ ہیں) اللہ کے ساتھ شرک کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا اور (ناحق) قتل کرنا اور جھوٹی بات کرنا (یا جھوٹی گواہی دینا)۔ (مسلم)
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
حضرت انس رضی اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے کبیرہ گناہوں کے متعلق فرمایا کہ (وہ یہ ہیں) اللہ کے ساتھ شرک کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا اور (ناحق) قتل کرنا اور جھوٹی بات کرنا (یا جھوٹی گواہی دینا)۔ (مسلم)
جزاک اللہ۔ شمشاد بھائی آپ کی حاضری لگ گئی
 

فرذوق احمد

محفلین
عورت سے باتیں کرتے وقت وہ سنئے جو اُس کی آنکھیں کہتی ہیں
وکٹر ہیوگو

اب تو حاضری لگ جائے گی نہ ۔۔بھئی کیوں نہیں لگے گی ،،اتنی اچھی بات کہی ہے :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
سانسوں کی آمد و رفت ہی زندگی نہیں زندگی تو اس کی ہے جس کے دل کی دھڑکن بند ہوتے ہی خوشبو بن کر دوسرے انسانوں کے دلوں کی دھڑکن بن جائے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آج کی اچھی بات میری طرف سے

کسی کو گالی دینے سے اس کی شان میں‌کمی نہیں‌ہوتی، لیکن جو گالی دیتا ہے، وہ ضرور اپنا آپ دکھا دیتا ہے
 

نوید ملک

محفلین
ابھی بازار سے واپس آ رہا ہوں اس لئےصرف یہی یاد ہے
“ادھار محبت کی قینچی ہے “

کیا لگ جائے گی حاضری ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

سارہ خان

محفلین
“ جب تمہیں اپنے گناہوں پر شرمندگی اور نیکیوں پر خوشی ہو تو سمجھ لینا کہ تم مومن ہو “۔

میں بھی حاضر ہوں ۔۔۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
اچھی باتیں اپنی جگہ لیکن کبھی کبھار تفریح بھی ہونی چاہیے ناں سکول میں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دو دوست باتیں کر رہے تھے۔
پہلا “ میں نے کل سمندر سے ڈھائی ٹن وزنی مچھلی پکڑی ہے۔“

دوسرا “ میں نے کل سمندر میں ڈوری ڈالی تو جلتی ہوئی لالٹین نکلی۔“

پہلا “ نہیں تم جھوٹ بولتے ہو۔“

دوسرا “ اچھا تم مچھلی کا وزن کم کرو میں لالٹین بجھا دیتا ہوں۔“
 

فرذوق احمد

محفلین
عورت میں ایک کمزوری ہے ،جس کا علاج تحمل ہے اسے رنج نہیں دینا چاہئے بلکہ کے اس کا رنج سہنا چاہئے
امام غزالی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top