نیا شادی دفتر

میم نون

محفلین
مشکل یہ ہے کہ اس وقت صرف رشتہ کرانے والی مائی کی ہی ضرورت ہے۔

آپ ہمارا فارم بھر کر دے دیں پھر دیکھتے ہیں آپ کے لیے کوئی مناسب رشتہ۔

چلیں جب تک کوئی اچھی سی آسامی نہیں بنتی مجھے منگنی، شادی بیاہ اور دیگر مواقعوں کے لیئے کارڈ ڈیزائنر رکھ لیں

ٹھیک ہے۔ اگر فارم قابل قبول ہوا تو آپ کو فیس میں خاص رعایت دی جائے گی۔

دیکھیں جی میرے لیئے پہلا رشتہ تو فری میں ہونا چاہیئے :grin:
 

میم نون

محفلین
جی بالکل :grin:

نہیں بھائی فی الحال تو ایک ہی کافی ہے،
لیکن ایسا بولوں گا تب ہی تو شادی دفتر والے پہلا رشتہ مفت میں کرا دیں گے کہ اگلی بار اسکی اچھی حجامت کر لیں گے۔
 

میم نون

محفلین
جناب دو امیدوار تو ہو گئے ہیں، میں اور درویش بھائی
ہاں وہ الگ بات ہے کہ درویش بھائی کا دل کہیں اٹک گیا ہے :laugh:
 

میم نون

محفلین
نہیں نہیں، پہلے والا آپشن درست ہے :grin:
اٹک شہر میں جا کر کیا کرنا ہے۔

شمشاد بھائی ابھی دوسرے صفحے پر کام کرنے کو دل نہیں کر رہا، اور اسکے لیئے محفل سے بھی نکلنا ہو گا، اس لیئے اگر تو سونے سے پہلے وقت ملا تو تیار کر لوں گا نہیں تو کل :)
 

شمشاد

لائبریرین
c.jpg


یہ پڑھی لکھی ہے۔ آنکھ میں تھوڑا سا فرق ہے لیکن سیکورٹی کے کام لیے بہت کارآمد ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
a.jpg


ان دونوں میں سے کسی کو پسند کر لیں لیکن یاد رہے کہ جہیز میں کچھ نہیں ملنے کا۔
 

میم نون

محفلین
اللہ کا شکر ہے کہ آپنے یہ تصاویر درویش بھائی کے لیئے دکھائی ہیں، میرے لیئے ہوتیں تو مجھے تو دل کا دورہ پڑ جانا تھا :laugh:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیجیے یہ سمارٹ لیڈی دیکھیں، لیکن جلد فیصلہ کر لیں کہ اس کے اور بھی اُمیدوار ہیں۔

d.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے آپ کے لیے یہی ٹھیک ہے۔ نہیں تو مجھے اور بھی تصاویر دکھانی پڑیں گی۔
 

میم نون

محفلین
نہیں جی ہم نہیں مانتے :rondoo:

کوئی مائی ڈھونڈ کے لائیں جو رشتہ کروائے آپکو تو یہ کام بھی نہیں کرنا آتا :blush:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ شادی دفتر چند ایک کے سوا ہزاروں کامیاب شادیاں کروا چکا ہے۔ اور یہی اس کی مشہوری اور کامیابی کا راز ہے۔ اردو محفل کے بہت سے اراکین کی کامیاب شادیاں بھی اس دفتر کے توسط سے ہوئی ہیں۔ اور اتنی کامباب ہیں کہ ان میں سے بہت سے جوڑوں نے محفل میں آنا ہی چھوڑ دیا ہے۔

آخری کامیاب شادی خرم شہزاد خرم اور مسنز خرم شہزاد خرم کی ہوئی ہے۔
 
Top