نیا شادی دفتر

میم نون

محفلین
یاسر بھائی آتنی بھی کیا جلدی ہے، لائن میں لگیں اور اپنی باری کا انتظار کریں :grin:
تب تک اپنا تعارف کروائیں تعارف والے زمرے میں۔

شمشاد بھائی لیکن فارم ہے کہاں؟

درویش بھائی، جیسے ہی فارم مہیا کیا جاتا ہے آپ بھی اسے پر کر لیں، لیکن مرے بعد ہی جمع کروانا ہے، پہلے میری باری ہے :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
رجسٹریشن کروا کر آپ نے کیا کرنا ہے؟ایسے پروپوزل کروا دیں ۔ہم سوچ کر جواب دے دیں گے

ایسے ہی ایکدم سے پروپوزل کروا دیں، شادی بیاہ کا معاملہ ہے، کوئی بازار سے ٹینڈے خریدنے کی بات نہیں ہے کہ گئے اور خرید لائے۔

اپنا تعارف کروائیں، پھر بات آگے چلے گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
یاسر بھائی آتنی بھی کیا جلدی ہے، لائن میں لگیں اور اپنی باری کا انتظار کریں :grin:
تب تک اپنا تعارف کروائیں تعارف والے زمرے میں۔

شمشاد بھائی لیکن فارم ہے کہاں؟

درویش بھائی، جیسے ہی فارم مہیا کیا جاتا ہے آپ بھی اسے پر کر لیں، لیکن مرے بعد ہی جمع کروانا ہے، پہلے میری باری ہے :grin:

ہیں، ابھی تک آپ کو فارم نہیں ملا۔

ایسا کریں کہ آپ ایک فارم ڈیزائن کریں۔ پھر اس میں قطع برید کر لی جائے گی۔
 
میم نون

محفلین
اچھا، چلیں دیکھتا ہوں کہ آج سونے سے پہلے ہی ڈیزائن کر دوں، لیکن اسمیں لکھنا کیا ہے؟
میری اردو تو ایسی ہے کہ اگر مجھے خود سے لکھنا پڑا تو پھر تو دو تین مہینے لگ جائیں گے :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
یہ لیجیے ایک فوری رشتہ موجود ہے۔ اس کا اپنا کاروبار بھی ہے۔ ایک ہی برگر اور کوک پورے خاندان کے لیے کافی ہوتا ہے۔

HomeDelivery.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
بس سال چھ ماہ کا ہی فرق ہے لیکن اس کا کاروبار بھی تو دیکھیں اس کے لیے سال تو کیا پانچ سال کا فرق بھی نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔
 
میم نون

محفلین
نہیں جی کوئی اور تلاش کریں، اسے درویش بھائی کی لیئے رکھ لیں :grin:

میرا کمپیوٹر بڑا مٹھا چل رہا ہے، عام طور سے جب گرافکس کا کام کرتا ہوں تو باقی سب بند کر دیتا ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ذات پات کی کوئی قید نہیں۔

ظاہری طور پر جہیز بالکل نہیں لیا جائے گا۔

لڑکی یورپ یا امریکی کارڈ یا پاسپورٹ ہولڈر ہو تو ترجیح دی جائے گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
شادی کے خواہاں ہیں یا صرف منگنی تک ہی محدود رہنا چاہتے ہیں؟

پہلے سے شادی شدہ ہیں یا ابھی کنوارے ہیں؟

اگر پہلے سے شادی شدہ ہیں تو اب تک کتنی شادیاں کر چکے ہیں؟

موجودہ بیویوں کی تعداد کتنی ہے؟

کُل بچے کتنے ہیں اور ان کی عمریں کیا ہیں؟
 
mfdarvesh

محفلین
نہیں جی کوئی اور تلاش کریں، اسے درویش بھائی کی لیئے رکھ لیں :grin:

میرا کمپیوٹر بڑا مٹھا چل رہا ہے، عام طور سے جب گرافکس کا کام کرتا ہوں تو باقی سب بند کر دیتا ہوں۔
ہاں جی، درویشنیی ہی ہے، کام چل جائےگا

یہ ‘‘جاںاں‘‘ کس قسم کی ہے، کچھ اشارہ تو دیں۔
وہی جو اوپر نوید نے میرے لیے منتخب کی ہے :grin:
 
میم نون

محفلین
ذات پات کی کوئی قید نہیں۔

ظاہری طور پر جہیز بالکل نہیں لیا جائے گا۔

لڑکی یورپ یا امریکی کارڈ یا پاسپورٹ ہولڈر ہو تو ترجیح دی جائے گی۔

یہ تو امیدوار خود لکھے گا ناں، فارم میں تو اسے نہیں ڈال سکتے۔

شادی کے خواہاں ہیں یا صرف منگنی تک ہی محدود رہنا چاہتے ہیں؟

پہلے سے شادی شدہ ہیں یا ابھی کنوارے ہیں؟

اگر پہلے سے شادی شدہ ہیں تو اب تک کتنی شادیاں کر چکے ہیں؟

موجودہ بیویوں کی تعداد کتنی ہے؟

کُل بچے کتنے ہیں اور ان کی عمریں کیا ہیں؟

یہ تمام معلومات صفحہ نمبر 2 میں ہوں گی، پہلے صفحے پر جگہ نہیں بچی، شام کو اسے بھی تیار کروں گا، تب تک اگر کوئی اور اضافہ کرنا ہو تو وہ بھی بتا دیں۔
 
میم نون

محفلین
ہاں جی، درویشنیی ہی ہے، کام چل جائےگا

وہی جو اوپر نوید نے میرے لیے منتخب کی ہے :grin:

درویشنی دیکھ کر ہی خیال آیا تھا :grin:

تو پھر آپ کوئی نوید بھائی کے لیے ڈھونڈ دیں۔
کیوں مجھ پر ظلم کر رہے ہیں جی، درویش بھائی نے ایسا بدلا لینا ہے کہ توبہ توبہ :noxxx:
 
Top