نیا شادی دفتر

شمشاد

لائبریرین
آپ شادی دفتر کی فیس ادا کریں، نیا فارم پُر کریں اور میری ایڈوائزر کو دے دیں۔ باری آنے پر آپ کو مطلع کر دیا جائے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
ماہی پلیز ان کے ساتھ تھوڑی رعایت کر دینا کہ یہ بھی اپنے علاقے کے ہی ہیں۔ "رعایت" کا مطلب سمجھ گئی ہو ناں۔
یہ ایک بچوں کا اسکول چلاتے ہیں، مزید ایک کمپیوٹر کالج بھی چلاتے ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
ماہی پلیز ان کے ساتھ تھوڑی رعایت کر دینا کہ یہ بھی اپنے علاقے کے ہی ہیں۔ "رعایت" کا مطلب سمجھ گئی ہو ناں۔
یہ ایک بچوں کا اسکول چلاتے ہیں، مزید ایک کمپیوٹر کالج بھی چلاتے ہیں۔
شمشاد میاں یہ کیا ہورہا ہے آپی سب دیکھ رہی ہیں:unsure:
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد میاں یہ کیا ہورہا ہے آپی سب دیکھ رہی ہیں:unsure:
آپی خرم بھائی کو ہمسایہ ہونے کا فائدہ دیا جا رہا ہے۔ آخر حق ہمسائیگی بھی کوئی چیز ہے۔
اب اگر کل کو ماہی اپنے بچوں کو خرم کے اسکول میں داخل کروا دے تو وہ بھی حق ہمسائیگی استعمال کرتے ہوئے بچوں کی فیس تھوڑا ہی دے گی۔
 
پھر اتنی رعائت دی جاسکتی ہے ۔:):)
 
شمشاد

لائبریرین
چل رہا ہے جی۔ اللہ خیر کرئے جل کیوں جائے، ہاں کچھ لوگ ہمارے دفتر کی وجہ جل رہے ہوں تو الگ بات ہے۔

اس وقت تین عدد رشتے زیر غور ہیں۔ ایک تو بس پکا ہی سمجھیں۔
 
سید عمران

محفلین
ماہی پلیز ان کے ساتھ تھوڑی رعایت کر دینا کہ یہ بھی اپنے علاقے کے ہی ہیں۔ "رعایت" کا مطلب سمجھ گئی ہو ناں۔
یہ ایک بچوں کا اسکول چلاتے ہیں، مزید ایک کمپیوٹر کالج بھی چلاتے ہیں۔
اگر رعایت حاصل کرنے کےلیے کچھ چلانا شرط ہے تو جان لیجیے کہ ہم بھی لوگوں کو چلاتے ہیں!!!
 
سیما علی

لائبریرین
یعنی آپی کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے!!!
دیکھ لیا شمشاد میاں اب لوگوں کو چلانے کی کی بھی رعائت چاہیے۔۔۔:)
علی ظفر کل انہی کے لئیے تو گا رہے تھے؀
چل دل میرے چھوڑ یہ پھیرے
یہ دنیا جھوٹی لوگ لٹیرے
 
سیما علی

لائبریرین
علی ظفر کی اتنی ہمت!!!
اگر کسی کی کمائی میں باوجود کوشش، اضافہ نہ ہورہاہو، تو بڑے بوڑھے عموماًاُسے شادی کا مشورہ دیتے ہیں، لیکن موجودہ دَور میں بیوی آنے سے کمائی بڑھنے کے ساتھ ’’کھنچائی‘‘ کے دروازے بھی کُھل سکتے ہیں۔
مزید برآں بیوی اگر’’چاہ‘‘ سے لائی گئی ہو، تو ’’دھلائی‘‘کی لکیر ہاتھوں میں امڈ آنے کا خطرہ بھی لاحق رہتا ہے، جو تادَمِ مرگ مٹنے کا نام نہ لے گی۔
ایسا ہی ایک مظلوم میراثی شوہر کسی شادی میں زور زور سے ڈھول بجارہا تھا، جس کے دونوں طرف دو الگ الگ خواتین کی تصاویر چسپاں تھیں۔ کسی بزرگ نے پوچھا، ’’ارےمیاں! یہ کیا معاملہ ہے؟‘‘میراثی جھٹ بولا، ’’بڑے میاں! ایک تصویر بیگم کی ہے، تو دوسری ساس کی۔ گھر پہ تو ہر روز ہم ہی پٹتے ہیں، اس لیے یہاں موقع غنیمت جانتے ہوئے، بس، دے دھنا دھن۔‘‘
 
Top