نیا شادی دفتر

سیما علی

لائبریرین
اشتہار تو نایاب ہی ہے۔
Ycs0kr3_d.jpg
 
سیما علی

لائبریرین
ایک اور ضرورتِ رشتہ

ایک حسینہ مثلِ حور،چشم مخمور،چہرہ پُر نور،باتمیز باشعور، سلیقے سے معمور، نزاکت سے بھرپور، پردے میں مستور، خوش اخلاقی میں مشہور۔۔۔۔۔
باہنر سلیقہ مند،صوم و صلوۃ کی پابند، کسی کو نہ پہنچائے گزند، نہ کوئی بھابھی نہ کوئی نند، ستاروں پہ نہ سہی چھت پہ ڈالے کمند، صاف کرے گھر کا گند۔۔۔۔۔
باادب باحیاء، پیکرِ صدق و صفا، اک مثالِ وفا، سب کی لے دعا، نہ ہو کسی سے خفا، نہ کرے کسی کا گلا نرالی ہو جسکی ادا، ہو باصفا۔۔۔
نہ شائق سُرخی وکریم ،اعلی تربیت و تعلیم، سیرت و کردار میں عظیم، نرم خوئی میں شبنم و شمیم، سوچ میں قدیم، علالت میں حکیم۔۔۔
کوئی مہ جبین ،بے حد حسین،پردہ نشین، ذہین و فطین، بہن بھائیوں میں بہترین، پکانے کی شوقین، میٹھا بھی اور نمکین ، ساتھ لائے قالین ، سسرال کی کرے تحسین، شوہر جب ہو غمگین تو کرے حوصلے کی تلقین ، ساس کے سامنے مسکین، لفظ منہ سے نہ نکالے سنگین ، گھر کی کرے آرائش و تزئین، ہر بات پہ کہے آمین،۔۔۔۔۔
یوں رہے جیسے پاکستان کے سامنے انڈیا روس کے سامنے امریکہ سعودی کے سامنے یمن،
بقید حد، دراز قد، مصروف ید، حکم نہ کرے رد، پاک ہو جسکا قد،۔۔۔
آہستہ خرام، شائستہ کلام،پیارا سا نام، مٹھاس جیسے چونسہ آم، رفتار جیسے تیز گام، شوہر کی غلام، زبان پر لگام، بات میں نہ کوئی ابہام، زبان پر نہ کوئی دشنام، امن و آشتی کا پیغام، خاندان میں لائے استحکام، جانتی ہو ہر کام، کبھی نہ ہو زکام،سب کا کرے احترام، ساس سے نہ لے انتقام، شوہر پر ہوں جو آلام، جلد بازی میں نہ کرے اقدام، مچائے نہ کوئی کہرام۔۔۔۔۔۔۔۔
عجوبۂ کائنات، مصائب میں ثبات، عاریٔ جذبات ، ہمہ وقت محوِ خدمات ، نہ کرے سوالات، تمام دے مگر جوابات، اعلی و ارفع صفات، رفیقۂ حیات۔۔۔۔۔۔۔۔:):)
 
تبسم

محفلین

واہ جی اتنی سارے ہونر چاہیے ان کو تہ ذرا لڑکے کے ہونر بھی تو بتائے
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن مجھے معلوم تو ہو کہ تمہیں کس قسم کا دولہا چاہیے؟ ایسا نہ ہو میں کوئی گورے رنگ والا لے آؤں اور تم کہو کہ نہیں، مجھے تو گلابی رنگ والا چاہیے۔
 
Waseem Qasim

محفلین
نام تو آپ کے علم میں آہی گیا ہے، اردو ادب سے لگاؤ کی وجہ سے کافی عرصہ سے اس فورم پر آتا رہتا ہوں
اس لئیے آج باقاعدہ رکنیت بھی اختیار کر لی ❤❤
 
Top