ن لیگ کا جعلی ڈگری والوں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

کاشفی

محفلین
ہمین تو ہماری اپنی جعلی لگتی ہیں ہم نے خؤد دو بار تعلیم سے منہ موڑ کر کچھ اچھا کرنا چاہا تھا :grin:
ادا سائیں پوجی بھائی۔۔وڈے پا جی۔۔ آج کل کون سی استعمال کررہے ہیں۔۔۔۔قرشی کا جامِ شیریں؟۔۔جو اپنی جعلی لگنے لگی۔۔۔
 
صرف علی

محفلین
کوئی بات نہیں جب دہشت گرد اس ملک میں الیکشن میں حصہ لئے سکتے ہیں تو یہ جعلی والے تو معصوم ہیں ان کی نسبت
 
زرقا مفتی

محفلین
کوئی بات نہیں جب دہشت گرد اس ملک میں الیکشن میں حصہ لئے سکتے ہیں تو یہ جعلی والے تو معصوم ہیں ان کی نسبت
پھر تو ایوان ِ بالا کا موقف درست ٹھہرا کہ جب قوم کو ہی صادق اور امین نمائندے درکار نہیں تو الیکشن کمیشن کیوں اس بات پر زور دے رہا ہے۔ اگر کوئی شخص جعلی ڈگری پر انتخاب لڑا ہے یا اُس نے جعلی ڈگری بنائی ہے تو کیا وہ آئین کی شق ٦۲۔٦۳ پر پورا اُترتا ہے۔
 
صرف علی

محفلین
یہ اس وجہ سے ہے کہ ہم نے اچھے لوگوں کو الیکشن کمشن میں کبھی جگہ ہی نہیں دی ہے جب یہ لوگ خود خراب ہوں تو آپ کیسے ان سے امید رکھے کے یہ اچھے لوگوں کو موقع دئے گے
 
پھر تو ایوان ِ بالا کا موقف درست ٹھہرا کہ جب قوم کو ہی صادق اور امین نمائندے درکار نہیں تو الیکشن کمیشن کیوں اس بات پر زور دے رہا ہے۔ اگر کوئی شخص جعلی ڈگری پر انتخاب لڑا ہے یا اُس نے جعلی ڈگری بنائی ہے تو کیا وہ آئین کی شق ٦۲۔٦۳ پر پورا اُترتا ہے۔

اگر صادق امین الیکشن کا معیار ہوگیا تو پورا پاکستان نااہل ہے
ہر شخص اپنی جگہ موقع ملتے ہی بددیانتی کرتا ہے۔
سب سے بڑھ کر جو بددیانتی کی گئی ہے وہ یہ کہ حلف اٹھا کر ائین توڑا گیا۔ مارشل لا لگایا گیا۔ مگر وہ لوگ مزے سے پلاٹ لے رہے ہیں۔ پھر حکومت میں انے کے منصوبے بنارہے ہیں۔ تمام سرکاری ملازموں کو الیکشن میں حصہ لینے کا اہل نہیں ہونا چاہیے بالخصوص وہ جو افواج میں ملازمت کرچکے ہوں
 
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
 
اسی لے تو کہا ہے کہ سارے خبیث کھل کر سامنے آرہے ہیں۔۔۔کوئی پھولن دیوی کا حوالہ دے رہا ہے اور کسی پر یہ وحی نازل ہورہی ہے کہ " جب عوام جعلی ڈگری والوں کو منتخب کرنا چاہتے ہیں تو الیکش کمیشن کو کیا تکلیف ہے نئے کاغذات نامزدگی چھپوانے کی"۔۔۔کسی کو آئین کی دفعہ 62 اور 63 بکواس لگ رہی ہے۔۔۔لگے رہو بھائیو۔۔۔Garbage in, garbage out
 
اسی لے تو کہا ہے کہ سارے خبیث کھل کر سامنے آرہے ہیں۔۔۔ کوئی پھولن دیوی کا حوالہ دے رہا ہے اور کسی پر یہ وحی نازل ہورہی ہے کہ " جب عوام جعلی ڈگری والوں کو منتخب کرنا چاہتے ہیں تو الیکش کمیشن کو کیا تکلیف ہے نئے کاغذات نامزدگی چھپوانے کی"۔۔۔ کسی کو آئین کی دفعہ 62 اور 63 بکواس لگ رہی ہے۔۔۔ لگے رہو بھائیو۔۔۔ Garbage in, garbage out
خباثت تو سپریم کورٹ نے ظاہر کردی قادری کی۔
ملکہ کے وفادار تو اپنے ایمان میں بھی دیانت دارنہیں
 
زرقا مفتی

محفلین
ن لیگ ویسے تو بہت اصول پرستی کے دعوے کرتی ہے مشرف کی باقیات سے ہاتھ ملانے سے منکر تھی یہ شیخ صاحب مشرف دور میں بھی وزیر تھے زرداری دور میں بھی اور ن لیگ میں بھی آئندہ وزارت کے حصول کے لئے شامل ہوئے ہو نگے
 
شیزان

لائبریرین
یہی شیخ وقاص اکرم اگر تحریک انصاف میں شامل ہو جاتے تو ان کو سات خون معاف تھے اور لانڈری میں دھل دھلا کر ایک دم سے فریش فریش ہو جاتے۔۔ ;)حد ہے دوہرے معیار کی اور بڑی بڑی باتیں کرنے والوں کی۔۔۔ نون لیگ کی اصول پرستی پر تو اس وقت طعنہ زنی بنتی ہے نا جب خود مشرف لیگ کے وزرا کو چوم چاٹ کر نہ لیا ہوتا۔۔۔

دوہرا معیار تو اس وقت محفل پر بھی بہت پایا جا رہا ہے۔۔ خود تو دوسروں کے بخیئے ادھیڑ کر رکھ دیتے ہیں۔۔ اور جب دوسرا آئینہ دکھائے تو آگ لگ جاتی ہے۔۔ کیا برداشت ہے سب کی۔۔:)
 
ہم بھی تحریکِ انصاف میں ایسے لوگوں کی شمولیت کے خلاف ہیں۔ میرے خیال میں اگر بھٹو صاحب نئے چہروں کے ساتھ اقتدار میں آئے تھے تو عمران خان کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیئے تھا ۔ کچھ متنازعہ شخصیات کی تحریکِ انصاف میں شمولیت نے ہی اس پارٹی کی مقبولیت کو کم کیا ہے۔.
 
شیزان

لائبریرین
ہم بھی تحریکِ انصاف میں ایسے لوگوں کی شمولیت کے خلاف ہیں۔ میرے خیال میں اگر بھٹو صاحب نئے چہروں کے ساتھ اقتدار میں آئے تھے تو عمران خان کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیئے تھا ۔ کچھ متنازعہ شخصیات کی تحریکِ انصاف میں شمولیت نے ہی اس پارٹی کی مقبولیت کو کم کیا ہے۔
مکمل متفق۔۔
میں عمران خان کا سب سے بڑا پرستار ہوں۔۔ لیکن ایسی باتوں نے دل کھٹا کر دیا ہے۔۔ اب چاہے لاکھ جواز ڈھونڈیں۔۔ غلط تو غلط ہی کہلائے گا
 
1845.gif
 
Top