کلرکہار سے کٹاس تک کا راستہ تقریبا 35 کلومیٹر ہے، لیکن یہ بہت ہی شاندار سڑک ہے۔ اس کی زیادہ بڑی وجہ یہاں تین بڑی بڑی سیمنٹ فیکٹریز کی موجودگی ہے۔ کلرکہار سے کٹاس پہنچنے میں ہمیں بمشکل آدھا گھنٹا ہی لگا ہو گا۔
کٹاس مندر کا تالاب جو کہ ہندو عقیدے کے مطابق شِو دیوتا کے آنسوؤں سے وجود میں آیا تھا، اس میں پانی بہت نچلے لیول پہ تھا۔ بقول گائیڈ کے، ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پانی اتنا نیچے تک چلا گیا ہو۔