ورڈ بینک

الف نظامی

لائبریرین
بیدم نے کہا:
ڈیٹا بیس(ترجمہ؟) میں مندرجہ ذیل دو فیلڈز(ترجمہ؟) بھی ڈال دیں
انگریزی اصطلاح کا انگریزی جملے میں استمعال
ترجمہ شدہ اصطلاح کا اردو جملے میں ‌استمعال

نعمان نے کہا:
نعیم آپکی تجویز نوٹ کرلی گئی ہے۔
جزاک اللہ ، اور اب اس کو عملی جامہ بھی پہنا دیں تو ذخیرہ الفاظ کو چار کے بجائے سولہ چاند لگ جائیں گے۔
 

نعمان

محفلین
محب کی طرف سے فرمائش تھی کہ ورڈ بینک کا ڈیٹا سی ایس وی فارمیٹ میں دستیاب ہو۔ پہلے ہی ہمارے پاس اسے پو فارمیٹ میں ایکسپورٹ کرنے کا اسکرپٹ تھا اب اسی اسکرپٹ میں چند سطور کے اضافے سے ورڈبینک کا ڈیٹا سی ایس وی میں بھی ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
اقوام متحدہ کی طرف سے ایک خبر

باسم نے کہا:
آج ورڈ بینک کو گوگل کیا تو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے IOSN کی سائٹ میں یہ خبر نظر آئی
Pakistan's First Public Urdu Word Bank and Dictionary Released (voluntary)
محفل کے کارنامے لکھنے میں مدد گار ہوگی

لاجواب، انتہائی اہم پیش رفت ہے۔
میری طرف سے بہت بہت مبارک باد
 

نعمان

محفلین
پتہ نہیں ورڈبینک کے یہاں ذکر پر سب کیوں اتنے خوش ہیں؟

یہ تو بس فواد باجوہ نے ایسے ہی نیوز پوسٹ کردی تھی۔ مزہ تو تب ہے کہ ہم کچھ ایسا کام کردکھائیں جس سے اوپن سورس ٹیکنالوجیز واقعی پاکستانیوں کی زندگی میں کوئی بہت مثبت تبدیلی لاسکیں۔
 
سب سے پہلے تو تمہارا بہت شکریہ نعمان کہ اتنی جلدی یہ فرمائش پوری کردی۔ اب ایک کام اور کرنے والا یہ ہے کہ انگریزی سے اردو لغت کا سفر جاری ہے اور میں تمہیں اس کی فائل بھیج دوں گا تم مجھے بتا دوں کہ کس فارمیٹ میں چاہیے ہوگی تاکہ اسے ورڈ بینک میں شامل کیا جا سکے۔
 

نعمان

محفلین
میں‌ یہ دیکھ کر کافی افسردہ ہوں‌ کہ ورڈ بینک پر ترجموں‌ کی تعداد ابھی بھی وہیں‌ ہے۔ صرف میں‌ ہی وقتا فوقتا اس پر ترجمے دیکھتا ہوں۔ یا ابھی پتہ چلا ہے کہ مکی بھی اسے استعمال کرتے رہے ہیں۔ میری لینکس یا کسی بھی سوفٹؤیر کو ترجمہ کرنے والوں‌ سے درخواست ہے کہ وہ اسے استعمال کیا کریں‌ تاکہ اس میں‌‌ذخیرہ الفاظ بڑھے اور ترجمہ کرنے والوں‌ کو آسانی ہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان، تمہیں افسردہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کبھی یہ سائٹ ڈاؤن ہو جائے تو ہمیں اس سے متعلق کئی شکایات موصول ہوتی ہیں۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ کئی لوگ اسے استعمال کر رہے ہیں۔ بہرحال میں اس بات کو نوٹ کر لیتا ہوں۔ میں کوشش کروں گا کہ ورڈ بینک کا ربط کئی جگہ نمایاں کرکے لگا دوں تاکہ اس کے استعمال میں اضافہ ہو۔
 
Top