لیکن فاتح بھائی اقبال جیسا عظیم شخص ضرورت شعری کی وجہ سے ایسی فاش غلطی نہیں کر سکتا۔۔۔۔اور ویسے یہاں بچوں کی بجائے کوئی اور لفظ آ سکتا ہے ۔ یا پورا مصرعہ کی ترتیب بدلی جا سکتی ہے۔۔۔۔۔؟بچوں کی چ پر بہرحال تشدید ہی ہوتی ہے اور اس کا وزن بچ چو (فعلن) ہوتا ہے لیکن اگر اقبال نے بلا تشدید استعمال کیا ہے تو اسے ضرورتِ شعری کہا جا سکتا ہے۔
فاتح بھائی شکریہ۔۔۔ مجھے اس کے بارے میں زیادہ علم نہیں تھا۔۔۔۔۔ضرورت شعر کے تحت فاش غلطی؟؟؟؟ متلاشی صاحب! ضرورت شعری دراصل بڑے شعرا کو دیے گئے اسی اختیار کا نام ہے کہ وہ کسی لفظ کے تلفظ کو اپنی مرضی سے تبدیل کر لیں۔
گیا بر وزن فعوگیا کی تقطیع کیا ہو گی؟؟؟
سید مقبول شیرازی زلفی صاحب! آپ کا سوال تکنیکی نوعیت کا تھا جس کا جواب دینے کے لیے ضروری تھا کہ علمِ عروض جاننے والے احباب میں سے کوئی اس کا جواب دیتا اور شعر و ادب میں دلچسپی رکھنے والے تمام ارکان ضروری نہیں کہ شعر کے اوزان سے بھی واقف ہوں لہٰذا جن ارکان نے آپ کا مراسلہ دیکھا انھوں نے غیر مستند جواب دینے سے احتراز برتا اور یہ یقیناً اس محفل اور اس کے ارکان کی ایک بہت بڑی خوبی تصور کی جائے گی کہ لوگ غلط راہنمائی نہیں کرتے۔میں نے سنا تھا کہ اس فورم میں راہنمائی فراہم کی جاتی ہے میں نے گزشتہ شب گیا کی تقطیع پوچھی تھی جس کا جواب ابھی تک نہیں ملا کیا اس فورم میں اسی طرح کا سلوک ہر ایک سے کیا جاتا ہے؟؟؟؟
یہ سوال میری نظر سے گزرا تھا لیکن چونکہ آپ کا سوال کسی رکن سے ذاتی طور پر اسے مخاطب کر کے تھا لہٰذا میں نے جواب دینا مناسب نہ جانا۔ بہرحال اب چونکہ اسے بھی دو تین روز گزر گئے ہیں تو عرض کر دیتا ہوں کہ "کیا" اور "کیوں" کو ضرورت کے تحت ایک واحد حرفِ متحرک (یا 1) کے طور پر باندھا جا سکتا ہے لیکن کیوں کو فعو (یا 1 جمع 2) باندھنا جائز نہیں۔سیدہ سارا غزل بہن جی کیا کیوں کو ضرورتا ایک میں باندھا جا سکتا ہے کہ نہیں اور کیوں کی تقطیع ایک جمع دو ہو سکتی ہے کہ نہیں ؟؟؟؟
السلام علیکم زلفی صاحب ۔۔۔۔۔ سارا بیٹی ہفتے بھرکیلئے بیرون ملک ہیں اور میں پچھلے چند روز سے پیشہ ورانہ سرگرمیوں کی وجہ سے انتہائی مصروف ہوں اسی وجہ سے مسلم اردو فورم میں بھی وقت نہیں دے سکا ۔۔۔۔۔۔۔۔ انشاللہ ایک دو روز تک وہاں بھی آپ کی خدمت میں حاضر ہوں گا اور یہاں بھی تفصیل سے بات ہو گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت بہت شکریہ اس راہنمائی کا آپ کی راہنمائی نے حوصلہ دیا ہے کہ یہاں سے علم حاصل کی جائے مہربانی فرما کر یہ بتائیں کہ اگر کلام کی تصحیح درکار ہو تو اس فورم میں کیا کرنا ہوگا؟ اور کلام کی تصحیح میں عموما کتنے دن لگ جاتے ہیں؟؟؟ میں اس فورم میں نیا ہوں۔