وزیراعظم نےاکانومک ایڈوائزری کونسل قائم کر دی: معروف ماہر اقتصادیات عاطف میاں کونسل کا حصہ ہوں گے

شدید حریان و پریشان کُن بیان !!
پریشانی اور حریانی کی ضرورت نہیں ہے۔ اقتدار کے پجاریوں کو سیدھا رکھنے کے لیئے ایک سے ایک تعویز ہے ۔ بابا ڈنڈا پیر ۔ چھتراں والی سرکار کے پاس۔ لہجے یا الفاظ غلط ہوں تو ایک دو دن میں درست ہو جاتے ہیں البتہ اگر ڈائریکشن غلط ہو تو پھر دیوار گرنے کے بعد ہی پتہ چلتا ہے
 
دیوار گری ہی لیں پھر کہ ڈائریکشن صرف غلط نہیں بلکہ مخالف سمت میں ہے- :)

پریشانی اور حریانی کی ضرورت نہیں ہے۔ اقتدار کے پجاریوں کو سیدھا رکھنے کے لیئے ایک سے ایک تعویز ہے ۔ بابا ڈنڈا پیر ۔ چھتراں والی سرکار کے پاس۔ لہجے یا الفاظ غلط ہوں تو ایک دو دن میں درست ہو جاتے ہیں البتہ اگر ڈائریکشن غلط ہو تو پھر دیوار گرنے کے بعد ہی پتہ چلتا ہے
 
جاسم محمد

محفلین
اپنے ہی لیڈر کو یو ٹرن کہہ ڈالا
کیا ایسا پہلی بار کیا ہے؟ بار بار یوٹرن لینا تحریک انصاف لیڈر شپ کی پہچان بن چکی ہے۔ جس کا دفاع ممکن نہیں
پھر آپ کہتے ہیں تحریک انصاف کے ترجمان اس کا دفاع کیوں نہیں کرتے
29594652_2057318754546798_722572017959060683_n.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
جب تک قادیانیت نوازی کا زور تھا تب تک بڑھ چڑھ کر دلیلیں اور حمایتیں نچھاور کی جا رہی تھیں
اپنے فیصلہ کا دفاع کا تحریک انصاف حکومت کے ترجمان خود کر رہے تھے۔ جنہوں نے آج یوٹرن لیا ہے۔ اس میں قادیانیت نوازی کہاں ہے؟
 
زیک

مسافر
ہم لوگوں کے نزدیک ایسا ہونا تو شریعت اسلامیہ کے احکام کے ذیل میں آتا ہے اور اس پر عمل کا اختیار عوام الناس کو نہیں بلکہ حکومت کو ہونا چاہیئے کہ کوئی واجب القتل ہے تو اسے قتل کرنا کیسا۔ لیکن آپ کی پوسٹس سے یہ ٹپک ٹپک کر ظاہر ہو رہا ہے کہ قادیانیت نوازی میں آپ خود کو ملت اسلامیہ سے باہر تصور کرنا شروع ہو چکے ہیں۔
اسلام ترک کر کے دوسرا دین اختیار کرنے والا ہماری نظر میں تو مرتد کہلاتا ہے آپ کی نظر میں اسے کیا کہتے ہیں
واجب القتل ہونا اور وجوب قتل پر عملدرآمد کروانا الگ الگ باتیں ہیں واجب القتل تو ہر مرتد ہوتا ہے لیکن اسے قتل کا اختیار عوام الناس کو اپنے آپ نہیں ہوتا یہ کام حکومت وقت کا ہے
مارو مارو شاباش اور آتا ہی کیا ہے مسلمانوں کو
 
جاسم محمد

محفلین
واجب القتل ہونا اور وجوب قتل پر عملدرآمد کروانا الگ الگ باتیں ہیں واجب القتل تو ہر مرتد ہوتا ہے لیکن اسے قتل کا اختیار عوام الناس کو اپنے آپ نہیں ہوتا یہ کام حکومت وقت کا ہے
متفق ہوں۔ نادرا نے پچھلے کچھ سالوں میں 10000 مسلمانوں کا سٹیٹس بدل کر قادیانی یعنی مرتد کر دیا تھا۔ مگر حکومت وقت نے ان کو قتل نہیں کیا۔
NADRA changes religious status of 10,000 Muslims to Ahmadis
 
جاسم محمد

محفلین
اس فیصلے کے بعد کپتان مزید کمزور ہو گیا ہے- اس پر ڈٹا رہتا تو اگلوں کو بھی کچھ 'کن' ہوتے- لیکن اب انہیں پتہ چل گیا ہے کہ ایندے کداں تے کدوں مروڑنے نیں- حیف !!
پچھلے چند دنوں سے عوام کی اکثریت کا ردعمل اس فیصلے کے خلاف جا رہا تھا۔ گو کہ فیصلہ جناح اور اقبال کے پاکستان کے عین مطابق تھا۔ مگر یہ 2018 ہے 1947نہیں۔ قادیانیوں کے خلاف بغض و نفرت جدید پاکستانیت کا حصہ بن چکی ہے۔ یو ٹرن لینا بنتا تھا۔
 
جاسم محمد

محفلین
اور اس رویے اور کمزوری کے اثرات کتنے تباہ کن ہوں گے، شاید ابھی اس بات کا اندازہ ہمارے صاحب اختیاران کو نہیں ہو رہا۔
فیصلہ پر اڑ جانے کے نقصان تو دکھائی دے رہے ہیں نا؟ جگہ جگہ دھرنے، فسادات، قادیانیت مخالف تحریکیں ، توڑ پھوڑ وغیرہ۔ ان سب سے بہتر ہے ایک قادیانی کی قربانی دےد یں۔
 
زیک

مسافر
فیصلہ پر اڑ جانے کے نقصان تو دکھائی دے رہے ہیں نا؟ جگہ جگہ دھرنے، فسادات، قادیانیت مخالف تحریکیں ، توڑ پھوڑ وغیرہ۔ ان سب سے بہتر ہے ایک قادیانی کی قربانی دےد یں۔
پاکستان کی بنیاد کس نفرت پر ہے اس کا کیا انہیں علم نہ تھا؟
 
وہ پنجابی کا آکھان ہے کہ
'نانی کھسم کیتا پیڑا کیتا، کر کے چھڈ دتا ہور پیڑا کیتا'
وغیرہ وغیرہ

فیصلہ پر اڑ جانے کے نقصان تو دکھائی دے رہے ہیں نا؟ جگہ جگہ دھرنے، فسادات، قادیانیت مخالف تحریکیں ، توڑ پھوڑ وغیرہ۔ ان سب سے بہتر ہے ایک قادیانی کی قربانی دےد یں۔
 
جاسم محمد

محفلین
وہ پنجابی کا آکھان ہے کہ
'نانی کھسم کیتا پیڑا کیتا، کر کے چھڈ دتا ہور پیڑا کیتا'
جو بھی ہے۔ حالت کے تناظر میں یوٹرن لینا درست ہے۔ نئی حکومت کو آئے جمعہ جمعہ 8 دن ہوئے ہیں۔ عوام کے مزاج کی سمجھ وقت کے ساتھ آجائے گی۔
 
سید عمران

محفلین
مارو مارو شاباش اور آتا ہی کیا ہے مسلمانوں کو
مسلمانوں نے تو ابھی مارنے کا سوچا ہی نہیں۔۔۔
جبکہ یہود و نصاریٰ نے لاکھوں مسلمان قتل بھی کرڈالے۔۔۔
انسانیت کے چمپئین۔۔۔
شاید ان کے یہاں انسانیت کا معیار یہی ہے!!!
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
یہ مسئلہ صرف پاکستان کا ہی نہیں آپ کے پسندیدہ ممالک کا بھی ہے۔۔۔
نظریہ اپنا اپنا،پسند اپنی اپنی!!!
وہی امریکہ جہاں حال ہی میں دو مسلمان خواتین الیکشن جیتی ہیں؟

پہلی مسلمان خاتون کانگریس میں؟

نفرت دنیا بھر میں ہے لیکن پاکستانی مسلمانوں نے جیسا اسے بنیادی نظریہ بنا لیا ہے ایسا کم کم ہی ہے
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
مسلمانوں نے تو ابھی مارن کا سوچا ہی نہیں۔۔۔
جبکہ یہود و نصاریٰ نے لاکھوں مسلمان قتل بھی کرڈالے۔۔۔
انسانیت کے چمپئین۔۔۔
شاید ان کے یہاں انسانیت کا معیار یہی ہے!!!
وہ گیرٹ ولڈرز کو مارنے کون گیا تھا؟ سلمان تاثیر کو کس نے مارا تھا؟
 
سید عمران

محفلین
وہ گیرٹ ولڈرز کو مارنے کون گیا تھا؟ سلمان تاثیر کو کس نے مارا تھا؟
وہ عراق، افغانستان ، لیبیا، شام میں لاکھوں لوگ کس نے مارے؟؟؟
وہ ترکی میں اسلامی حکومت کا تختہ تخت کرنے کی سازشیں کس نے کیں؟؟؟
وہ ایک نہتی لڑکی عافیہ کو اذیتیں دے دے کر کون مار رہا ہے؟؟؟
’’وہ‘‘ کا ایک لامتناہی سلسلہ!!!
 
سید عمران

محفلین
وہی امریکہ جہاں حال ہی میں دو مسلمان خواتین الیکشن جیتی ہیں؟

پہلی مسلمان خاتون کانگریس میں؟

نفرت دنیا بھر میں کے لیکن پاکستانی مسلمانوں نے جیسا اسے بنیادی نظریہ بنا لیا ہے ایسا کم کم ہی ہے
کسی نے نظریہ ظاہر کردیا کوئی اس کو چھپاتے ہوئے عالمی سطح پر دنگا فساد مچا رہا ہے!!!
 
Top