وزیرستان‘ امریکی ڈرون حملے میں تین خطرناک دہشتگرد مارے گئے(تصاوہر)

زین

لائبریرین
شمالی وزیرستان میں جمعہ کو ہونے والے امریکی ڈرون حملہ میں تین خطرناک دہشتگردوں سمیت بارہ افراد مارے گئے ۔


حملے میں نشانہ بننے والے خطرناک دہشتگردوں کی تصاویر
3842919423_f73bc37856.jpg



3842919545_8854f3d79e.jpg



3842919681_5a8b85139f.jpg
 

dxbgraphics

محفلین
امید ہے فواد صاحب چند ایسے اراکین محفل جو امریکہ کو سرآنکھوں پر بٹھاتے ہیں اس کا جواب دیں گے۔

آآآآ ہ ہ ہ ہ ہ اللہ صیہونیوں اور یہودیوں کو تباہ و برباد کر دے۔ ان بچوں کےماں باپ اگر اس حملے سے بچ گئے ہونگے تو ان پر کیا گزر رہی ہوگی۔
 

dxbgraphics

محفلین
سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انٹرنیٹ پر امریکہ کے خلاف حقیقت کو پروپیگنڈوں ثابت کرنا اور مثبت طریقے سے یعنی سادہ زبان میں الو بنانے کے لئے مقرر کئے گئے ہیں
 

مغزل

محفلین
’’ خاک در خا ک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ‘‘ ۔۔ یاد آئی آج پھر۔
 

گرائیں

محفلین
اس میں کوئی شک نہیں کہ جدید سائنس نے آلات جنگ میں اتنی ترقی کی ہے کہ اب کم سے کم مدت میں دشمن کو مہلک سے مہلک ہتھیار سے تباہ و برباد کیا جاسکتا ہے۔ یہ بات بھی مد نظر رکھنی چاہئے کہ اس ترقی کی بدولت اب دشمن کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر غیر جنگی آبادی کا قتل عام یا جانی نقصان کم سے کم رکھا جا سکتا ہے، مگر اب بھی اس نظام میں بہتری کی گنجائش ہے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ ، جو کہ جمہوری اصولوں کی بنیاد پر ظہور میں آئی، کے بنیادی اصولوں میں سے ایک اصول یہ بھی ہے کہ انسانی حقوق کی پاسداری کی جائے، اس کے لئے آپ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا ریکارڈ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
دنیا میں جہاں کہیں بھی انسان حقوق کی پامالی ہوئے اس کی مذمت میں آپ یو ایس اے کو آگے آگے پائیں گے مثلا ، افغانستان، ایران، کیوبا،شمالی کوریا، اور دوسرے ممالک۔ اس فہرست میں فلسطینیوں کو کچھ بدگمان لوگ شامل کرنا چاہتے ہیں، مگر میں آپ کو یہ بتاتا چلوں کہ ہمارے ریکارڈ میں فلسطینیوں کی طرف سے بے گناہ اسرائیلیوں کو ہلاک کرنے کے ثبوت تو ہیں مگر اسرائیلی جارحیت کے پروپیگنڈے کا کوئی ثبوت نہیں، لہٰذا اس اصولی مؤقف کی بنیاد پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے ہر وہ قرارداد اقوام متحدہ میں ویٹو کی ہے جو اسرائیل کے خلاف پیش کی گئی۔
ہمارا ریکارڈ اتنا شاندار ہے مگر افسوس کچھ بدظن لوگ مسلسل سیاستہائے متحدہ امریکہ کے خلاف پروپیگنڈا کئے جا رہے ہیں۔ رہ گئی ان تین بچوں کی بات تو یہ اُس معاشرے میں‌رہ رہے تھے جہاں تعلیم ، خواتین کے حقوق، خواتین کی تعلیم اور بہت سی دوسری باتیں ایسی تھیں جن پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ کو تشویش تھی اور اس ضمن میں حکومت پاکستان کو بار ہا مطلع کیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈرون حملوں میں القاعدہ کی بڑی قیادت کی اکثریت ماری جا چکی ہے جو کہ اس پالیسی کے مؤثر ہونے کا بین ثبوت ہے۔
یہ گھٹیا لوگ معصوم انسانوں کو اپنی ڈھال بنا لیتے ہیں اور ہم نے دنیا کو ان لوگوں‌سے پاک کرنے کی قسم کھا رکھی ہے ، پس،
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔


میرے عزیزو، اس سے ملتا جلتا مضمون ہوگا فواد کا۔ کیوں دل جلاتے ہو؟ ہمارے بے غیرت حکمران جو کہ ان لوگوں کے ہاتھ بِک گئے ہیں، یہ احتجاج ان کا فرض الوین بنتا ہے، ہمارا نہیں۔ ہمارے کہنے سے کچھ نہیں ہوگا۔
 

arifkarim

معطل
بیوقوفو۔ اسمیں امریکیوں یا نیٹو کا کیا قصور ہے؟ ہمارے پاکستان میں غیر قوموں کو کاروائی کرنے کی اجازت تو زندہ دل پاک فوج نے دے رکھی ہے۔ اگر ان گیدڑوں میں‌ذرا سی بھی غیرت ہو تو فرانس اور امریکہ سے ہیلی کاپٹر و جدید جہاز خریدنے کی بجائے اپنے ساتھ مزائل باندھ کر ان ڈرون حملوں کا دفاع کریں۔
پاکستانی فوج۔۔۔ مردہ باد!
 

مغزل

محفلین
عارف کریم صاحب، پاک فوج کو برا بھلا کہنا ، بہت بڑا جرم ہے ، یہ ہمارے ملک کی مقدس گائے کا درجہ رکھتی ہے ، لہذا خیال رکھیں۔
 

arifkarim

معطل
عارف کریم صاحب، پاک فوج کو برا بھلا کہنا ، بہت بڑا جرم ہے ، یہ ہمارے ملک کی مقدس گائے کا درجہ رکھتی ہے ، لہذا خیال رکھیں۔

مقدس گائے تو تب ہوتی نہ جب اپنے کھیت کی رکھوالی بھی کرتی۔ یہاں دشمن اپنے ہی کھیتوں کو روند رہا ہے اور گائے باہر چرنے گئی ہوئی ہے!
 
Top