وینکوور کینیڈا

زیک

مسافر
ماونٹ بیکر وینکوور سے 70 میل (112 کلومیٹر) دور ریاست واشنگٹن میں ہے۔ وینکوور میں کسی اونچے مقام سے آپ اسے دیکھ سکتے ہیں

 

جاسمن

لائبریرین
بہت خوبصورت تصاویر۔سبحان اللہ۔
میرا ایک کلاس فیلو کینیڈا میں ہے۔وہ عموما شکار پہ بھی جاتا ہے اور سیر کے لئے بھی۔
وہاں کی بہت پیاری تصاویر بھیجتا ہے۔ابھی چند دن پہلے ہرن کے شکار کے لئے گیا ہوا تھا لیکن بدقسمتی سے اس دفعہ شکار نہیں مل سکا۔
 
بہت عمدہ تصاویر۔ ساری تصاویر ہی بہترین ہیں، لیکن اس کی تو کیا ہی بات ہے۔ سحر انگیز۔
ماونٹ بیکر وینکوور سے 70 میل (112 کلومیٹر) دور ریاست واشنگٹن میں ہے۔ وینکوور میں کسی اونچے مقام سے آپ اسے دیکھ سکتے ہیں

 
36412461253_daaa330b28_k.jpg
واہ زیک بھائی بہت مزا آیا ۔بہت اچھا اور پُر فضاء تفریحی مقام ہے ،آپ کی تمام تصویریں زبردست اور شاندار ہیں مگر یہ تصویر بلاشبہ بہترین فن پارہ ہے۔آپ باکمال فوٹو گرافر ہیں۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
اگرچہ زیادہ شام نہیں ہوئی تھی لیکن ہم علی الصبح گھر سے نکلے تھے۔ پھر پانچ گھنٹے کی فلائٹ اور دن بھر سیر سپاٹا۔ وینکوور کا وقت بھی تین گھنٹے پیچھے تھا۔ لہذا ہم نے گیس ٹاون میں ریستوران کی تلاش شروع کی۔ کچھ مینو دیکھنے کے بعد فلائنگ پگ میں بیٹھ گئے۔ ان کا کھانا اچھا تھا۔

ڈنر کے بعد واپس ہوٹل اور آرام۔
 

زیک

مسافر
اگلے دن صبح ناشتے کے بعد ڈاون ٹاون میں کار رینٹل گئے کہ شہر سے باہر جانے کا پلان تھا۔ وہاں انہوں نےکومپیکٹ کار کی بجائے مرسیڈیز سی ایل اے 250 پر اپگریڈ کر دیا جس میں نیویگیشن سسٹم بھی تھا۔

لائنز گیٹ برج سے نارتھ وینکوور پہنچے اور وہاں کیپیلانو سسپینشن برج پارک عین کھلنے کے وقت داخل ہوئے کہ سن رکھا تھا کہ گرمیوں میں یہ کافی مقبول جگہ ہے اور بعد میں بہت رش ہوتا ہے۔

یہ رہا پل
 
Top