وہاں سے ہم نے وسلر بلیکومب کا رخ کیا۔ یہ کافی مشہور سکی ریزارٹ ہے لیکن گرمیوں میں سرسبز خوبصورتی ہوتی ہے۔
وہاں پہنچے تو کچھ پارکنگ بند تھی کہ اگلے دن آئرن مین ریس تھی۔ خیر کچھ تلاش کے بعد کار پارک کی اور وسلر ولیج کی طرف روانہ ہوئے۔ وہاں سے وسلر پہاڑ کے اوپر گنڈولا پر جان کے ٹکٹ لئے۔ اوپر پہنچے تو وہاں کچھ ہائکنگ اور واکنگ کی۔