"و" کے ذریعے تشکیل پانے والے مرکبات

شمشاد

لائبریرین
"جو کم بخت عورت خدا کی عزت و حرمت نہ رکھے، وہ دنیا کی ہر طرح کی بے عزتی اور بے حرمتی کی سزاوار ہے۔"
(اقتباس از توبۃ النصوح)
 

شمشاد

لائبریرین
"اگر تم نے اس کو تھپڑ نہ مارا ہوتا تو میں تم سے پوچھتا کہ تم کیسی دین دار تھیں کہ ایک شخص نے جس کے دفع کرنے پر تم کو قدرت حاصل تھی، تمہارے منہ پر خدا کی شان میں بے ادبی کی اور استخفاف و استہزاء کے ساتھ اس کا نام لیا اور مطلق تم کو برا نہ لگا۔"
(اقتباس از توبۃ النصوح)
 

ابو کاشان

محفلین
رنج و خور
اس لفظ کا استعمال نہیں آتا۔ مدد کریں۔ ثانی الذکر لفظ " خور " کا مطلب بھی بتا دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
حجاب حسن میں یہ بے حجابی کس طرح آئی
چمن کے رنگ و بو میں یہ خرابی کس طرح آئی
(منیر نیازی)
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ کی یہ کاوش قابل ستائش ہے کہ اس نے دیوانِ غالب تصحیح شدہ و اضافہ شدہ نسخہ اردو محفل میں رکھ دیا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ساحر کہتے ہیں
ہر ایک فتح و ظفر کے دامن پہ خونِ انساں کا رنگ کیوں ہے
جہاں میں جشنِ وفا کے بدلے، یہ جشنِ تیر و تفنگ کیوں ہے

یہ وہ نظم ہے
خدائے برتر تری زمیں پر زمیں کی خاطر یہ جنگ کیوں ہے۔ آواز لتا، فلم۔ سکندرِ اعظم (؟؟؟؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
دیوان غالب کی :

ترتیب و تحقیق: اعجاز عبید، جویریہ ریاض مسعود
تصحیح و اضافہ: جویریہ ریاض مسعود ، اعجاز عبید
 
Top