"و" کے ذریعے تشکیل پانے والے مرکبات

الف نظامی

لائبریرین
اللہ اللہ وہ امی و استادِ کل
مچ گیا جس کی بعثت پہ مکے میں غل
رہبر انس و جاں ، منتہائے سبل
خلق سے اولیا ، اولیا سے رسل
اور رسولوں سے اعلی ہمارا نبی
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی نے خرم کے لیے ایک دھاگہ کھولا تھا جس کا عنوان ہے خرم شہزاد خرم پر ایک شبک و شبہ۔
 

الف نظامی

لائبریرین
“الہی جو شان، جو فضل و کمال، جو حسن و جمال جو صوری و معنوی خوبیاں تو نے اپنے حبیبِ مکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں ان کا صحیح عرفان اور پہچان بھی نصیب فرما اور ان کو اس طرح سے بیان کرنے کی توفیق مرحمت فرما جس کے مطالعہ سے تاریک دل روشن ہوجائیں، مردہ روحیں زندہ ہوجائیں ذوق و شوق کی دنیا آباد ہو جائے، جہاں غفلت کی تاریکیاں پھیلی ہوئی ہیں وہاں تیرے ذکرِ پاک اور تیرے محبوبِ مکرم کی مبارک یاد کی قندیلیں فروزاں ہو جائیں۔ از جسٹس پیر کرم شاہ الازہری
 

الف نظامی

لائبریرین
ضیاءالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مصنف بھی اپنےآقا کے حضور درود وسلام کی قبا لیے شفاعت کا طلبگارہے”دعا” کے الفاظ ملاحظہ فرمائیے
” اے سلطانِ حسینانِ جہاں!
اے سرورِ اورنگ نشینانِ عالم!
ایک مفلس و کنگال ،منگتا، خالی جھولی لے کر تیرے حسن وجمال کی خیرات لینے کیلیے حاضر ہے اور ایک ادنی سا ارمغان عقیدت و محبت پیش کرنے کا آرزو مند ہے۔اے میرے ذرہ پرور آقا! ازراہِ بندہ نوازی اسے قبول فرمائیے۔ اور اپنے اس حقیر سے غلام کے دامنِ تہی کو اپنے سچے عشق اور پکی غلامی کی نعمتِ عظمی اور دولتِ سرمدی سے بھر دیجئے۔ ”
از جسٹس پیر کرم شاہ الازہری
 

فرذوق احمد

محفلین
واہ سبحان اللہ ، ماشاءاللہ ،، بھائی ماشاءللہ کیا ذوق و شوق ہے آپ کا
بھائی اتنی نوید و مسرت ہو ئی آپ کا پیغام پڑھ کر کہ میں بیان نہیں کر سکتا
 
Top