ٹی وی اور ریڈیو ٹاک

تیشہ

محفلین
بوچھی ٹائم اور دن بھی تو بتایا کریں نا :(
اچھا اس ہفتے والا ٹیلی پلے کیسا تھا :confused:
میں نے اینڈ میں دیکھا تھا کافی ڈیپریسنگ لگا :(

چھبنُ تو کل لگا ہوا تھا تعبیر ، اور آپ کونسے والے پلے کی بات کر رہی ہیں وہ تو نہیں ۔؟ میرا ساماں لٹا دو :confused: ۔؟
اسکی اینڈنگ ِ بس ایسے ہی ہونی تھی جیسی ہونی چاہئیے تھی :grin: :music:
 
تعبیر

محفلین
بوچھی مجھے اسکا نام نہین پتہ بس آخری سین دیکھا تھا
چبھن اگلی دفعہ شاید دیکھوں کہ اس وقت ہم ڈانس شو ز دیکھ رہے ہوتے ہیں
 
تیشہ

محفلین
بوچھی مجھے اسکا نام نہین پتہ بس آخری سین دیکھا تھا
چبھن اگلی دفعہ شاید دیکھوں کہ اس وقت ہم ڈانس شو ز دیکھ رہے ہوتے ہیں

تعبیر انگلش کا چینل Sci Fi ،دیکھا کریں اس میں بہت اچھی اچھی روز کی موؤی لگتیں ہیں ،،بہت زبردست ہے یہ میرا فیورٹ چینل ہے ۔ رات کو بھی ٹرمنلِ ایرر ، موؤی لگی ہوئی تھی بہت مزے کی ہے ۔ اور اب منڈے کو میسنجر لگنی ہے رات گیارہ بجے ،
یہ دیکھا کریں بہت اچھی موؤی لگاتے ہین تھرلر ، ایکشن ، سائنسی ، رومانٹک ، ہر طرح کی لگتی ہیں ،،۔۔ میں نے تو فیورٹ میں ایڈ کر رکھے ہیں اپنے چینیلز ، جیسے ہی موؤی لگے ریمانئیڈر آجاتا ہے ۔
 
تیشہ

محفلین
اس چینل کا نمبر کیا ہے تاکہ میں بھی اسے فیورٹ میں ایڈ کر لیتی ہوں

تعبیر ، چینل نمبر 130, اور 129 ہے یہ SCI FI ہیں دونوں چینل پے سیم ہیں ،، اسکے علاوہ 119 پے ITV3, اور
118 پے آئی ٹی وی ٹو ، ،، ، بہت اچھی انگلش موؤیز ہیں ،،۔ رات کو مزے کی تھی آؤت آف سائٹ ،
اور SCI FI پے رات نو کے بعد بہت اچھی لگتیں ہیں ،

ان کے علاوہ ، میرے پاس sKY premiery موؤیز کے چینلز ہیں جو 301 سے شروع ہوتے ہیں اور 328 تک ختم ہوتے ہیں انکا میں پے کرتی ہوں یہ سب لوکل نہیں ہیں ، انکا پے کرنا پڑتا ہے مگر موؤی نئی نئی اور اچھی آتیں ہیں ان میں ، اور انہی میں ڈیزنی چینل وغیرہ بھی شامل ہیں ،
آئیندہ اچھی موؤی لگی ہوئی ہو تو میں آپکو مسڈ کال کیا کروں گی ۔ SCI FI کے دونوں چینلز چیک کریں کہ آپکے ہاں آتا ہے کہ نہیں ۔؟
 
تعبیر

محفلین
کل چیک کر کے بتاؤنگی

آپ نے تو پرانی یاد تازہ کر دی
پہلے ہم عمان میں تھے تو وہاں بھی میری ایک دوست تھی نزہت وہ اور میں بھی ایک دوسرے کو اسی طرح اچھے ڈراموں کے لیے مس کالز کر کے بتاتے تھے۔ اب وہ آسٹریلیا میں ہے اور ہمارا نیٹ پر کانٹیکٹ ہوتا تھا بس
میری سستی کی وجہ سے وہ بھی نہیں رہا اب
 
چلئیے کوئی بات نہیں ، میں ہوں ناں :hatoff: جو مجھے اچھی لگی موؤی ، تو آپکو بھی ٹیکیسٹ کر دیا کروں گی ۔ :grin:
 
طالوت

محفلین
بھئی ٹی وی والو ۔۔۔۔۔ یاد پڑتا ہے کہ ہندوستان کے کسی میوزک چینل پر ایک پروگرام روڈیزrodies آیا کرتا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا یہ سلسلہ اب جاری ہے ؟
وسلام
 
خورشیدآزاد

محفلین
ہندوستانی زی ٹی وی کا سنگیت شو ”سا رے گا ما پہ“ میرا پسندیدہ شو جس میں پاکستانی گلوکار بھی حصہ لیتے ہیں۔ آج پاکستان کےگلوکار شجاعت علی خان اس شو سے خارج ہوگیا اور اب اس شو میں پاکستان کے دو گلوکار سارہ رضا خان اور ظہیر رہ گئے ہیں۔ اسکے علاوہ AXN پر CSI اور Dr. House کبھی کبھی دیکھ لیتا ہوں اور پہلے پہلے 24 میرا بےانتہا پسندیدہ ڈرامہ تھا۔ Amazing Race اور FearFactor بھی بہت اچھے شو ہیں۔ AXN کے سارے پروگرام ہی بہترین ہوتے ہیں۔

پاکستانی ڈرامے تو عرصہ ہوا نہیں دیکھے ہیں۔آجکل کے میرے پسنددیدہ پروگرام جن کو میں باقائدگی سے دیکھتا ہوں ”بولتا پاکستان“ لائیووِد طلعت“ اور ”کیپیٹل ٹالک“ ہیں۔(اب آہستہ آہستہ ان پروگراموں کی یکسانیت بور بھی کررہی ہے کیونکہ ایک دوسرے سے مقابلے میں پڑ کران پروگراموں میں ایک ہی موضوع پر پروگرام ہورہے ہیں)

یادگار ڈراموں میں پالے خان، تنہایاں، اعتراف، چاند گرہن، ننگے پاؤں، دن، مجھے جھوٹ بولنے کی عادت نہیں، دھوپ کنارے، دھواں، آنچ، آنسو، آوازیں، الفا براوو چارلی، کافی ہاؤس سیریز، جانگلوس، یوں لوّ ہوا اور بہت سارے۔
 
تعبیر

محفلین
بھئی ٹی وی والو ۔۔۔۔۔ یاد پڑتا ہے کہ ہندوستان کے کسی میوزک چینل پر ایک پروگرام روڈیزrodies آیا کرتا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا یہ سلسلہ اب جاری ہے ؟
وسلام

لوگ اتنے اوکھے کیوں ہو گئے ہیں اجکل :confused:

طالوت ہمارے ہاں کچھ ہی چینلز آتے ہیں ۔ہمیں کافی پرانے پروگرامز دکھاتے ہیں ۔ اس نام کا کوئی پروگرام میری نظر سے تو نہیں گزرا اب تک :)

کچھ بتائیں کہ اس میں کیا ہوتا ہے؟؟؟
 
تعبیر

محفلین
ہندوستانی زی ٹی وی کا سنگیت شو ”سا رے گا ما پہ“ میرا پسندیدہ شو جس میں پاکستانی گلوکار بھی حصہ لیتے ہیں۔ آج پاکستان کےگلوکار شجاعت علی خان اس شو سے خارج ہوگیا اور اب اس شو میں پاکستان کے دو گلوکار سارہ رضا خان اور ظہیر رہ گئے ہیں۔ اسکے علاوہ AXN پر CSI اور Dr. House کبھی کبھی دیکھ لیتا ہوں اور پہلے پہلے 24 میرا بےانتہا پسندیدہ ڈرامہ تھا۔ Amazing Race اور FearFactor بھی بہت اچھے شو ہیں۔ AXN کے سارے پروگرام ہی بہترین ہوتے ہیں۔

پاکستانی ڈرامے تو عرصہ ہوا نہیں دیکھے ہیں۔آجکل کے میرے پسنددیدہ پروگرام جن کو میں باقائدگی سے دیکھتا ہوں ”بولتا پاکستان“ لائیووِد طلعت“ اور ”کیپیٹل ٹالک“ ہیں۔(اب آہستہ آہستہ ان پروگراموں کی یکسانیت بور بھی کررہی ہے کیونکہ ایک دوسرے سے مقابلے میں پڑ کران پروگراموں میں ایک ہی موضوع پر پروگرام ہورہے ہیں)

یادگار ڈراموں میں پالے خان، تنہایاں، اعتراف، چاند گرہن، ننگے پاؤں، دن، مجھے جھوٹ بولنے کی عادت نہیں، دھوپ کنارے، دھواں، آنچ، آنسو، آوازیں، الفا براوو چارلی، کافی ہاؤس سیریز، جانگلوس، یوں لوّ ہوا اور بہت سارے۔

Fear Factorپہلے اچھا تھا۔ اب ہوسٹ بدلنے کی وجہ سے مزا نہیں رہا

ارے واہ آپ نے تو اتنے سارے ڈرامے لکھ کر دل خوش کر دیا :) شکریہ

میں نے کچھ دیکھے ہین اور کچھ کا پتہ نہیں بالکل تنہائیاں تو جتنی بار دیکھا جائے اتنی ہی بار مزا آتا ہے ۔الفا براوؤ چارلی کی کیا ہی بات ہے
 
طالوت

محفلین
لوگ اتنے اوکھے کیوں ہو گئے ہیں اجکل :confused:
طالوت ہمارے ہاں کچھ ہی چینلز آتے ہیں ۔ہمیں کافی پرانے پروگرامز دکھاتے ہیں ۔ اس نام کا کوئی پروگرام میری نظر سے تو نہیں گزرا اب تک :)
کچھ بتائیں کہ اس میں کیا ہوتا ہے؟؟؟
اوکھے :confused: نہیں تو :)

اس پروگرام میں وہ ہندوستان کے مختلف شہروں سے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو منتخب کرتے تھے ۔۔۔ اور پھر ان سے مختلف کام کرواتے تھے ۔۔۔
جیسے ایک خالی ٹین کا ڈبہ کون سب سے زیادہ مہنگا بیچے گا ۔۔۔ کیلوں کے بستر پر اپنے اوپر وزن رکھ کر کون زیادہ دیر تک لیٹ سکتا ہے۔۔۔
مختلف علاقوں میں جا کر ان کے علاقائی کام کرنے یا ان کے علاقائی رقص کا مظاہرہ کرنا وغیرہ خاصا دلچسپ پروگرام تھا ۔۔۔
اب ٹھیک سے تو مجھے یاد نہیں البتہ اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ کسی مغربی چینل کے کسی پروگرام سے متاثر ہو کر اسے شروع کیا گیا تھا۔۔
جیسے AMerican Idol سے Indian Idol وغیرہ ۔۔۔۔۔۔
وسلام
 
تعبیر

محفلین
سننے میں تو اچھا لگ رہا ہے
اب ایسا ایک اور پروگرام آتا ہے سونی پر بگ باس
اس میں فرق یہ ہے کہ کچھ لوگوں کو تین ماہ کے لیے بگ باس کے گھر میں بند رکھا جاتا ہے وہاں نا ٹی وی ہے۔ نا اخبار اور نا ہی موبائل یا لینڈلائن
آپ کو بگ باس کا ہر حکم ماننا ہوتا ہے اور ہر ہفتے ایک ایک مہمان آؤٹ ہو جاتا ہے۔ کیمرہ ہر وقت آک کو ریکارڈ کرتا ہے

یہ بھی انگلش شو کی کاپی ہے جسکا نام ہے big brother

بوچھی کل اسٹار چینل پر دیکھیے گا مجھے بھول گیا کہ اسٹار پلس ہے یا اسٹار ون ذرا نچ کر دکھا بہت مزے کا ہے
مردوں اور عورتوں کا مقابلہ ہوتا ہے
 
تیشہ

محفلین
جی آج میں چیک کرلوں گی دونوں چینل ، اگر لگا ہوا نظر آگیا تو دیکھ لوں گی ۔ :music: ورنہ آج میرا shoot on sight ،دیکھنے کا موڈ ہے بہت دنوں سے اسکو دیکھنے کو ارادہ کرتی ہوں پھر بھول جاتی ہوں بس آج دیکھوں گی ۔ ایسی مجھے اچھی لگتیں ہیں جو ہٹ کر ہوں ۔ یہ سٹوری بھی اچھی لگ رہی ہے ۔
 
تعبیر

محفلین
بوچھی میں لیپ ٹاپ پر ہوں اس وقت اس لیے ساتھ ساتھ دیکھ بھی رہی ہوں اور یہاں پر بھی ہوں

کیسا لگا آپ کو اسکا آخری آئیٹم جس کی بیوی والا دیکھیے گا

اچھا آپ سوٹ والی فلم کیا ویڈیو پر دیکھ رہی ہیں یا سنیما میں لگی ہے وہاں ؟؟؟
 
تعبیر

محفلین
جی آج میں چیک کرلوں گی دونوں چینل ، اگر لگا ہوا نظر آگیا تو دیکھ لوں گی ۔ :music: ورنہ آج میرا Shoot On Sight ،دیکھنے کا موڈ ہے بہت دنوں سے اسکو دیکھنے کو ارادہ کرتی ہوں پھر بھول جاتی ہوں بس آج دیکھوں گی ۔ ایسی مجھے اچھی لگتیں ہیں جو ہٹ کر ہوں ۔ یہ سٹوری بھی اچھی لگ رہی ہے ۔

بوچھی اسکا ٹریلر دیکھا تھا میں نے ٹی وی پر خدا کے لیے کی کاپی لگ رہی ہے ویسے
 
عزیزامین

محفلین
میرا یاد گار ڈرامہ ایلفا براھو چارلی ہے سنا تھا یہ سچی کہانی ہے کیا یہ سچ ہے ؟ پسند کے چینل ڈسکوری ۔نیشنل جیو گرافکس ۔۔۔۔
 
تعبیر

محفلین
امین جی اس میں جو رول تھا نا جس کی ٹانگیں کاٹ دیتے ہیں وہ ایک آرمی کا سچا واقعہ ہے اور باقی بھی کچھ آرمی اور فورسس کے سچے واقعات پر مبنی تھا مجھے یاد نہیں اب پوری طرح کہ بہت پہلے دیکھا تھا
 
Top