ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2012

سب کو نظر آ رہا تھا کل کی وکٹ کیسی تھی۔ ناصر جمشید اور عمران نذیر کو تو چھوڑیں آپ جیکلیلس جیسے بہترین کھلاڑی کو رضا حسن نے کھلنے نہیں دیا۔ ہاشم آملہ کو کس نے کھل کر کھیلنے دیا ہے۔ اس طرف بھی دیکھیں نا عمر گل کے 31 اسکور تو نظر آ رہے ہیں لیکن عمر اکمل کی محتاط اور شاندار انیگز نظر نہیں آ رہی۔ خیر کچھ بھی ہے پاکستان جیتا ہوا ہے بس ان باتوں کو چھوڑ کر اگلے میچ کی طرف دیکھیں بس
درست کہا بھیا آپ نے۔جنوبی افریقہ والے تو" شیر "ہیں اب ان میں خامیاں کیوں نکالیں؟
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
پاکستان کے اگلے دونوں میچوں والے دنوں میں بارش کی پیش گوئی ہے اگر بارش کی وجہ سے میچ نہ ہوئے تو سیمی فائنل میں پہنچنے کے کیا چانسز ہیں؟ بتا کر مشکور فرمائیں کہ بارش کی دعا کرنی ہے کہ نہیں۔ :)
اگر پاکستان کے دونوں میچوں میں بارش ہو جاتی ہے تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کاکا اتنا غصہ اچھا نہیں ہوتا۔ کھیل ہے اور کھیل پر ہر قسم کے تبصرے ہوتے ہیں۔
جی ہاں ایک جیسے ہی تبصرے ہوتے ہیں لیکن یہ کیا ہار جائے تو بھی تنقید برائے تنقید اور جیت جائے تو بھی تنقید برائے تنقید یہ کیا تبصرہ ہوا
 
Top