ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2012

میں بھی آخری اوورز میں دوستوں سے یہی پوچھ رہا تھا کہ انٹیلیجنس اور سی آئی اے کے حوالے سے کوئی اچھی فلم بتائیں تاکہ اس پر بھی دو گھنٹے ضائع کئے جاسکیں لیکن بورن آئڈینٹیٹی کے علاوہ کسی نے کچھ نہیں بتایا جو پہلے ہی میری دیکھی ہوئی ہے کہ اسی کی وجہ سے تو اسطرح کی فلمیں دیکھنے کا شوق پیدا ہوا تھا۔;)
The Fugitive
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
حسیب نذیر گِل بھائی آجائیے۔۔۔
خرم شہزاد خرم بھائی آجائیے۔۔
اپنی ٹیم کی حقیقت دیکھیے۔۔۔
میری جان حقیقت تو یہ ہے کہ یہ ہماری ٹیم ہے۔ اگر یہ ہار جاتی ہے تو ہم ہار جاتے ہیں اور اگر یہ جیت جاتی ہے تو ہم جیت جاتے ہیں۔ میں تو دلی طور پر اپنی ٹیم کے ساتھ ہوں چاہے ساری زندگی ہارتی رہے اور بے شک انڈیا سے ہی ہارتی رہے میں پھر بھی اپنی ٹیم کی طرفداری کروں گا اور اپنی ٹیم کی ہی سائیڈ ہوں گا۔ میرے نزدیک یہی سب سے بڑی حقیقت ہے۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شرم آنی چاہیے ہمارے بلے بازوں کو۔

خرم شہزاد خرم کہاں ہو بھئی؟ یہ تو اسکورنگ وکٹ ہے، آج کیا ہوا کو؟
اسکورنگ وکٹ کہاں سے آئی۔ افریقہ نے کتنا اسکور کیا تھا۔ بس ایک غلطی ہوئی پاکستانی ٹیم سے وہ یہ کہ ٹاس جیت کر پہلے خود کھیلے اگر ان کو کھیلنے کی دعوت دے دیتے تو بہتر ہوتا خیر یہ کرکٹ ہے ہار جیت تو لگی رہتی ہے اتنے سارے میچ جیتنے کے بعد ایک ہار گے ہیں تو کیا ہوا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے
 
میری جان حقیقت تو یہ ہے کہ یہ ہماری ٹیم ہے۔ اگر یہ ہار جاتی ہے تو ہم ہار جاتے ہیں اور اگر یہ جیت جاتی ہے تو ہم جیت جاتے ہیں۔ میں تو دلی طور پر اپنی ٹیم کے ساتھ ہوں چاہے ساری زندگی ہارتی رہے اور بے شک انڈیا سے ہی ہارتی رہے میں پھر بھی اپنی ٹیم کی طرفداری کروں گا اور اپنی ٹیم کی ہی سائیڈ ہوں گا۔ میرے نزدیک یہی سب سے بڑی حقیقت ہے۔
مزہ آگیا خرم بھائی
 
حسان خان

بنگلہ دیش کی ٹیم مشکل سے اب تک پانچ چھ مقابلے ہی جیتی ہو گی، مگر پھر بھی بنگلہ دیشیوں کا جوش و جذبہ ہر میچ میں دیدنی ہوتا ہے۔ اسی طرح چاہے پاکستانی ٹیم ہارے یا جیتے، پاکستانی ٹیم کے شائقین اپنی ٹیم کی حمایت کرتے رہیں گے۔
 
بنگلہ دیش کی ٹیم مشکل سے اب تک پانچ چھ مقابلے ہی جیتی ہو گی، مگر پھر بھی بنگلہ دیشیوں کا جوش و جذبہ ہر میچ میں دیدنی ہوتا ہے۔ اسی طرح چاہے پاکستانی ٹیم ہارے یا جیتے، پاکستان ٹیم کے شائقین اپنی ٹیم کی حمایت کرتے رہیں گے۔
یار اگر ہم نے اپنی ٹیم کو سپورٹ کیا تو پھر ہم غلطیاں کیسے تسلیم کریں گے
 
میری جان حقیقت تو یہ ہے کہ یہ ہماری ٹیم ہے۔ اگر یہ ہار جاتی ہے تو ہم ہار جاتے ہیں اور اگر یہ جیت جاتی ہے تو ہم جیت جاتے ہیں۔ میں تو دلی طور پر اپنی ٹیم کے ساتھ ہوں چاہے ساری زندگی ہارتی رہے اور بے شک انڈیا سے ہی ہارتی رہے میں پھر بھی اپنی ٹیم کی طرفداری کروں گا اور اپنی ٹیم کی ہی سائیڈ ہوں گا۔ میرے نزدیک یہی سب سے بڑی حقیقت ہے۔
صحیح کہا آپ نے یہ آپ کی ٹیم ہے۔ ہم بھی یہی کہتے ہیں۔۔۔۔:)
 
بنگلہ دیش کی ٹیم مشکل سے اب تک پانچ چھ مقابلے ہی جیتی ہو گی، مگر پھر بھی بنگلہ دیشیوں کا جوش و جذبہ ہر میچ میں دیدنی ہوتا ہے۔ اسی طرح چاہے پاکستانی ٹیم ہارے یا جیتے، پاکستانی ٹیم کے شائقین اپنی ٹیم کی حمایت کرتے رہیں گے۔
تو پھر آپ مان لیں کہ یہ ٹیم بنگلہ دیش کے لیول کی ہے۔۔۔۔:ROFLMAO:
 
حسان خان

لائبریرین
556309_360331050719265_468432807_n.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
میں بھی کرکٹ کو کھیل سمجھتا ہوں۔اور کھیل میں ہار جیت چلتی ہے۔اگر ٹیم ہار جائے تو ایک فلم دیکھتا ہوں مزاحیہ سی۔
سب غم دور
اور دوسرا خیر کی امید ہی رکھنی چاہئیے

کھیل میں ہار جیت تب چلتی ہے جب لڑ کر ہارا جائے یا جیتا جائے۔ اگر بغیر لڑے ہی ہارا جائے تو اسے کیا کہیں گے؟

آج کے میچ میں نہ تو بلے باز لڑے
نہ ہی گیند باز لڑے
اور فیلڈنگ تو آپ نے دیکھ ہی لی

اب ایسی ہار کو کیا کہا جائے؟
 
میری جان حقیقت تو یہ ہے کہ یہ ہماری ٹیم ہے۔ اگر یہ ہار جاتی ہے تو ہم ہار جاتے ہیں اور اگر یہ جیت جاتی ہے تو ہم جیت جاتے ہیں۔ میں تو دلی طور پر اپنی ٹیم کے ساتھ ہوں چاہے ساری زندگی ہارتی رہے اور بے شک انڈیا سے ہی ہارتی رہے میں پھر بھی اپنی ٹیم کی طرفداری کروں گا اور اپنی ٹیم کی ہی سائیڈ ہوں گا۔ میرے نزدیک یہی سب سے بڑی حقیقت ہے۔
اسے کہتے ہیں بے شرمی
 
پاکستانی ٹیم کے پاس ابھی بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے مواقع ہیں۔

اگر فلاں دن بارش ہوجاوے اور فلاں ٹیم فلاں سے ہار جاوے تو ناکارہ فارمولے کے تحت پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ اب یہ کیلکیشن شروع ہوں گی۔
اس ذکا اشرف کو تو شرم سے ڈوب کر استعفی دینا چاہیے۔ ہر ٹورنامنٹ میں شرمناک شکست۔ شکست پر شکست پھر بھی باز نہیں اتے اپنی عیاشیوں سے
 
شمشاد

لائبریرین
اسکورنگ وکٹ کہاں سے آئی۔ افریقہ نے کتنا اسکور کیا تھا۔ بس ایک غلطی ہوئی پاکستانی ٹیم سے وہ یہ کہ ٹاس جیت کر پہلے خود کھیلے اگر ان کو کھیلنے کی دعوت دے دیتے تو بہتر ہوتا خیر یہ کرکٹ ہے ہار جیت تو لگی رہتی ہے اتنے سارے میچ جیتنے کے بعد ایک ہار گے ہیں تو کیا ہوا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے
کیوں جی اسکورنگ وکٹ کیوں نہیں تھی، اس سے پہلے والے میچ میں کیا ہوا تھا اور آسٹریلیا نے کس رفتار سے اسکور بنائے تھے۔ مخالف ٹیم لگتا تھا کہ 100 پر ہی ڈھیر ہو جائے گی لیکن وہ بھی 146 اسکور بنا گئے تھے۔

یہ کیا بات ہوئی کہ ٹاس جیت کر پہلے کھیلے، اگر بعد میں کھیلتے تو کیا ان پر جنات نے سایہ کر دینا تھا؟

ہار جیت ضرور لگی رہتی ہے لیکن ایسی ہار جو بغیر لڑے ہو، اس کو کیا کہو گے؟
 
شمشاد

لائبریرین
میری جان حقیقت تو یہ ہے کہ یہ ہماری ٹیم ہے۔ اگر یہ ہار جاتی ہے تو ہم ہار جاتے ہیں اور اگر یہ جیت جاتی ہے تو ہم جیت جاتے ہیں۔ میں تو دلی طور پر اپنی ٹیم کے ساتھ ہوں چاہے ساری زندگی ہارتی رہے اور بے شک انڈیا سے ہی ہارتی رہے میں پھر بھی اپنی ٹیم کی طرفداری کروں گا اور اپنی ٹیم کی ہی سائیڈ ہوں گا۔ میرے نزدیک یہی سب سے بڑی حقیقت ہے۔
وہ غلطی پر غلطی کرتے رہیں گے اور تم غلط کا ساتھ دیتے رہو گے۔ حق کا ساتھ چاہیے، چاہے کوئی اپنا ہو یا بیگانہ۔

تمہیں ماننا پڑے گا کہ ہماری ٹیم اپنی غلطیوں سے ہاری اور انڈیا کی ٹیم بہت اچھا کھیلی۔

آفریدی اس پوری سیریز کا ناکام ترین کھلاڑی ثابت ہوا ہے پھر بھی اسے ہر میچ میں رکھ لیتے ہیں، جبکہ عبد الرزاق ایک اچھا آل راؤنڈر ہے اس کو ہر میچ میں باہر بٹھا دیتے ہیں۔

یاد ہے ناں سُبر اوورو میں اسی پر بھروسہ کیا تھا اور میچ جیتے تھے۔
 
Top