خرم شہزاد خرم
لائبریرین
آفریدی اور رزاق کا معاملہ کھلانے نا کھلانے کا ہے وہ تو میں بھی کہتا ہوں آفریدی کو ٹیم میں نہیں ہونا چاہے اور عبدالرزاق کو کھیلانا چاہے اور جہاں بات ہے غلطی کی تو کھیل میں یہ سب چلتا رہتا ہے۔ کو اپنی غلطی نہیں مان رہا میں تو مان رہا ہوں کہ پاکستانی ٹیم ٹھیک نہیں کھیلی اس لیے ہار گی ہے۔ لیکن یہ تو کھیل ہے اس میں ہار جیت لگی رہتی ہے اور ایک بات صاف ہے جب جیت جائے تو ساری غلطیاں چھپ جاتی ہیں اور جب ہار جائے تو پھر سب کچھ ہی غلط نظر آتا ہے۔ میں نے تو میچ شروع ہونے سے پہلے ہی سٹیٹس لگا دیا تھا کہ یہ کھیل ہے اور اس کو کھیل سمجھ کر ہی دیکھیں۔ اگر آپ کو پاکستانی ٹیم میں بس غلطیاں ہی نظر آتی ہیں اور پاکستانی ٹیم آپ کو پسند نہیں ہیں تو میرے بھائی کیوں میچ دیکھتے ہیں کیوں اپنا وقت ذائع کرتے ہیں۔ کھائے پیے اور آرام سے سو جائیں شاباش۔وہ غلطی پر غلطی کرتے رہیں گے اور تم غلط کا ساتھ دیتے رہو گے۔ حق کا ساتھ چاہیے، چاہے کوئی اپنا ہو یا بیگانہ۔
تمہیں ماننا پڑے گا کہ ہماری ٹیم اپنی غلطیوں سے ہاری اور انڈیا کی ٹیم بہت اچھا کھیلی۔
آفریدی اس پوری سیریز کا ناکام ترین کھلاڑی ثابت ہوا ہے پھر بھی اسے ہر میچ میں رکھ لیتے ہیں، جبکہ عبد الرزاق ایک اچھا آل راؤنڈر ہے اس کو ہر میچ میں باہر بٹھا دیتے ہیں۔
یاد ہے ناں سُبر اوورو میں اسی پر بھروسہ کیا تھا اور میچ جیتے تھے۔
اور ایک بات ذہن میں رکھیں ہر نقصان چاہے چھوٹا ہو یا بڑا غلطی سے ہی ہوتا ہے کوئی جان بھوج کر نہیں کرتا