ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2012

بے شرمی اور ڈھٹائی
نہ سیلکشن درست ہوتی ہے نہ ٹرینگ۔ اشتھاروں میں میدان مارتے یہ کھلاڑی جب میدان میں اتے ہیں تو ان کی اصلیت کا پتہ چلتا ہے
اپ کی مرضی ہے اپ پوجتے رہیں ان مٹی کے پتلوں کو
 

حسان خان

لائبریرین
وہ غلطی پر غلطی کرتے رہیں گے اور تم غلط کا ساتھ دیتے رہو گے۔ حق کا ساتھ چاہیے، چاہے کوئی اپنا ہو یا بیگانہ۔

ارے میرے پیارے بھائی، یہ حق و باطل کے درمیان معرکہ تو ہے نہیں، ایک بے ضرر کرکٹ مقابلہ ہے۔ ایسے میں تو ہر کوئی اپنی ٹیم کی طرفداری ہی کرے گا نا۔ :)
 
اگر فلاں دن بارش ہوجاوے اور فلاں ٹیم فلاں سے ہار جاوے تو ناکارہ فارمولے کے تحت پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ اب یہ کیلکیشن شروع ہوں گی۔
اس ذکا اشرف کو تو شرم سے ڈوب کر استعفی دینا چاہیے۔ ہر ٹورنامنٹ میں شرمناک شکست۔ شکست پر شکست پھر بھی باز نہیں اتے اپنی عیاشیوں سے
یحیی حسینی کہہ رہا ہے کہ اب پاکستان کی سیمی فائنل میں جانے کی یہی امید ہے کہ پرسوں کولمبو میں صبح سے شام تک موسلا دھار بارش ہوتی رہے۔۔۔۔:ROFLMAO:
 
ارے میرے پیارے بھائی، یہ حق و باطل کے درمیان معرکہ تو ہے نہیں، ایک بے ضرر کرکٹ مقابلہ ہے۔ ایسے میں تو ہر کوئی اپنی ٹیم کی طرفداری ہی کرے گا نا۔ :)
بیٹا طرفداری یہ ہے کہ ان کو شرم دلائی جائے ۔ جو کھلاڑی کھیل نہیں سکتا وہ کچھ اور کام کرلے۔ جو چیرمیں بنک چلاتا ہے وہ بنک ہی چلائے ضروری ہے کہ اپنے ملک پاکستان ہر ہر جگہ ذلیل و خوار کیا جائے۔ کیا ذلت کی حمایت سے ذلت ہاتھ نہ ائے گی
 

حسان خان

لائبریرین
بیٹا طرفداری یہ ہے کہ ان کو شرم دلائی جائے ۔ جو کھلاڑی کھیل نہیں سکتا وہ کچھ اور کام کرلے۔ جو چیرمیں بنک چلاتا ہے وہ بنک ہی چلائے ضروری ہے کہ اپنے ملک پاکستان ہر ہر جگہ ذلیل و خوار کیا جائے۔ کیا ذلت کی حمایت سے ذلت ہاتھ نہ ائے گی

میچ ہار جانے سے کوئی ملک ذلیل و خوار نہیں ہو جاتا۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
میرے خیال میں یاسر عرفات کی جگہ عبدالرزاق کو کھیلانا چاہیے تھا کہ ایک تو وہ سئینر پلیئر ہے اس کا تجربہ زیادہ ہے دوسرے پاکستان کو بیٹنگ میں ایج ہوجاتا کیونکہ بیٹنگ ہمیشہ سے پاکستانی ٹیم کا مسئلہ رہی ہے ۔ اس کے عبد مجھے لگا کہ ہماری ٹیم نے پہلے سے ہوم ورک نہیں کیا ہوا تھا وہ ایک تو انڈیا سے وارم اپ میچ میں جیتنے کہ بعد اور دوسرے سپر ایٹ کا پہلا میث جیتنے کہ بعد نفسیاتی ایڈوانٹیج کچھ زیادہ ہی لے بیٹھے اور نتیجتا ریلیکس کرگئے اور یہ ہوا اور سبس ے آخر میں کہوں گا کہ کپتانی بھی آج کہ میچ میں بہت گندی کی حفیط نے خاص طور پراتنا لو ٹوٹل ڈیفنڈ کرتے ہوئے ایگریسو ہونا چاہیے اور اٹیکنگ فیلڈ پلیس رکھنی چاہیے تھی مگر کیرررررر
 

شمشاد

لائبریرین
انڈیا بھی پچاسوں بار پاکستان سے کھیلتے ہوئے شرمناک شکست سے دوچار ہو چکا ہے۔ اس میں کونسی بڑی بات ہے؟
ضرور ہارا ہے لیکن انہوں نے اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کر کے آج پاکستانی ٹیم کو اچھا خاصا سبق پڑھا دیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرے خیال میں جتنا پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہو چکا، اسی پر اکتفا کر لینا چاہیے اور ان سے اچھے کی امید رکھنی چاہیے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کیوں جی اسکورنگ وکٹ کیوں نہیں تھی، اس سے پہلے والے میچ میں کیا ہوا تھا اور آسٹریلیا نے کس رفتار سے اسکور بنائے تھے۔ مخالف ٹیم لگتا تھا کہ 100 پر ہی ڈھیر ہو جائے گی لیکن وہ بھی 146 اسکور بنا گئے تھے۔

یہ کیا بات ہوئی کہ ٹاس جیت کر پہلے کھیلے، اگر بعد میں کھیلتے تو کیا ان پر جنات نے سایہ کر دینا تھا؟

ہار جیت ضرور لگی رہتی ہے لیکن ایسی ہار جو بغیر لڑے ہو، اس کو کیا کہو گے؟
رات کو ڈیو (شبنم) کا مسئلہ ہوتا ہے اس لیے رات کو بعد میں بولنگ کرنا آسان نہیں ہوتا۔ اور یہی وجہ ہے بس
 
Top