ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2012

جنوبی افریقہ ،پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف جیت کی وجہ سے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوا تھا ۔ لیکن ان کی میچ جیتنے کی بھرپور کوشش صرف پاکستان کو خیرات کی مد میں شمار نہیں کی جا سکتی۔ ویسے بھی کھیل میں کیسی خیرات؟۔ البتہ ایک بار پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایسی ہی "خیرات" دی تھی تو بنگالیوں نے اسے 71 کے بعد سب سے بڑی فتح کہا تھا۔:)
مگر اس میں فرق یہ تھا کہ پاکستان نے خاصے پیسے کھائے تھے جبکہ ساؤتھ افریقہ نے اپنے ملک کی عزت کے لیے کھیلا۔:)
 
بات یہ نہیں ہے، دراصل مجھے غیر متفق کے لئے 'ریڈ کراس' کا آئیکن ہی پسند نہیں ہے۔اس سے صرف غیر متفق کا تاثر نہیں ملتا بلکہ ایسا لگتا ہے کہ آپ نے سامنے والے کی بات کو سرے سے رد ہی کردیا ہے۔

اگر غیر متفق کا آئکن کچھ بہتر کردیا جائے تو سوچا جاسکتا ہے۔ یعنی اُمید پر دُنیا قائم ہے۔ :D ;):p
مطلب آپ میری بات کو رد نہیں کر رہے۔۔۔۔:D
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جنوبی افریقہ نے خیرات دی تھی۔۔۔ :D
پاکستان نے اپنی ہمت اور قوت سے آسٹریلیا کو 30 سے زیادہ اسکور سے شکست دی ہے۔ اور ٹی 20 میں اتنے بڑے مارجن سے اچھی ٹیموں کا ہرانا اتنا آسان نہیں ہے۔ اگر اتنا آسان ہوتا تو انڈیا بھی افریقہ کو ہرا دیتا۔ جنوبی افریقہ اگر تھوڑا سا بھی ٹھیک نا کھیلتے تو ان پر سٹے بازی کا شک پڑ سکتا تھا اس لیے انہوں نے اپنے آپ کو سیو کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہم پاکستانی ہیں خیرات نہیں لیتے بلکے اپنا حق شیر کے منہ میں نوالہ بن کر جا رہا ہو شیر کے منہ میں ہاتھ ڈال کر بھی واپس لے لیتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی ایسی صورت تو کچھ بھی ثابت نہیں کیا جاسکتا۔۔

اچھی بات ہے۔ جب تک ثابت نہیں ہوجاتا آپ پاکستان کو "ڈی فیم" نہ کریں۔ :)

سیمی فائنل کے لئے دعا کریں بقول ہمارے انیس بھائی پاکستانی ٹیم صرف دعاؤں سے جیتتی ہے۔ ;)
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستان نے اپنی ہمت اور قوت سے آسٹریلیا کو 30 سے زیادہ اسکور سے شکست دی ہے۔ اور ٹی 20 میں اتنے بڑے مارجن سے اچھی ٹیموں کا ہرانا اتنا آسان نہیں ہے۔ اگر اتنا آسان ہوتا تو انڈیا بھی افریقہ کو ہرا دیتا۔ جنوبی افریقہ اگر تھوڑا سا بھی ٹھیک نا کھیلتے تو ان پر سٹے بازی کا شک پڑ سکتا تھا اس لیے انہوں نے اپنے آپ کو سیو کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہم پاکستانی ہیں خیرات نہیں لیتے بلکے اپنا حق شیر کے منہ میں نوالہ بن کر جا رہا ہو شیر کے منہ میں ہاتھ ڈال کر بھی واپس لے لیتے ہیں۔
خرم اب اتنا بھی ٹیم کو نہ چڑھاؤ کہ کل کھیلنے سے پہلے ہی ہوا نکل جائے۔

ہمارا تو پورا ملک خیرات پر چل رہا ہے۔
 
ویسے امریکہ بھی خیرات پر پل رہا ہے اور پاکستان بھی
ہر پاکستانی 50 ھزار روپے کا مقروض ہے اور ہر امریکی ہزاروں ڈالر کا مقروض ہے
 
عسکری

معطل
ویسے امریکہ بھی خیرات پر پل رہا ہے اور پاکستان بھی
ہر پاکستانی 50 ھزار روپے کا مقروض ہے اور ہر امریکی ہزاروں ڈالر کا مقروض ہے
آپ کو نیشنل ڈیبٹ کا کچھ پتا بھی ہے ؟

ہر پاکستانی 567 ڈالر کا مقروض ہے
ہر بھارتی 787 ڈالر کا مقروض ہے
ہر چینی 967 ڈالر کا مقروض ہے
ہر سعودی 2840 ڈالر کا مقروض ہے
ہر آسٹریلوی 17321 ڈالر کا مقروض ہے
ہر امریکی 35789 ڈالر کا مقروض ہے

ہمارے 60 ارب کے قرضے کچھ بھی نہیں ہیں اگر دینے پر آئے تو پاکستان جو 220 ارب ڈالر کی جی ڈی پی کا ملک ہے 2 سال میں دے ڈالے ۔ انڈیا دنیا کا پانچواں بڑا مقروض ملک ہے جس نے 2107 ارب ڈالر دینے ہیں جو اس کی جی ڈی پی کے بس سے باہر کی بات ہے ۔چین نے 1907 ارب ڈالر دینے ہیں ۔پاکستان گلوبل اینڈیکس میں کہیں نہیں ہے ہم آخر میں آتے ہیں
http://en.wikipedia.org/wiki/Government_debt

http://www.economist.com/content/global_debt_clock
 
Top