تبادلہ خیال پائتھون بنیادی کورس - ۔گپ شپ

مقدس

لائبریرین
یا اللہ۔۔۔ ۔یہ سارے شریف لوگوں کو "شیرف" بنانا ضروری ہے کیا :confused: اب اتنے معصوم سے چہرے کے ساتھ محمد احمد بھائی کیسے لگیں گے مراسلے حذف کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے :hypnotized:

احمد نے خود یہ دھمکی نہیں دینی بلکہ میرے ہی کندھے پر ایسے بندوق رکھ کر چلانی ہے۔

میرا خیال ہے کہ کچھ خیال کرنا چاہیے ورنہ "محب بھائی" کی خاطر ہی سہی مگر بہرحال مجھے مراسلے حذف کرنے پڑنے ہیں۔ ;)
 
محمد امین

اوکے بس میں اب چپ :censored:
 
نیلم

محفلین
دیکھو روزگار کا مطلب تمہیں پتہ ہے۔
نابغہ کہتے ہیں غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں کے مالک کو۔ یعنی عبقری شخصیت۔ تو کم کا لفظ ساتھ لگانے سے کم نابغہ کا مطلب بنا ایسا شخص جو احمق ہو۔ یا تخلیقی طور پر بالکل کورا۔ :cowboy:
اووو اچھا تو یہ بات تھی ،،،،:D
احمد بھیا آپ کی خیر نہیں اب :D
 
محمداحمد

لائبریرین
اووو اچھا تو یہ بات تھی ،،،،:D
احمد بھیا آپ کی خیر نہیں اب :D
میری طرف سے بھی یہی میسج احمد بھیا
بالکل ذرا میری طرف سے بھی ۔ تمہارے ساتھ ساتھ مجھے بھی کم کے ساتھ کہا ہے۔ اور بعد میں انت کے ساتھ بھی :(

یہ کیا ہو رہا ہے بھی! لگتا ہے تمام نابغہ روزگار خواتین و حضرات ہمارے خلاف محاذ آرائی پر کمر بستہ ہو گئے ہیں۔ :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ کیا ہو رہا ہے بھی! لگتا ہے تمام نابغہ روزگار خواتین و حضرات ہمارے خلاف محاذ آرائی پر کمر بستہ ہو گئے ہیں۔ :)
یعنی کہ
ایسا کیا ہے کام کہ ناکام ہو گئے
لیکن حوصلہ رکھیں کیونکہ
لیکن طلوعِ شام کو سجدہ نہیں کیا
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ کیا ہو رہا ہے بھی! لگتا ہے تمام نابغہ روزگار خواتین و حضرات ہمارے خلاف محاذ آرائی پر کمر بستہ ہو گئے ہیں۔ :)
ہم سارے ہیں تو نابغے مگر اک آنچ زیادہ۔۔۔ اور آپ اک کسر کم۔۔۔ :)

یعنی کہ
ایسا کیا ہے کام کہ ناکام ہو گئے
لیکن حوصلہ رکھیں کیونکہ
لیکن طلوعِ شام کو سجدہ نہیں کیا
یعنی
ناکامی جاوید بصد شوق گوارا
گردن در باطل پر جھکائی نہیں جاتی

ایسا کچھ معاملہ ہے کیا :evil:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ہم سارے ہیں تو نابغے مگر اک آنچ زیادہ۔۔۔ اور آپ اک کسر کم۔۔۔ :)

یعنی
ناکامی جاوید بصد شوق گوارا
گردن در باطل پر جھکائی نہیں جاتی

ایسا کچھ معاملہ ہے کیا :evil:
نہیں معاملہ ایسا تو نہیں پر کچھ چکھ ایسا ہے کہ
کل شب دلِ آوارہ کو سینے سے نکالا
یہ آخری کافر بھی مدینے سے نکالا
 
Top