تبادلہ خیال پائتھون بنیادی کورس - ۔گپ شپ

نیرنگ خیال

لائبریرین
کل یہ ویب سائٹ دیکھی ! اچھی لگی۔
ویب سائٹ تو اچھی لگ رہی ہے۔ تو پھر اندراج کر لیتے ہیں اسکا :)

شکر ہے یہ بات آپ نے اسٹیٹس پر نہیں لکھ دی۔ ورنہ ہم وہاں بھی معافی تلافی ہی کر رہے ہوتے۔ :)
ٹھیک ہے لیکن ایسا بھی نہیں کہ آپ یوں سر بزم ہم پر الزام دھر دیں :p
مگر تجھ سے رنجیدہ خاطر ہے سودا
اسے ترے کوچےمیں کم دیکھتے ہیں
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ارے عائشہ کہاں سے آگئیں!

ہم تو یوں ہی بلال کے بہانے اپنا دل بہلا رہے تھے۔ :)

امتحانات کیسے ہو رہے ہیں آپ کے؟
السلام علیکم ٹیچر بھیا
یہیں تھی ایک ٹاپک دیکھنے آئی ہوں۔
پیپر اچھے ہو رہے ہیں بس ایک رہ گیا پرسوں والا۔۔
وہ تو میں کہوں کہیں پائتھون کے ساتھ شاعری بھی تو نہیں سیکھنی پڑے گی :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یعنی آپ کو ان کے مطلب بھی نہیں پتا بھیاا
اس کا مطلب مقدس اپیا سچ کہتی ہیں کہ بھیاؤں کو بس مشکل اردو بولنی آتی ہے اس کا مطلب وغیرہ نہیں آتا :p
میرے بارے میں مقدس کی یہ بات سچ ثابت ہوسکتی ہے۔ بقیہ بھیاز جیسے احمد بھائی ہیں۔۔ یہ تو بہت ہی مشکل باتیں بھی کرتے ہیں اور مطلب بھی جانتے ہوتے ہیں :)
 

محمداحمد

لائبریرین
یعنی آپ کو ان کے مطلب بھی نہیں پتا بھیاا
اس کا مطلب مقدس اپیا سچ کہتی ہیں کہ بھیاؤں کو بس مشکل اردو بولنی آتی ہے اس کا مطلب وغیرہ نہیں آتا :p

بولنی بھی نہیں صرف لکھنی ہی آتی ہے اور اُس میں سے بھی زیادہ تر "کاپی پیسٹ" ۔۔۔۔

نیرنگ بھیا مجھے گھور رہے ہیں باقی بعد میں بتاؤں گا۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
میرے بارے میں مقدس کی یہ بات سچ ثابت ہوسکتی ہے۔ بقیہ بھیاز جیسے احمد بھائی ہیں۔۔ یہ تو بہت ہی مشکل باتیں بھی کرتے ہیں اور مطلب بھی جانتے ہوتے ہیں :)

ایک منٹ لیٹ ہوگئی ہماری پوسٹ اور آپ نے نہ جانے کیسے کیسے الزام لگا دیے۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ٹیچر تو محب بھائی ہیں، ہم تو بس اسکول کے باہر گھنٹی بجاتے ہیں، لیکن آج کل کے بچوں کو صرف چھٹی والی گھنٹی سنائی دیتی ہے۔ :D
جب سارے طالب علم مل کر شاعری کر رہے ہوں گے تب تو چھٹی کی گھنٹی بہت راحت بخشتی ہوگی ناں :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بولنی بھی نہیں صرف لکھنی ہی آتی ہے اور اُس میں سے بھی زیادہ تر "کاپی پیسٹ" ۔۔۔ ۔

نیرنگ بھیا مجھے گھور رہے ہیں باقی بعد میں بتاؤں گا۔ :)
دیکھو احمد بھائی کو بھی پتہ کہ جھوٹ بولنے پر گھورا جا رہا ہے :laugh:
 
Top