نیرنگ خیال
لائبریرین
لاہور میں زمانہ طالبعلمی کے دور میں جیب خرچ محدود ہوتا تھا۔ اکثر اوقات ہم یار لوگ کنگلے رہتے تھے۔ خاص طور پر مہینے کے آخری دنوں میں۔ ایسا کرتے تھے کہ اک اپنے گھر سے پیسے منگواتا تھا۔ اور بقیہ ہم لوگ اب پیسوں سے دال روٹی کھایا کرتے تھے۔ تو جب بھی ہم دال لینے ہوٹل پر جاتے تھے۔ اسکو کہتے تھے کہ یہ دال مرغی والے چمچ سے ڈال دے۔ اور واپس آکر کہتے تھے کہ آج مرغی لائیں ہیں کھانے میں۔ ثبوت یہ دیتے کہ اس نے مرغی والے چمچ سے ڈال کر دی ہے۔آف کورس بھیا جی
اسی طرح یہ لوگ مفید ہیں۔ کہ بھلے یہ مفید نہیں ہیں۔ مگر جس کام سے یہ منسلک ہیں۔ وہ کم از کم کسی حد تک مفید ضرور ہے۔ اب سمجھی مفید لوگوں کے بورنگ دھاگے کس طرح ہوئے۔
پس نوشت: مقدس یہاں مفید کی رمز کنایہ یعنی اشارے کے طور پر استعمال کی گئی ہے۔